اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 9 مارچ 2020ء سے بالخصوص اس سال حج پر جانے والی اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں  کے لئے سات دن پر مشتمل” فیضان رفیق الحرمین“ کورس منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس کورس کا دورانیہ تین گھنٹے ہو گا۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! اس کورس میں’’حج و عمرہ کا طریقہ ،فقہ،نماز،وضو،غسل،انفرادی کوشش کا طریقہ ،اذکارِنماز،ویڈیو کلپس کے ذریعے مسائل حج‘‘ وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

کورس میں شرکت کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم مارچ 2020ءسے تمام اسلامی بہنوں اوربالخصوص جاب ہولڈر ز،شعبۂ تعلیم سے منسلک ٹیچنگ و ایڈمن اسٹاف نیز اسٹوڈنٹس کیلئے ون ڈے کورس بنام واقعۂ معراج“ کا انعقاد ہو رہا ہے۔

اس کورس میں معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات وغیرہ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔اس کورس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 12 منٹ ہو گا۔

کورس میں شرکت کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


23 فروری 2020ء بروز اتوار اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  دارالسنہ للبنات ملتان میں ”فیضانِ نماز کورس“ کی اختتامی تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں دور و نزدیک کے مختلف شہروں سے تقریباً 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے بعد اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات بیان کئے تو پہلی بار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے والی اسلامی بہنوں کے جذبات دیدنی تھے۔

ان کا کہنا تھا!اسکول و کالج کی تعلیم نے دین کی وہ پہچان نہیں دی جو دارالسنہ میں آ کر پتا چلا۔

اتنے عرصے سے نماز پڑھ رہی تھیں مگر اب پتا چلا کہ نماز پڑھتے کس طرح ہیں۔

قلب میں جو آج سکون محسوس ہو رہا ہے، پہلے کبھی نہ تھا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے تحت23فروری2020ء کو فیصل آباد کی دارالسنہ للبنات میں فیضانِ نماز کورس کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر فیصل آباد زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پشاورکابینہ تین  مختلف مقامات پر تین روزہ ”فیضانِ زکوٰۃ “ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے ”رمضان کیسے گزاریں“ کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام 16 فروری 2020ء کوحیدر آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں پاک سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کورسز کی تعداد بڑھانے، مدرّسات کی تعداد بڑھانےنیز تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف طے کئے۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ ’’ شارٹ کورسز‘‘ کے زیر اہتمام  روزہ،تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل ،نیز استقبال ِماہ رمضان ،فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟جیسی اہم ترین معلومات کے حصول کے لئے تمام اسلامی بہنوں کیلئے ایک منفرد کورس”رمضان کیسے گزاریں“ منعقد کیا جارہا ہے ۔اس کورس کی مدت آٹھ دن جبکہ دورانیہ 1 گھنٹہ 3 منٹس ہو گا ۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! کورس کا آغاز یکم شعبان المعظم 1441ھ بمطابق 25 مارچ 2020ء سے ہو گا ۔

علم دین کی خواہش مند اسلامی بہنیں شرکت فرمائیں اور علم دین سے اپنے دلوں کو منور کریں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ کال اجلاس ہوا جس میں  ریجن سطح کی شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کورس ”رمضان کیسے گزاریں“کے نکات سمجھائے نیز اس کورس کو علاقہ سطح پر منعقد کروانے کا اہداف دیا۔


دعوت اسلامی كےتحت  ‏‪‫4فروری2020ء بروز منگل پاکستان کے شہر گجرات کے دارالسنّہ للبنات میں 12روزہ رہائشی کورس میں رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور رہائشی کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول پر استقامت پانے اور مدنی کاموں میں مصروف رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت کراچی ریجن میں ماہانہ مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ذمّہ دار اسلامی بہن نے یکم فروری 2020ء سے ہونے والے فیضانِ زکوٰۃ کورس میں شرکت کرنے  کی ترغیب دلائی اور مدرسات پر ٹیسٹ دینے کے لئے انفرادی کوشش کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ  کورسز کے تحت رحیم یار خان کابینہ میں”جنت کا راستہ کورس“ کا سلسلہ ہوا جس میں کم وبیش 21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس مدنی انعامات حلقہ سطح کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی۔

اسی طرح رحیم یار خان کے جامعۃ المدینہ رحمت کالونی میں جنت کا راستہ کورس منعقد ہوا جس میں کم وبیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس مدنی انعامات کابینہ سطح کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کا تعارف پیش کیااور ہر نیک کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی ترغیب دلائی۔ 

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 11 تا 13جنوری 2020ءکو  حیدرآباد زون میں’’ جنت کاراستہ ‘‘ کورس منعقد کیا گیا جس میں ذیلی تا زون نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔