اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 20 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد،جھنگ زون کی جھنگ کابینہ میں شعبہ تعلیم کے تحت اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار نے اجتماع کے بعد انفرادی کوشش کے ذریعے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی ترغیب دلائی اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور نیتیں بھی پیش کی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 19 ستمبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد، جڑانوالہ زون، شاہکوٹ اطراف کابینہ کے علاقے مقبول ٹاون میں شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ دار نے اہل ثروت اسلامی بہن سے ملاقات کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی نیز گھر میں صدقہ بکس رکھنے کا ذہن بھی دیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 1ستمبر 2020ء کو   ریجن فیصل آباد، اوکاڑہ زون ، اوکاڑہ کابینہ کے شہر اوکاڑہ میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا جدول رہا ۔ ذمہ داراسلامی بہنوں نے اوکاڑہ شہر کے سب سے بڑے ہسپتال میں شخصیات سے ملاقات کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ڈاکٹر اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور دیگر مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام18 ستمبر 2020ء کو ملتان ریجن بورے والا میں ڈاکٹرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین اور لیڈی ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مقصدِ حیات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو موجودہ حالات میں اپنی اور دوسروں کی اصلاح کا ذہن دیا نیز نیکی کی دعوت کا فائدہ بتاتے ہوئے اللہ پاک کی راہ میں صدقہ دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد زون کی شعبہ تعلیم کی رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کینال روڈ قمر گارڈن میں شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ڈاکٹر اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن  جڑانوالہ زون شاہکوٹ کابینہ میں شخصیات کے درمیان ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں اور مختلف شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے جدول کے مطابق وضو کا طریقہ سمجھایا اور شخصیات کو اپنے گھروں میں صدقہ بکس رکھنے کا ذہن دیا نیز مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن اوکاڑہ زون میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم کی رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی کام بڑھانے اور کارکردگی میں موجود کمزوری کو دور کرنے کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اپنے شعبے کے مدنی کاموں میں مضبوطی لانے کے لئے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام 16ستمبر 2020ء بروز بدھ فیصل آباد ریجن پاکپتن زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبۂ تعلیم کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اس ماہ ہونے والے ڈاکٹر اجتماع کی دعوت دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 16ستمبر 2020ء کو بروز بدھ ریجن فیصل آباد، جھنگ زون کی چینوٹ کابینہ کی ڈویژن بھوانہ میں ڈاکٹر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں، ڈاکٹرز اور نرس اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع کے بعد انفرادی کوشش کے ذریعے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے شعبہ تعلیم کے منسلک اداروں اور مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دی نیز دعوتِ اسلامی کے ساتھ وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 15 ستمبر  2020ء کو شعبہ تعلیم کی ملتان ریجن نگران نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن ذمہ دار اور زون سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے احساسِ ذمہ داری کے مدنی پھول دیتے ہوئے اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مربوط رہنے کے لیےمدنی پھول دئیے نیز ڈاکٹرز اجتماع کا فالو اَپ کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ سے متعلق مدنی کاموں کے فالو اپ کرنے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 15 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون، اوکاڑہ کابینہ میں رکنِ زون شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اوکاڑہ کے نرسنگ اسکول میں اجتماع کا آغاز کیا جس میں اسکول کی پرنسپل، ٹیچر اورا سٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

رکنِ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع کے بعد انفرادی کوشش کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ڈاکٹر اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ پرنسپل صاحبہ نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنےا سکول میں ڈاکٹر اجتماع کروانے کی نیت بھی کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں جھنگ زون کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورشعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات فراہم کئے۔

بعد میں رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے ، مدنی کاموں میں حصہ لینےاور 27 ستمبر2020ء کو ہونے والے ڈاکٹرز اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔