
دعوت
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ شومارکیٹ کے علاقے عثمان
آباد میں ہو نے والی حادثاتی اموات کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ ہوا جس میں
کابینہ نگران مع مشاورت ڈویژن نگران کے
ساتھ علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی
شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور گھر کی خواتین کو گھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع رکھنے اوراسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ
میں پڑھنے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر
راولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن و زون سطح شعبہ رابطہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے تقرری کا طریقہ کار ، تقرری کی ضرورت و اہمیت اورتقرری کرتے وقت کن خصوصیات کو دیکھا جائے ان
نکات پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کےحوالےسےاہداف دیئےجس پر
اسلامی بہنوں نےہدف پورا کرنےکی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جھنگ زون لالیاں کابینہ، میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیاں اور
جھنگ زون بھوانہ کابینہ میں
دعائے صحت اجتماعات کا انعقاد ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے’’ بیماری کے فضائل‘‘
کے موضوع پر بیانات کئےاور اسلامی بہنوں
کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں آگاہی دیتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا ۔آخر میں اُمّت کے بیماروں اورپریشان حال لوگوں کے لئے
دعا ئیں کی گئیں۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے مختلف علاقوں ( لانڈھی ، سعید آباد،قائد آباد اور کھوکھراپار کابینہ) میں ماہانہ دینی حلقوں کاانعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 600 کےقریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے’’ مبلغہ کو کیسا ہونا
چاہیے‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے اور
مبلغہ کی اہمیت بتاتے ہوئے مبلغات اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے اور ملنساربننے کاذہن دیا نیز انہیں فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلاتےہوئے خشوع وخضوع کے ساتھ نماز
پڑھنےکا ذہن دیا ۔مزید رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینےکی
ترغیب بھی دلائی ۔
کراچی
ساؤتھ زون 2 نیوکراچی کابینہ کی 8 ڈویژنز
میں ماہانہ دینی حلقوں کاسلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ماہانہ دینی حلقے کے تحت گزشتہ
دنوں نیوکراچی کابینہ کراچی کے 8 ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کاسلسلہ ہوا جن میں تقریبا 312 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ان
تمام دینی حلقوں میں انفرادی کوشش کا طریقہ اور شجرہ شریف کے اوراد سکھانے کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی فقہی مسائل کے
حوالے سے بھی تربیت کی۔اس کے ساتھ ہی مبلغہ اسلامی بہنوں کے لئے تربیت کے لئے ترغیبی بیانات کا سلسلہ بھی ہوا نیزانہیں اپنی اصلاح اعمال کےلئے رسالہ نیک اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیا گیا۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ
کی ڈویژن نیو سعید آباد اور نیول کالونی میں
ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 109 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہنوں نے’’ مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر بیانات کئےاورمبلغہ
کے مقام و رُتبے کے متعلق بتایا نیز دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا اور
اس حوالےسےاسلامی بہنوں کواہم نکات بھی بتائے۔اس کے ساتھ ہی انہیں فرض علوم کےبارے میں معلومات دیتےہوئے
خشوع وخضوع کے ساتھ نماز پڑھنےکی ترغیب
دلائی ۔ آخر میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں کےمتعلق مزید مدنی پھول دیئے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 26 اگست 2021 ء بروز جمعرات کراچی ایسٹ زون 2 گلستان جوہر کابینہ میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد کیا گیا
جس میں تقریباً 350 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغات کی اصلاح‘‘ کے موضوع پر بیان کیاجبکہ اس دینی
حلقے میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی اورہر ہفتےہونےوالےسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنےکاذہن دیا نیز مدنی مرکز کی اطاعت
کرتے ہوئے جو دینی کام دیا جائے بخوشی اس کی
ذمہ داری قبول کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی اور آخرمیں دعا بھی کروائی جس پر اسلامی
بہنوں نے عملی طور پر دینی کاموں میں شرکت
کرنے کی نیتیں کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے تحت 26اگست 2021ءبروز جمعرات پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی
مشورےکاانعقادہو ا جس میں ریجن نگران
اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے یومِ دعوت اسلامی و یوم ِتشکر کے حوالے سےاسلامی بہنوں کواجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیئے۔ اس کےعلاوہ تاثرات و
نیتوں کی کارکردگی اور اسلامی بہنوں کے مدرسہ المدینہ کی کارکردگی بروقت جمع کروانےکاذہن دیا۔اسی کےساتھ ہی ماہانہ
ڈویژن دینی حلقہ میں بھرپور انداز میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی ۔مزید ماہنامہ فیضان مدینہ میں موجود مضامین پڑھنے کی دعوت دی جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
راولپنڈی
کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹینچ بھاٹہ میں دینی حلقےکاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 26اگست 2021بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ڈویژن
ٹینچ بھاٹہ میں دینی حلقے کا انعقا دہو ا
جس میں زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے دینی حلقےمیں
شریک اسلامی بہنوں کےدرمیان ’’مبلغات کی اصلاح‘‘ کرنےکے حوالےسےنکات بیا ن کئےاور انہیں
مزیدآئندہ کےلئے دینی کام
کرنےکےحوالےسےاہداف دیئے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا ۔
فیصل
آباد ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن
کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون نگران، کابینہ
نگران اور اراکین ریجن ذمہ اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے یومِ دعوت اسلامی اجتماع کے حوالےسے کلام کیااوراسلامی بہنوں
کو یوم دعوت اسلامی منانے پر نکات دیئے جبکہ اس کی کارکردگی بھی سینڈ کرنے کاذہن دیا نیز ماہ محرم الحرام میں ترغیب دلانے پرجن اسلامی بہنوں کے محارم نے
مدنی قافلوں میں سفر کیاان کی کارکردگی بھی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دینی حلقہ ومحفلِ نعت کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی
مشورہ ہوا جس میں محفل نعت و دینی حلقے کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت اراکین زون ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ دینی حلقہ و محفل نعت کے مدنی پھولوں کو سمجھایا اورماہانہ
کارکردگی میں بہتری لانےنیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔اس کےعلاوہ تقرری مکمل کرنے پربھی کلام ہواجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
ڈیرہ
اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ میں دینی
کاموں کےحوالے سےمدنی مشوره

دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ میں دینی کاموں کےحوالے سےمدنی مشوره ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے ’’روٹھوں کو کیسے منایا جائے ‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو بھر پور طریقے سے ’’یومِ دعوت اسلامی
منانے‘‘ اور رہائشی کورسز میں تعداد
بڑھانے کےلئےبھر پور کوشش کرنے کی ترغیب
دلائی ۔آخر میں سابقہ دیئے گئےاہداف کا فالواپ لیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اجتماعِ ذکر و نعت کےتحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید کوٹ میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں دینی حلقہ کی ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
رکن
زون ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے سے متعلق
تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو اچھے انداز
میں مدنی پھول سمجھائےاور شعبے کو اچھے انداز میں لیکر چلنے کےحوالےسے ان کی ذہن
سازی کی ۔