
دعوت ِاسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے اے ون سٹی میں اصلاح
اعمال اجتماع ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال کی زون ذمہ داراسلامی بہن نے
نیک اعمال پر عمل کرنے کے حوالے سے اسلامی
بہنوں کو مدنی پھول دیئے اوررسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے، مدنی مذاکرہ سننے کا ذہن
دیا جس پر اسلامی بہنوں نے روزانہ اپنے
اعمال کا جائزہ لینے اورمدنی مذاکرہ سننے کی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت گزشتہ
دنوں حیدرآباد ریجن لاڑکانہ کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 34اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاح اعمال زون سطح کی ذمہ
داراسلامی بہن نے نیک اعمال رسالہ کے حوالےسے نکات بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کا روزانہ جائزہ کرنے کاذہن دیا اور
مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کھارادر کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع
کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاح
اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال
نمبر 13 پر عمل کا جذبہ اجاگر کرتے ہوئے روزانہ صلوٰۃ
التوبہ ادا کرنے، گناہوں پر استغفار کرنے اور جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے ان مدنی پھولوں پر عمل
کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اسی طرح گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ
، صدر کابینہ ، بلدیہ کابینہ، نیو کراچی
کابینہ اور ماڑی پور کابینہ میں اصلاح ِاعمال
اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں ڈویژن ،
علاقہ اور ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے کارکردگی
وصول کرنے کا انداز سمجھایااور نئی مدنی مذاکرہ کارکردگی سمجھاتے ہوئے کارکردگی
جدول کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ریجن لیاری کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ، ڈویژن
اور علاقہ سطح کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح
کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے
کارکردگی وصول کرنے کا بہترین طریقہ سمجھایا اور کارکردگی کو اچھے انداز میں پر
کرنے، وقت پر دینے کاذہن دیا نیز اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کوتحائف
بھی پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نواب شاہ زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے تقرری مکمل کرنے اور کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا ذہن
دیا نیزمدنی مذاکرہ کارکردگی اسلامی بہنوں
سے وصول کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے ۔

دعوت ِاسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کےتحت گزشتہ
دنوں سکھر زون روہڑی میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں پاکستان اصلاح
اعمال ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاحِ اعمال پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن
نے شعبہ کےحوالےسےاہم نکات بتائےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو جائزہ فارم سمجھاتے
ہوئے کارکردگی جدول و ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے
نیز نیک اعمال رسالہ پر عمل کرنے کاذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی
لیاری کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ ڈویژن اور
علاقہ اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی وصول کرنے کے حوالے سے معلوماتی نکات
بتائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے
کارکردگی کو اچھے انداز میں پُر کرنے ، کارکردگی وقت پر دینے کی نیتیں بھی کیں ۔
کراچی زون ساؤتھ 2 کی بلدیہ کابینہ میں شعبہ
اصلاحِ اعمال کی ماہانہ کارکردگی

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت اپریل
2021ء کی کارکردگی درج ذیل ہے۔
یومِ قفلِ مدینہ منانے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 90
ایامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :20
ماہ کی پہلی پیر شریف کو خاموش شہزادہ رسالہ پڑھنے،سننے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 100
اس ماہ 7،8 روزے رکھ بہتر کارکردگی حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:52
اس ماہ
میں 4اور 5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:131
اس ماہ میں تقسیم ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 708
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 838
مدنی بیٹی بننے کی سعادت حاصل کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد :12
7مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات منعقد ہوئےجس
میں تقریباً 90 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی
قائد آباد جامعۃ المدینہ اصحابِ کہف میں مدنی
مشوہ ہوا جس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرے سننے کی اہمیت بتاتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور عاملات نیک
اعمال کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا نیز تقرری
جلد مکمل کرنے کاہدف بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی فیضانِ مدینہ کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات
فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ
جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔اس اجتماعِ پاک میں صاحبزادیِ عطار
سلمھا الغفار نے بھی خصوصی طور پرشرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ملیر میں 4 مقامات پر اصلاح
اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 46 اسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”احترام مسلم“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے، روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے عاملاتِ نیک اعمال
بننے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں نارووال کابینہ و ڈویژن کا بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں نارووال کابینہ و ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون ذمہ اسلامی بہن نے شعبہ میں کام کرنےکے حوالے سے اسلامی بہنوں کو اہم نکات بتائے اور کارکردگی
بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا مزید ماہانہ اصلاح ِاعمال اجتماع کے جدول کو سمجھایا اور ماہانہ اصلاح اعمال اجتماع منعقد کروانے کے
اہداف دیئے نیز نئی جگہوں پر تقرری مکمل
کرنے کے حوالے سے بھی ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے کارکردگی وقت پر جمع کروانے ،ماہانہ کارکردگی
بڑھانے کی نیتیں پیش کیں اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی سو فیصد کرنے کی بھی نیت کااظہار
کیا۔