ملکی صورتحال میں تعلیمی اداروں اور دیگر کاروباری مراکز میں تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے راہنمائی امت اور اشاعتِ علم دین کے تحت پچھلے دنوں کراچی ریجن میں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام شخصیات کے درمیان آن لائن ون ڈے ورک شاپ "موجودہ حالات اور اگلا راستہ" کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ 80شخصیات اسلامی بہنوں نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکت کی جن میں ہائى لیول اسکول کى پرنسپل، ٹیچرز، میڈیکل کی اسٹوڈنس اور لیڈی ڈاکٹرز شامل ہیں۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے سلائیڈ کے ذریعے شخصیات کو وقت ضائع نہ کرنے اور اچھے کاموں میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔ کورس کے آخر میں شخصیات نے موجودہ حالات میں انفرادى طور پر پانچ ہیبٹ(habit) جیسے غفلت، ناشکری، اللہ کی نافرمانی کو چھوڑنے اور پانچ ہیبٹ(habit) جیسے صبر، شکر اور خوف خدا کو اپنانے نے کی نیت کى۔