دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 10 ستمبر 2020ء کو    نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا اسلام آباد ریجن کے زون چکوال ، کابینہ جہلم ، ڈویژن جہلم میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت ہوئی جس میں اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ ہوا ۔ اجتماع میں شرکت اور مدرسۃ المدینہ آن لائن میں پڑھنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 01 ستمبر 2020ء کو    نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا گجرات کے زون جہلم میں شخصیات کے درمیان ڈویژ ن مدنی حلقہ ہوا جس میں انہیں مدرسۃ المدینہ آن لائن اور مدرسۃ المدینہ با لغات میں پڑھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام   01 ستمبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلام آباد ریجن کے زون گجرات میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں و زون مشاورت کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغات کو ہفتہ وار اجتماع ، نیکی کی دعوت اور مدرسۃ المدینہ بالغات وغیرہ کے اہداف دیئے گئےاور اس کے علاوہ جن اسلامی بہنوں کو مدنی کام کے حوالے سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے حل بھی بیان کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام  30 ستمبر2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے لاہور جوہر ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور بیان کے بعد اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 30 ستمبر 2020ء کو لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے جوہر ٹاؤن میں علاقائی دورہ میں شرکت فرمائی اور گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان اور بیرون ملک کی کم بیش لاکھ60ہزار207 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بیرون ملک میں مختلف مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 78ہزار279

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 26ہزار524

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:24ہزار248

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 53ہزار455

1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 37ہزار

313 مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 61ہزار392

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 66ہزار313

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 14ہزار921

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9ہزار608

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 5ہزار768

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2020ء کو سرگودھا زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ،ریجن سطح،2 زون سطح،6 کابینہ سطح اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی انعامات کا رسالہ انگریزی ماہ کے حساب سے فِل کرنے، کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا نیز یومِ قفل مدینہ بھی انگریزی ماہ کی پہلی پیر شریف کو منانے اور اس کی تشہیر کرنے کے حوالے سے نئےنکات سمجھائے ۔ کارکردگی شیڈول کے مطابق مدنی کام کرنے کا ذہن دیااوراپنا کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں سے وصول کر کے چیک کرنے پر تربیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن  میں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مالیات، مجلس دارالسنہ، شعبہ تعلیم اور ڈونیشن بکس کی ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہر شعبہ کے لحاظ سے پینڈنگ کام مکمل کروانے اور آئندہ ماہ اپنے شعبے کے مدنی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا نیز دئیے گئے اہداف مکمل کروانے پر توجہ دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 2 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن میں زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میانوالی اوکاڑہ، سرگودھا، ساہیوال اور فیصل آباد زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی شیڈول اور دیگر مدنی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیز مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیراہتمام 2 اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن پاکپتن زون نگران اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، درسِ نظامی میں داخلہ لینے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن ساہیوال کابینہ کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات  خواتین سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، 26 روزہ فیضان قراٰن میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔