مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں 12دن کے معلم امامت کورس کا آغاز
5فروری2020ء بروز بدھ سے دعوتِ اسلامی کی
مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12دن کا معلم
امامت کورس کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کورس میں مجلس ائمہ مساجد سے متعلقہ ائمہ کرام
اور ان کے ریجن ذمہ داران شرکت کر رہے ہیں جس میں ان کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 5 فروری بروز بدھ رکنِ شوریٰ حاجی
عقیل عطاری مدنی نے کامیاب استاد کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےفرمایا کہ
استاد کی ذمہ داری ہے کہ وہ طالبِ علم کی اخلاقی تربیت پر خاص توجہ دے اور انہیں تقویٰ، پرہیزگاری اور اچھے اعمال کرنے
کی ترغیب دلاتا رہے ۔
رکنِ
شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے بھی کورس کے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور
انہیں خوفِ خدا اور نظافت و نفاست سے
متعلق مدنی پھولوں سے نوازا۔