دعوت
اسلامی کے تحت حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون کےدادو کابینہ کی ڈویژن دادو میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن
نگرا ن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیتی نکات
بتائےور انہیں فرض علوم سیکھنے ،سکھانے کا
جزبہ دیا نیز موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق جس انداز سےدینی کام کرنے کی ضرورت ہے اس طریقےسےدینی کام کرنےکاذہن دیا اوراس کےمتعلق مدنی پھول بھی دیئے۔مزید
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو علاقوں میں شیڈول بنا کر دینی
کاموں کا جائزہ لینےکی ترغیب دلائی ۔ ساتھ ہی درس وبیان کے حلقے لگا کر نئی معلمہ
اور نئی مبلغہ بنانے کے اہداف دئیے ۔
ڈیرہ
اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں
ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام پچھلےدنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں ماہانہ ڈویژن
دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی
حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیااور مدنی مذاکرہ
دیکھنےکی دعوت دی ۔
بعد میں زون ذمہ
داراسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہانہ
دینی حلقےکومضبوط بنانےاور جدول کہ مطابق دینی
کاموں کوبڑھانے کا ذہن دیا نیز ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کےحوالےسے اہداف دیئےجس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےمختلف مقامات پر ذمہ دار اسلامی بہنوں
کےمدنی مشور وں کاسلسلہ ہوتا رہتاہے اسی حوالےسے گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد زون میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں زون
نگران، کابینہ نگران اور اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی اور
امیراہل سنت کی قربانیاں ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔ مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کے کورس اور ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات کےحوالےسے مدنی پھول سمجھائے۔
اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کی سابقہ ماہانہ
کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں تربیتی نکات
بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، اراکین ریجن اور
زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے’’مبلغ ہر جگہ مبلغ
ہوتا ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول بروقت
جمع کروانےکی ترغیب دلائی ۔مزیدمختلف کارکردگیوں پر کلام ہوااوران میں بہتری لانےکاذہن دیانیزجہاں
کابینہ سطح پر تقرر نہیں وہاں تقرر ی مکمل کرنےکاہدف دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی زون میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس
میں زون نگران ، اراکین زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی بروقت سافٹ ویئر میں انٹر کرنےکےمتعلق رہنمائی کی اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو
تقرری مکمل کرنےکا ہدف دیا۔اس کےعلاوہ شعبہ مکتبۃ المدینہ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی رکن
زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے شعبہ جات کےحوالےسےتفصیلی جائزےبھی پیش کئےجس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کوئٹہ
زون شب و روز للبنات کےتحت ہونےوالے دینی
کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوت اسلامی
کے شعبہ شب و روز کے تحت گزشتہ مہینوں کی طرح اگست 2021ءمیں کوئٹہ زون سے مختلف شعبہ جات کے تحت ہونے والےدینی کاموں کی مدنی خبروں کی تعداد 28 رہی۔ شعبوں سے ملنے والی خبروں کی تفصیل
درج ذیل ہے۔
نگران
زون کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد :4
نگران
کابینہ کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی
تعداد :2
علاقائی
دورہ للبنات کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد:2
اصلاح
اعمال للبنات کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد: 6
کفن دفن
للبنات کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد:4
اسلامی
بہنوں کےمدرسۃالمدینہ کی جانب سےملنےوالی مدنی
خبروں کی تعداد:1
ڈونیشن
بکس للبنات کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد:2
شب و روز
للبنات کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد :2
ڈویژن
نگران کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد:1
سنتوں
بھرے اجتماع کی تعداد: 1
ماہانہ
ڈویژن دینی حلقوں کی خبروں کی تعداد: 1
نیو کراچی
کابینہ میں شعبہ شب وروز کی ماہ اگست2021 ء
میں ملنے والی مدنی خبروں کی
کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے تحت اگست
2021 ءکراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ سے ملنے والی خبروں کی تعداد درج ذیل
ہے:
کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کی مدنی خبروں کی تعداد:2
دینی حلقہ:1
اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ سے ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد:3
شعبہ ڈونیشن
بکس سے ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد:1
فنانس
ڈیپارٹمنٹ سے ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد:2
شعبہ اصلاح
اعمال للبنات سے ملنے والی مدنی خبروں کی
تعداد:2
دعائےشفا
اجتماع کی ملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد:3
دعوت
اسلامی کے دینی ماحول میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کےلئےوقتاً فوقتاً تربیت
کاسلسلہ ہوتارہتا ہےاس سلسلے میں استور کا بینہ کی ڈویژن استور عید گا ہ میں مد نی مشورہ ہواجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ گرلز کےنظام میں بہتری لانے اورنئےمقامات پر ما ہا نہ دینی حلقوں کا آغاز کر نے کاذہن دیا نیزعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کر
نے اور مد نی مذاکرہ دیکھنے کی تر غیب دلا ئی جبکہ اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حو صلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف
بھی دیئے ۔
کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ کی ڈویژن حنفیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد
دعوت
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 لیارى کابینہ کی ڈویژن حنفیہ میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے دعا کروائی اور آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتےہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ
لینےکاذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت(رنچھوڑ
لائن کابینہ ،محمود آباد کابینہ کی تمام ڈویژن ،لیاری کابینہ ، گلشن کابینہ کی ڈویژن بہادر آباد ،بھینس کالونی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز ،بہار کالونی کے ایک پرائیویٹ اسکول دار الہدٰی ،گلزار ہجری کابینہ میں دو مقامات
پر اورگلستان جوہر کابینہ )میں یوم دعوتِ اسلامی کے موقع پرسنتوں
بھرےاجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسی
طرح حیدرآباد زون میں بھی یومِ دعوت اسلامی
کےموقع پر 13 مقامات پرسنتوں بھرےاجتماعات کاسلسلہ ہواجن میں 1ہزار667 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرےبیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر
اہل سنتدامت برکاتہم العالیہ کی دینی خدمات وجدوجہد کےحوالےسےبتایا۔اس کےساتھ ہی
اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کےتحت ہونےوالے دینی کاموں کےبارے میں بتاتے ہوئےاِن میں
حصہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت ڈیرہ اسماعیل
خان زون کی ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانےکےحوالےسےنکات
بتائےاور ماتحتوں سے کارکردگی بروقت وصول کرنے کاذہن دیا۔مزید دینی کام کورس کرنےاورہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کےجدول کو مضبوط طریقے سے چلانے
کےحوالےسےمدنی پھول دیئے۔
دعوت
اسلامی کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ
پور کابینہ کی ڈویژن ڈھوتر میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’عقلمند مبلغہ‘‘
کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیاجس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخرمیں مبلغہ دعوت اسلامی نےدعا بھی کروائی ۔
Dawateislami