اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 27 ستمبر 2020ء کو حیدرآباد ریجن ،  حیدرآباد زون، حیدرآباد کابینہ میں تین مقامات پر ڈاکٹرز اجتماعات ہوئےجن میں ڈاکٹرز ، نرسز ، ہیلتھ ورکر اور میڈیکل اسٹوڈنٹ نے شرکت کی۔

اجتماعات میں شعبہ تعلیم ریجن اورحیدرآباد ریجن مشاورت اسلامی بہنوں نے بیانات کئے اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات سے متعارف کروایا جس پر ایک ڈاکٹر اسلامی بہن نے’’پولیس ہاسپٹل‘‘ میں ماہانہ درس شروع کروانے کی نیت کا بھی اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو بھی سراہا۔

ڈاکٹرز اور نرسز اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃ المدینہ آن لائن میں ایڈمیشن لینے کی نیتیں کیں ۔

اسلامی  بہنوں کے شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام 27 ستمبر 2020ء بروز اتوار فیصل آباد کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹرز ،اہل ثروت اور ڈپٹی اسسٹنٹ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی۔ انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی شرکا میں مدنی رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام  پچھلے دنوں ریجن فیصل آباد، جڑانوالہ زون کی جڑانوالہ کابینہ میں شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے 126 RB پہاڑنگ کے گورنمنٹ گرلز ہائی ا سکول کی پرنسپل اور ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ دعوت اسلامی سے وابستہ رہنے اور دعوت اسلامی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی نیت کا اظہار بھی کیانیز ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ ’’زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی‘‘ تحفتاً پیش کیا اور اس کا مطالعہ کرنے کا ذہن بھی دیا۔

 دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 24 ستمبر 2020 بروز جمعرات فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون کی شاہکوٹ اطراف کابینہ میں شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ساہیانوالہ مرکز کی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سے ملاقات کی جس میں انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شعبہ تعلیم کی مختلف اداروں میں خدمات کے بارے میں بتایا جس پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کو بہت سراہا اور دعوت اسلامی کے لیے نہایت اچھے تاثرات سے دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 24 ستمبر 2020 ء کو فیصل آباد ریجن، جڑانوالہ زون کی کھرڑیانوالہ کابینہ میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت آن لائن 26 روزہ مدنی قاعدہ کورس میں 24 داخلے کروائے ۔

داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں میں ٹیچرز،اہل ثروت اسلامی بہنوں،ایم فل کی اسٹوڈنٹ اور شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے داخلہ لیا اور علم دین سیکھنے اور سکھانے کی اچھی اچھی نیتیوں کا اظہار فرمایا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون کی اوکاڑہ کابینہ میں شعبہ تعلیم کے تحت شخصیات اجتماع کا انعقاد ہواجس میں شعبہ تعلیم کی ریجن و زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع کے بعد انفرادی کوشش کے ذریعے شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی ترغیب دلائی ۔ مزید اس موقع پر شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات کو تحفے کے طور پر رسائل دیتے ہوئے انکا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 21ستمبر 2020ء کو فیصل آباد، پاکپتن زون، پاکپتن کابینہ کی ڈویژن پاکپتن میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں بنگہ حیات کابینہ اور پاکپتن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کی ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی۔ کارکردگی فارم اور شعبے کے مدنی پھول بھی سمجھائے نیز اپنے شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لیے اہداف بھی دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 21ستمبر 2020ء بروز پیر فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون کی بصیر پور کابینہ میں شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم زون ذمہ دار، کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی فارم، شیڈول اور شعبے کے مدنی پھول سمجھائے ۔وقت پر کارکردگی دینے کا ذہن دیا نیز مدنی کام بڑھانے کے لیے اہداف بھی طے کئے ۔

ذمہ داران کو زون سطح پر ہونے والے ڈاکٹرز اجتماع کی دعوت دی اور شخصیات کو شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 20 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد ، پاکپتن زون کی عارف والا کابینہ میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ تعلیم کی زون ، کابینہ اور ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت فرمائی اور مدنی کام بڑھانے کے لیے مدنی پھول دئیے نیز علاقہ سطح پر تقرری بھی کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 20 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد ، پاکپتن زون، پاکپتن کابینہ کی ڈویژن ملکہ ہنس میں شعبہ تعلیم کے تحت ڈاکٹرز اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔

اجتماع کے بعد شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔

ڈاکٹر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور اور دعوت اسلامی کے ساتھ بھرپور تعاون کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 20 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد،اوکاڑہ زون ،اوکاڑہ کابینہ کی ڈویژن پتوکی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی زون تا ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی اور تقرریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی ۔ زون سطح پر ہونے والے ڈاکٹرز اجتماع کی دعوت دی نیز اپنے شعبے کے مدنی کام بڑھانے کے لیے ذمہ داران کو اہداف بھی دئیے۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 18 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد، جڑانوالہ زون، شاہ کوٹ کابینہ میں شخصیات کے درمیان ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داران اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے جدول کے مطابق وضو کا حنفی طریقہ سمجھایا اور شخصیات کو اپنے گھروں میں صدقہ بکس رکھنے کا ذہن دیا نیز مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔