اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 4 جنوری2020ء کو حافظ آباد کابینہ کی مدنی ڈویژن میں تین مقامات  پر جنت کا راستہ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

6جنوری2020ء کو حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن جلا ل پور بھٹیاں میں جنت کا راستہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

7جنوری2020ء کو حافظ آباد کابینہ کی عطاری ڈویژن میں تین مقامات پر جنت کا راستہ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان کورسز میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کا مدنی انعامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے، روزانہ فکر مدینہ کرنے اور مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت جنوری 3 تا 7 جنوری 2020ءکراچی ریجن کی  کلفٹن کابینہ میں نو مقامات پر "جنت کا راستہ" کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 164 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ،نیت کی اہمیت، نیت کیسے کی جائے اور 63 مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی   مجلس شارٹ کورسز کے تحت ملتان ریجن میں 26 مقامات پر) Basic Of Islam (کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 451 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد ، ایکٹیوٹی نیز وضو ، غسل اور نماز کا طریقہ آسان انداز میں سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ کورس کے اختتام پر 234 اسلامی بہنوں نے کتاب ”فیضان نماز“ سے روزانہ گھر درس دینے کی نیت کی، 287اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی اور 181اسلامی بہنوں نے اسلام کی بنیادی باتیں حصہ دوم کتاب کا مطالعہ کرنے کی نیکی۔


اسلامی بہنوں کی  مجلس شارٹ کورسز کے تحت ملتان ریجن میں 35مقامات پر” فیضان ایمانیات“ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 676 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائداور پیارے آقاﷺ کی سیرت کے واقعات، صحا بۂ کرام علیہمُ الرضوان اجمعین کے عشق رسول ﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات ،اس کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔