شعبہ رابطہ برائے شخصیات
للبنات ساؤتھ افریقہ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

30 جنوری 2023ء
بروز پیر شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات ساؤتھ افریقہ کی ذمہ داران، نگران اور عالمی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اس مدنی مشورے میں مختلف موضوعات
پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کی نوعیت و انداز پر تبادلۂ
خیال کیا۔
حج و عمرہ کی پاکستان اور
حرمین طیبین کی ذمہ داران سمیت عرب شریف کی نگرانوں کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز حج و عمرہ کی پاکستان اور حرمین طیبین کی ذمہ
داران سمیت عرب شریف کی سابقہ و موجودہ ریجن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن
مدنی مشورہ ہوا۔

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مجلسِ مشاورت
آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن کی شرکت ہوئی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ سال بیرونِ
ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز آئندہ کے اہداف پر اسلامی بہنوں کی ذہن
سازی کی۔

26 جنوری 2023ء
کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دارالسنہ راولپنڈی کی اسٹاف
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ”اچھے ماحول کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے کورس کورنے والی اسلامی بہنوں کو 8 دینی کاموں میں شرکت کرنے، سیکھنے
سکھانے کے ماہانہ حلقے شروع کرنے اور مدرسۃالمدینہ بالغات لگانے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
راولپنڈی میں پاکستان
مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر
راولپنڈی میں پاکستان مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا محاسبہ
کرنے کے متعلق اہم امور پر مدنی پھول دیئے۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے دفتر کے کاموں میں آنے والے مسائل کا حل بتاتے ہوئے احسن انداز میں کام
کرنے کےبارے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
حیدرآباد دارالسنہ میں
مدنی مشورہ، مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد میں قائم
شعبہ دارالسنہ للبنات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی نگرانِ صوبۂ سندھ، نگرانِ
حیدرآباد ڈویژن اور ملک سطح کی ذمہ داران کے علاوہ دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
متعلق گفتگو کرتے ہوئے دارالسنہ میں پیش آنے والے مسائل پر کلام کیا اور اُن کا حل
بتایا۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے دارالسنہ میں داخلوں کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اوکاڑہ میں ایک شخصیت
اسلامی بہن سےنگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی
ملاقات

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ
اسلامی کے تحت نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اوکاڑہ میں ایک شخصیت
اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے شخصیت کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
نے مختصر دعا کروائی۔
ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ساہیوال
میں یوسی تا ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ساہیوال ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں یوسی تا
ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع، سالانہ ڈونیشن اور گھریلو صدقہ بکس کے متعلق مشاورت کی نیز مزید
بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔
آخر میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی
بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔

پنجاب پاکستان میں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں ایک میٹنگ ہوئی جس
میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن اور صوبۂ پنجاب کی نگران اسلامی بہن
جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا نیز
ادارتی شعبہ جات میں تنظیمی ذمہ داران کے شیڈول بنانے اور جامعۃالمدینہ گرلز میں
ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات کے بارے میں کلام کیا گیا۔
بعدازاں میٹنگ میں شریک
اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اپنی اپنی رائے
پیش کی۔
دارالسنہ لاہور میں مختلف کورسز کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان
سیکھنے سکھانے کا حلقہ

27 جنوری 2023ء
کو لاہور کے دارالسنہ میں مختلف کورسز کرنے والی اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی آمد
ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ”دوسروں
کو نمازی بنانے کے متعلق انفرادی کوشش“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
شرکائےکورس کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں شرکا نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ڈویژن ساہیوال تا یوسی
نگران اور تمام شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

پائن ویلی ہاؤس نمبر 141
میاں غلام فرید پاکپتن میں دعوتِ اسلامی کی ڈویژن ساہیوال تا یوسی نگران اور تمام
شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق
مختلف امور پر گفتگو کی اور دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں
رہنمائی کی۔
دورانِ گفتگو نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کی تقرریاں مکمل کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع، مدرسۃالمدینہ بالغات، گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور سالانہ ڈونیشن بڑھانے کے
حوالے سے اہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔مدنی
مشورے کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات
بھی کی۔
ڈسٹرکٹ پاکپتن کے یوسی 37
میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پاکپتن
کے یوسی 37 میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےبھی
شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ
قراٰن سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور صلی اللہ
علیہ و سلم
کی بارگاہ میں نذرانہ ٔ عقیدت پیش کیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔آخر میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے دعا کروائی اور شرکا سے
ملاقات بھی کی۔