دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون کی ستگھرہ کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

شعبہ ذمہ دار نے جن ڈویژن پر تقرری نہیں تھی تقرریاں مکمل کیں ۔ اسلامی بہنوں کو مدنی پھول اور کارکردگی فارم سمجھانے کا سلسلہ ہوا نیز شعبہ کے مدنی کاموں کو مضبوط بنانے کے لئے اہداف بھی طے کئے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ ٔ تعلیم کے زیر اہتمام 3 اکتوبر2020ء کو داتا صاحب کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےLady willingdon hospital میں ڈاکٹرز سے ملاقات کر کے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور شعبہ تعلیم کے تحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے کاموں میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا- مزید انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ اور دیگر رسائل تحفۃ دئیے ۔

دعوت اسلامی کےشعبہ تعلیم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن پاکپتن کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ تعلیم ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت نیز شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام02 اکتوبر 2020ء کو ریجن، جنوبی اور شمالی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گورنر پنجاب کی اہلیہ سے سرور فاونڈیشن کے دفتر ڈیوائن گارڈ میں ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ملاقات کے دوران شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز شعبہ ٔ تعلیم کے تحت ہونے والے کاموں کا بھی تعارف کروایا گیا، مزید دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے بارے میں بتایاجس پر انھوں نے سراہا اور Girl guide institute blind centreاور Child protection میں اور دوسرے اداروں میں درس قرآن اور قرآن کلاسز کروانے کےلیے تعاون کا اظہار کیا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 3 اکتوبر 2020ء کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹرز کا اجتماع ہواجس میں آسان نیکیوں کے بارے میں مدنی پھول دئیے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سیٹلائٹ ٹاؤن بورے والا میں ڈاکٹرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لیڈی ڈاکٹرز نے اجتماع میں شرکت کی۔

ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ” محبت مصطفیٰ ﷺاور اس کے تقاضے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوڈاکٹر کو کیسا ہونا چاہیے اس حوالے سے نکات فراہم کئے نیزاسپتال میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ جاری کروانے اور ماہانہ درس رکھوانے ترغیب دلائی۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام 30 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن، جڑانوالہ زون کی پچیکی کابینہ میں شخصیات کا مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں کابینہ نگران اور مالیات زون سطح ذمہ دار نے شرکت کی ۔ اس مدنی حلقے میں 21 شخصیات اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے جدول کے مطابق وضو کا عملی طریقہ سیکھایا اور وضو کے فرائض اور مستحبات پر کلام کیا ۔ ذمہ داران نے آخر میں مدنی رسائل تقسیم کئے اور ان کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 29 ستمبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون، اوکاڑہ کابینہ کی اوکاڑہ سٹی ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ داران اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ ٔتعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاح اعمال کے مدنی پھول سے بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ بھی کیا جس پر شعبہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لیے نکات فراہم کیے اور اسلامی بہنوں کو شخصیات سے ملاقات کا ذہن دیا ۔ 

  دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 29ستمبر 2020ء کو بروز پیر فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون کی شعبہ تعلیم زون سطح زمہ دار اسلامی بہن اور جڑانوالہ اطراف رکن کابینہ نے کھرڑیانوالہ کی ایک پرائیویٹ اسکول پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتایا نیز انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون کھرڑیانوالہ کابینہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی آفیشل میٹنگ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 29 لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم زون زمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ سکھایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ مدنی حلقہ کے اختتام پر شعبہ تعلیم زون زمہ دار اسلامی بہن نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مدنی رسائل بھی تحفے میں دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں  پاکستان کے شہر مظفر گڑھ بمقام شیروانی چوک میں ٹیچرز اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے صفر المظفر کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں ٹیچرز نے پابندی کے ساتھ اجتماع میں شرکت کی نیتیں کیں اور دعوتِ اسلامی سے محبت کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 27 ستمبر 2020ء کو ملتان ریجن شعبہ تعلیم ذمہ دار  اسلامی بہن نے تمام زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ملتان دارالسنہ میں لیا ۔

شعبہ تعلیم ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی کاموں میں استقامت کیسے ملے، اسلاف کی قربانیوں اور جذبہ ایمانی و استقامت پر بیان کیا نیز کار کردگی جدول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر بنانے کا ذہن دیا ۔