دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال   کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاک سطح شعبہ اصلاح ِاعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن سطح اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتےہوئے روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  اپریل2021ء میں بلدیہ کابینہ میں 7 مختلف مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 90 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں زون کوئٹہ ،کراچی گلشن کابینہ ، بن قاسم زون ، ڈیفنس کابینہ میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسی طرح کوئٹہ زون ذمہ دار و 3 کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آن لائن مدنی مشورہ کیا جس میں سالانہ ڈونیشن اور مدنی مذاکرہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے نکات پر کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کے  شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی قائد آباد کابینہ میں ڈویژن سطح پر اجتماع کاانعقادہواجس میں کابینہ تا علاقہ سطح کی کم و بیش 67 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا آسان طریقہ سمجھایا اور شجرہ شریف کی برکات بتاتے ہوئے پابندی سے اوراد پڑھنے اور نیک اعمال رسالہ کا جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے لیے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ میں اجتماع کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے نیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کوذکر و اذکار کرنے، قرآن مجید پڑھنے اور درود شریف پڑھنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو فضائل بتائے نیز مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور پابندی سے رسالہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کا شعبہ  اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن اطراف خانیوال کی کابینہ مانی سیال میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں 25 اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال رسالہ کارکردگی فل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال رسالہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بھی بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ میں اجتماع کاانعقاد ہواجس میں تقریباً36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال پر عمل کرنے،نیک اعمال رسالہ کاجائزہ لینے اور ہر ماہ کے آخر میں اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ دنوں  حیدرآباد لاڑکانہ ڈویژن غریب آباد میں اجتماع کاانعقادہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے اجتماع میں بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو روزانہ نیک اعمال رسالہ کے ذریعےاپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیتے ہوئےہفتہ وا ر اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام فیصل آباد ریجن میں مارچ 2021ء میں تقریباً46 مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 933 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 8ہزار 338 اسلامی بہنوں نے عاملات نیک اعمال بننے کی نیتوں کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر میں  اصلاحِ اعمال اجتماعات کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

کراچی ریجن میں96 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 2ہزار103 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 19ہزار426 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔

حیدرآباد ریجن میں 61 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش1ہزار329 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 9 ہزار914اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔

ملتان ریجن میں 22مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش644اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ7ہزار 676اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔

فیصل آباد ریجن میں46مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش933اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ8ہزار 338 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔

لاہور ریجن میں 46مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش921اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ8ہزار297 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔

اسلام آباد ریجن میں 43مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش720اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ4ہزار 750 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں کابینہ پنڈی بھٹیاں ڈویژن سکھیکی میں اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں ذیلی اور ڈویژن ذمہ دار سمیت 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کے فضائل بتاتے ہوئے نیک اعمال رسالہ کا جائزہ لینے کا ذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بہنوں کی تقرری بھی کی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔