عالمی مدنی مرکز میں 12دن کےمعلم امامت کورس میں اسلامی بھائیوں کی
تربیت کا سلسلہ جاری و ساری
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں12 دن کا
معلم امامت کورس جاری ہےجس میں ائمہ مساجد اور ذمہ داران شریک ہیں ۔ کورس میں وقتاً فوقتاً اراکین شوریٰ
و مبلغینِ دعوتِ اسلامی مختلف موضوعات پر شرکا کی تربیت فرما رہے ہیں۔ اسی سلسلے
میں 10فروری2020ء بروز پیر شریف رکن ِشوریٰ
حاجی محمد عماد عطاری مدنی نے کورس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان فرض علوم کی
اہمیت سے متعلق سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔
اسی طرح
رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضاعطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں معلم
امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔ دورانِ کورس مجلس مدنی بستہ کے ذمہ
دار نے معلم امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کو مجلس مدنی بستہ کے ذریعے شعبے کو خود
کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ مجلس تجہیز و تکفین کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے معلم امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کو شعبے کاتعارف پیش کیا ۔(رپورٹ:محمد فیضان
عطاری، نگران مجلس امامت کورس)
معلم امامت کورس کے طلبۂ کرام کے درمیان رکنِ شوریٰ
حاجی شاہد مدنی کا سنّتوں بھرابیان
12
فروری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں معلم امامت کورس کے طلبۂ
کرام کے لئے سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو
ماجد محمد شاہد عطاری نے ”مطالعہ کی اہمیت“ پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر ناظم ماہنامہ
فیضانِ مدینہ محمد راشد علی عطاری مدنی بھی
موجود تھے۔
رکن شوریٰ حاجی
امین عطاری مدنی قافلہ اور مدرسۃ المدینہ
جز وقتی کے نگران نے معلم امامت کورس میں تربیت فرمائی
دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت گذشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 دن کےمعلم امامت کورس کے اسلامی
بھائیوں کے درمیان رکن شوریٰ حاجی امین
عطاری مدنی قافلہ نےتربیتی بیان فرمایا
جس میں ان کا عنوان تھا ”جس نے کام کرنا ہے وہ صحراکو بھی گلشن بنادیتا ہے“۔
اسی طرح دعوتِ
اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ جز وقتی کے نگران قاری عرفان عطاری نے 12 دن کےمعلم امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کے
درمیان جز وقتی مدارس المدینہ کے نظام اور
اس شعبے کی اہمیت بیان فرمائی۔
(رپورٹ:محمد فیضان عطاری نگران مجلس امامت کورس)
مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں 12دن کے معلم امامت کورس کا آغاز
5فروری2020ء بروز بدھ سے دعوتِ اسلامی کی
مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12دن کا معلم
امامت کورس کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کورس میں مجلس ائمہ مساجد سے متعلقہ ائمہ کرام
اور ان کے ریجن ذمہ داران شرکت کر رہے ہیں جس میں ان کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 5 فروری بروز بدھ رکنِ شوریٰ حاجی
عقیل عطاری مدنی نے کامیاب استاد کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےفرمایا کہ
استاد کی ذمہ داری ہے کہ وہ طالبِ علم کی اخلاقی تربیت پر خاص توجہ دے اور انہیں تقویٰ، پرہیزگاری اور اچھے اعمال کرنے
کی ترغیب دلاتا رہے ۔
رکنِ
شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے بھی کورس کے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور
انہیں خوفِ خدا اور نظافت و نفاست سے
متعلق مدنی پھولوں سے نوازا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12دن کا مُعلِّم امامت کورس جاری ہے جس میں مجلس
ائمہ مساجد کے متعلقہ ائمہ کرام اور ذمہ داران شرکت کر رہے ہیں ۔ گزشتہ دنوں کورس کے شرکا کے لئے ایک ورک شاپ کا
اہتمام کیا گیا جس میں سر فرید عطاری نےاُن
کی تربیت کی اور کامیاب انسان کے موضوع پر
گفتگو کرتے ہوئے کامیاب انسان کے اوصاف بیان کئے اور کامیابی کے حصول کے لئے مدنی
پھول دیئے۔