20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
یکم رمضان المبارک سے ملک و بیرون
ملک میں ’’ فیضان تلاوت قراٰن کورس‘‘ آغاز
ہو رہا ہے
Thu, 23 Apr , 2020
4 years ago
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس
سال بھی یکم رمضان المبارک1441ھ سے ملک و
بیرون ملک میں حلقہ و علاقہ سطح پر 20 دن
کیلئے ’’ فیضان تلاوت قراٰن کورس‘‘ آغاز ہو رہا ہے ۔
اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45 منٹ ہوگا۔ان
شاءاللہ عزوجل اس
سلسلے کا آغاز یکم رمضان المبارک 1441ھ بمطابق 24 اپریل 2020ءسے ہو گا۔روزانہ نعت
رسول مقبول ﷺ اور ڈیڑھ پارہ سننے کے ساتھ
ساتھ قراٰنی واقعات ،صراط الجنان سے منتخب آیات کی تفسیر ،رمضان المبارک میں پڑھے جانےوالے مخصوص اذکار و دعائیں مع عوامی
مسائل اور انکا حل سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔
کورس میں دخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے
علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔