دعوت اسلامی كےتحت  ‏‪‫4فروری2020ء بروز منگل پاکستان کے شہر گجرات کے دارالسنّہ للبنات میں 12روزہ رہائشی کورس میں رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور رہائشی کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول پر استقامت پانے اور مدنی کاموں میں مصروف رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت کراچی ریجن میں ماہانہ مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ذمّہ دار اسلامی بہن نے یکم فروری 2020ء سے ہونے والے فیضانِ زکوٰۃ کورس میں شرکت کرنے  کی ترغیب دلائی اور مدرسات پر ٹیسٹ دینے کے لئے انفرادی کوشش کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ  کورسز کے تحت رحیم یار خان کابینہ میں”جنت کا راستہ کورس“ کا سلسلہ ہوا جس میں کم وبیش 21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس مدنی انعامات حلقہ سطح کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی۔

اسی طرح رحیم یار خان کے جامعۃ المدینہ رحمت کالونی میں جنت کا راستہ کورس منعقد ہوا جس میں کم وبیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس مدنی انعامات کابینہ سطح کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کا تعارف پیش کیااور ہر نیک کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی ترغیب دلائی۔ 

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام 11 تا 13جنوری 2020ءکو  حیدرآباد زون میں’’ جنت کاراستہ ‘‘ کورس منعقد کیا گیا جس میں ذیلی تا زون نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 


11تا 13جنوری 2020ء کو حیدرآباد کابینہ میں 58 مقامات پر" جنت کا راستہ "کورس منعقد کیا گیا جن میں 1622  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ ہم نے کورس میں مدنی انعامات پر عمل کرنے کے آسان طریقے سنے جس سے ہمیں اب مدنی انعامات پر عمل کرنا آسان لگ رہا ہے۔

اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا:1336 اسلامی بہنوں نے روزانہ فکر مدینہ یعنی اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی نیت کی۔ 1110 نے ہر ماہ اپنا مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی نیت کی اور 119اسلامی بہنوں نے 12 دن کارہائشی کورس کرنے کی نیت کی جن میں سے ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے 16 جنوری کو رہائشی کورس میں جانے نیت کی ہے ۔


11،12،13 جنوری 2020ء کو سجاول کابینہ کے شہر گولارچی میں تین دن کا جنت کا راستہ کورس منعقد ہوا جس میں 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔26 اسلامی  بہنوں نے روزانہ محاسبہ کرنے اور مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی نیت کی جبکہ 10 اسلامی بہنوں نے 12 دن کا اصلاح اعمال کورس کرنے کی نیت پیش کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں کراچی ایسٹ زون کی بن قاسم کابینہ میں 17 مقامات پر” جنت کا راستہ“ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 476 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کورس کے اختتام پر دیگر نیتوں کے ساتھ ساتھ 322 اسلامی بہنوں نے روزانہ غوروفکر کرنے، 298 اسلامی بہنوں نے مدنی انعامات کا نصاب یاد کرنے جبکہ 88 اسلامی بہنوں نے دارالسنہ میں 12 روزہ اصلاح اعمال کورس کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت پچھلے دنوں ٹھٹھہ کابینہ کے پانچ مقامات گھارو، ٹھٹھہ اور ساکرو ڈویژن کے علاقہ غریب آباد مارکیٹ دہابیچی، ٹھٹھہ، مکلی اور ساکرو میں”جنت کا راستہ“ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 127 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے، جنت کا حصول اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 4 جنوری2020ء کو حافظ آباد کابینہ کی مدنی ڈویژن میں تین مقامات  پر جنت کا راستہ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

6جنوری2020ء کو حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن جلا ل پور بھٹیاں میں جنت کا راستہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

7جنوری2020ء کو حافظ آباد کابینہ کی عطاری ڈویژن میں تین مقامات پر جنت کا راستہ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان کورسز میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کا مدنی انعامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے، روزانہ فکر مدینہ کرنے اور مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت جنوری 3 تا 7 جنوری 2020ءکراچی ریجن کی  کلفٹن کابینہ میں نو مقامات پر "جنت کا راستہ" کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 164 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ،نیت کی اہمیت، نیت کیسے کی جائے اور 63 مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی   مجلس شارٹ کورسز کے تحت ملتان ریجن میں 26 مقامات پر) Basic Of Islam (کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 451 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد ، ایکٹیوٹی نیز وضو ، غسل اور نماز کا طریقہ آسان انداز میں سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ کورس کے اختتام پر 234 اسلامی بہنوں نے کتاب ”فیضان نماز“ سے روزانہ گھر درس دینے کی نیت کی، 287اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی اور 181اسلامی بہنوں نے اسلام کی بنیادی باتیں حصہ دوم کتاب کا مطالعہ کرنے کی نیکی۔


اسلامی بہنوں کی  مجلس شارٹ کورسز کے تحت ملتان ریجن میں 35مقامات پر” فیضان ایمانیات“ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 676 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائداور پیارے آقاﷺ کی سیرت کے واقعات، صحا بۂ کرام علیہمُ الرضوان اجمعین کے عشق رسول ﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات ،اس کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔