
پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت
لاہور کے علاقے سندر میں واقع سَن رائزاسکول میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس
میں اسکول کی بچیوں اور ان کی والدات نے
شرکت کی۔ جنوبی لاہور زون شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ
نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو صفائی کی اہمیت، نماز کے فضائل، بے نمازی کی سزاؤں
سے متعلق آگاہی فراہم کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
سولجر بازار کراچی میں الحق پبلک
اسکول کی ٹیچرز کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت28دسمبر 2019ء
کو کراچی کے علاقے سولجر بازار میں الحق
پبلک اسکول کی ٹیچرز کے درمیان مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا ۔ کابینہ مشاورت شعبۂ
تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورمدنی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اولاد کی تربیت والدین کی اولین ذمہ داری ہے ۔ اس کام کو قراٰن و سنت کی روشنی میں خوش اسلوبی سے
سرانجام دینے کے لئے دارالمدینہ ہارلے پری پرائمری میں والدات کے لئے "تربیت اولاد کورس"کے
نام سے ایک کورس کا اہتمام کیا گیا۔
دار المدینہ لطیف آباد کیمپس 1 میں
گزشتہ دنوں تربیت اولاد کورس کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے
والے دار المدینہ لطیف آباد کیمپس 1 میں گزشتہ دنوں تربیت اولاد کورس کا انعقاد کیا گیا
جس میں والدات کو اولاد کی تربیت کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئےنیز لنک بیان کی
ترکیب بھی کی گئی۔ اس کا مقصد اسلامی اصولوں کے مطابق بچوں کی بہترین تربیت و
پرورش کرنا ہے۔

30دسمبر2019ء
کو گجرات میں واقع دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ آئی ایس ایس کیمپس میں
تربیت اولاد کورس کا سلسلہ ہوا جس میں طلبہ کی والدات اور سرپرست اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔اس ٹریننگ کا مقصد بچوں کی اسلامی اصولوں کے مطابق تربیت کرنا اور گھروں میں
اسلامی ماحول بنانا ہے۔
دارالمدینہ آئی ایس ایس ٹو پرائمری کیمپس میں تربیت اولاد کورس کا انعقاد

دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ آئی ایس ایس ٹو پرائمری کیمپس
میں30دسمبر2019ء کو تربیت اولاد کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں والدات کو اولاد کی تربیت کے حوالے سےمختلف نکات فراہم کئے
گئے۔ اس کورس کا مقصد اسلامی اصولوں کے مطابق بچوں کی
بہترین پرورش کے لیے والدہ کی تربیت کرنا ہے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 27 دسمبر2019ء
کو کھارادر کابینہ کے ڈویژن آگرہ تاج میں
ذمہ د ار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح مدنی انعامات
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے ، مدنی بہار جمع کروانے اور ہفتہ
وار رسالے کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی
گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت پچھلے دنوں سیالکوٹ
کابینہ کے ایک ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی سلامی
بہنوں نےشرکت کی۔ ریجن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئےمدنی انعامات پر عمل کرنے اور
ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی نیز جنوری2020 میں ہونے
والے تین روزہ"جنت کا راستہ"
کورس میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت27دسمبر2019ء
کو سجاول کابینہ کے شہر چوھر جمالی میں
مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش 24اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ مبلغہ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو”جنت کا راستہ“ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد
کابینہ ڈویژن سخی سلطان میں مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ مبلغہ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آخرت
کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئےمدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت
حالی روڈ حیدر آباد سبزی منڈی میں مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ مبلغہ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آخرت
کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئےمدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار سنّتوں بھرےاجتماع
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت پچھلے دنوں سرجانی
کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح مدنی انعامات ذمہ د ار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی
تربیت کی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہداف دئیے گئے۔