دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 16 اگست 2020ء کو فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن اسلام نگر میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن  نے دی اورینٹ گرائمر ہائی سکول (علی کیمپس ) علی ٹاؤن کی ٹیچر سے بذریعہ کال رابطہ کیا۔ ان کو مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی اور 23 اگست کو ہونے والے بیان میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں  کی مجلسِ شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 15 اگست 2020ء کو جڑانوالہ زون کی کھڑیانوالہ ڈویژن میں زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نےاسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر،ساہیانوالہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری ا سکول کی ٹیچر، جھمرہ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی ہیڈ ٹیچراور کنن سیان گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول کی پرنسل سے بذریعہ کال رابطہ کیا اور انہیں 23 اگست 2020ء کو مدنی چینل پر ہونے والے’’ ٹیچر اجتماع‘‘ کو دیکھنے کی دعوت دی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 10 اگست 2020ء کو رحیم یار خان  زون کی ظاہر پیر کابینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے گورنمنٹ گرلز ہائی ا سکول جن پور کی ٹیچر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کا مطا لعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 9 اگست 2020ء کو فیصل آباد شاہ کوٹ کے علاقے سانگلہ میں درس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں نان فارمل بیسک ایجوکیشن سینٹر کی ٹیچر  نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور درس اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے آئندہ درس اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 8 اگست 2020ء کو رحیم یار خان  زون کی ظاہر پیر کابینہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول رحیم بخش جیندو پیر لیاقت پور کی ٹیچر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کا مطا لعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 5 ذوالحجۃ الحرام بمطابق 27 جولائی 2020ء کو فیصل آباد میں زوم ایپ کے ذریعے ہونے والے 5 روزہ شارٹ کورس ’’تفسیر سورہ رحمٰن‘‘ کی آخری نشست کا انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس کورس میں بیوٹیشن، ٹیچرز اور یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس اسلامی بہنیں بھی شریک ہوئیں۔ کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اچھے تاثرات دیئے اور آئندہ بھی شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام  5 ذوالحجۃ الحرام بمطابق 27 جولائی 2020ءکو فیصل آباد میں زون سطح ذمہ داراسلامی بہن نے ایجوکیشن کالج سمن آباد فیصل آباد کے ریٹائرڈ پروفیسر کی اہلیہ،فیصل آباد کی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی پرنسپل اور لاٹھیانوالہ کی گورنمنٹ سکول کی ٹیچر سےبذریعہ کال رابطہ کیااور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف کروایانیز قربانی کے جانور کی کھال دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 5 ذوالحجۃ الحرام بمطابق 27 جولائی 2020ء کو فیصل آباد کے علاقے کوچک مرادکے کاٹھیا میں شخصیات کے درمیان درس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 18 اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ساہیوال کابینہ کی شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور خواتین کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے مزید علم دین سیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام حیدرآباد کے شہر سکرنڈ میں کانفرنس کال کے ذریعے شخصیات کے درمیان درس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژنل پریزیڈنٹ، سب ڈویژنل آفیسر ایجوکیشن ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کورٹ، ڈائریکٹر منتھا سکل ڈویلپمنٹ سینٹر، ڈویژن کواڈینیڑ عورت فاؤنڈیشن نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز شخصیات کو علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دین کے کاموں میں دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  تعلیم کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے GC یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں ناظم آباد كابينہ کے علاقے واٹر پمپ میں ”مفتاح الجنہ کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹ سمیت 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں مُدَرِّسہ نے نماز درست کرنے کے حوالے سے شخصیات کو فرض علوم سے آگاہی دی نیز دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ کورس کے اختتام پر شخصیات خواتین نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سے کافی معلومات حاصل ہوئیں اپنی نماز کی غلطیاں بھی پتا چلیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! آئندہ بھی اس طرح کے کورسز ضرور کریں گے نیز دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔


 گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام شہداد پور کابینہ کے شہر سکرنڈ میں بذریعہ اسکائپ اور کانفرنس کال ہفتہ وار شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں33 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات کو روزانہ گھر درس دینے، کورسز میں داخلہ لینے،مدنی انعامات کا رسالہ پُرکرنے، مدنی مذاکرہ میں بذریعہ مدنی چینل شرکت کرنے اور دلوں کی راحت پروگرام دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔ شخصیات نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز میں داخلہ لینے کی نیتیں بھی پیش کیں۔