دعوت اسلامی
کی مجلس امامت کورس کے تحت 11 نومبر2020ء
بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کے طلباء اور معلمین نے شرکت کی ۔
مدنی حلقے میں
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کراچی ریجن
ذمہ دار نے شرکا کے درمیان حسنِ معاشرت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ایک امام کو کیسا ہونا چاہئے کہ متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے ظاہر و باطن کی صفائی ستھرائی کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد اُویس
مدنی معلّم امامت کورس)
امامت کورس کے درجے میں ماہانہ امتحانات کا
سلسلہ، نمایاں پوزیشن کے حاملین کی حوصلہ افزائی
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس جاری ہے جس میں تعلیمی نظام کو بہتر
کرنے کے لئے ماہانہ امتحانات کا سلسلہ بھی ہوتا ہےاور نمایاں
پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ
افزائی کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔ 12مارچ2020ء بروز جمعرات امامت کورس کے سینئر معلم نے درجہ امامت کورس میں
تشریف لاکر طلبائےکرام کی تربیت فرمائی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو
انعامات سے بھی نوازا۔ (رپورٹ :محمد
شہزاد عطاری، معلم امامت کورس فیضان مدینہ
باب کراچی )
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں فرض علوم و قرأت پڑھانے کے ساتھ ساتھ طلبۂ کرام کی اخلاقی و تنظیمی حوالے سے تربیت کا
سلسلہ بھی جاری ہے۔ 10مارچ2020ء بروز منگل
نگرانِ مجلس محمد فیضان عطاری نے درجہ امامت کورس میں تشریف لاکر طلبائے کرام کی
اخلاقی، تنظیمی و تعلیمی حوالے سے تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: محمد شہزاد عطاری، معلم امامت کورس فیضان مدینہ
کراچی)
عالمی مدنی مرکز میں معلم امامت کورس کے معلمین کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے
دعوتِ اسلامی کی مجلس معلم امامت کورس کے تحت
یکم مارچ 2020ء بروزاتوار رکن شوریٰ
مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جاری 7 دن
کے معلم امامت کورس کے معلمین کی تربیت فرمائی۔ کورس میں پاکستان بھر کے معلمین
شریک ہیں۔
مجلس مدنی بستہ ریجن ذمہ دارسید شفیق عطاری
کی معلم امامت کورس کے شرکا کی تربیت
دعوتِ اسلامی کی مجلس معلم امامت کورس کے تحت
گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس ائمہ کرام کے متعلقہ ائمہ
کرام کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مجلس
مدنی بستہ ریجن ذمہ دارسید شفیق عطاری نےمجلس مدنی بستہ کے مدنی کاموں اور اسکی اہمیت
و افادیت پر شرکا کو مدنی پھول پیش کئے۔
مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان ریجن ذمہ دار حسان عطاری
کی معلم امامت کورس کے شرکا کی تربیت
دعوتِ اسلامی کی مجلس معلم امامت کورس کے تحت گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس ائمہ کرام کے متعلقہ ائمہ کرام کی تربیت کا سلسلہ
ہوا۔ اس موقع پر مجلس مدرسۃ المدینہ
بالغان ریجن ذمہ دار حسان عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مجلس کا تعارف پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس معلم امامت کورس کے تحت
گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس ائمہ کرام کے متعلقہ ائمہ
کرام کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر ماہر علم توقیت محمد وسیم عطاری نے شرکا کے درمیان علمِ توقیت کا تعارف پیش کیا
اور اس علم کو سیکھنے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس معلم امامت کورس کے تحت
گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس ائمہ کرام کے متعلقہ ائمہ
کرام کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی لقمان عطاری نے مدنی کاموں
کے حوالے سے ائمہ کرام کی تربیت فرمائی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس معلم امامت کورس کے تحت
گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس ائمہ کرام کے متعلقہ ائمہ
کرام کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نےشرکا کے درمیان کامیاب استاد کے موضوع
پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ استاد کی یہ ذمہ
داری ہے کہ وہ طلبہ کی اخلاقی تربیت کا خاص خیال رکھے اور انہیں تقویٰ، پرہیزگاری
اور پاکیزگی کا درس دیتا رہے۔
نگرانِ مجلس مدنی عطیات بکس کی معلم
امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی تربیت
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 دن
کے معلم امامت کورس جاری ہے۔ دورانِ کورس 12 فروری
2020ء کو اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدنی عطیات بکس
نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں معلم امامت کورس
کا سلسلہ جاری ہے ۔ دورانِ کورس 12فروری 2020ء کو رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری
نےشرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
عالمی مدنی مرکز میں 12دن کےمعلم امامت کورس میں اسلامی بھائیوں کی
تربیت کا سلسلہ جاری و ساری
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں12 دن کا
معلم امامت کورس جاری ہےجس میں ائمہ مساجد اور ذمہ داران شریک ہیں ۔ کورس میں وقتاً فوقتاً اراکین شوریٰ
و مبلغینِ دعوتِ اسلامی مختلف موضوعات پر شرکا کی تربیت فرما رہے ہیں۔ اسی سلسلے
میں 10فروری2020ء بروز پیر شریف رکن ِشوریٰ
حاجی محمد عماد عطاری مدنی نے کورس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان فرض علوم کی
اہمیت سے متعلق سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔