دعوتِ اسلامی کےتحت(رنچھوڑ لائن کابینہ ،محمود آباد کابینہ کی تمام ڈویژن ،لیاری کابینہ ، گلشن کابینہ کی ڈویژن بہادر آباد ،بھینس کالونی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز ،بہار کالونی کے ایک پرائیویٹ اسکول دار الہدٰی ،گلزار ہجری کابینہ میں دو مقامات پر اورگلستان جوہر کابینہ )میں یوم دعوتِ اسلامی کے موقع پرسنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسی طرح حیدرآباد زون میں بھی یومِ دعوت اسلامی کےموقع پر 13 مقامات پرسنتوں بھرےاجتماعات کاسلسلہ ہواجن میں 1ہزار667 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرےبیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنتدامت برکاتہم العالیہ کی دینی خدمات وجدوجہد کےحوالےسےبتایا۔اس کےساتھ ہی اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کےتحت ہونےوالے دینی کاموں کےبارے میں بتاتے ہوئےاِن میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔