دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃا لمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام07 اکتوبر
2020ء بروز بدھ کو حیدرآباد زون کی درس
نظامی اور فیضان شریعت کی معلمات کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں پاکستان جامعۃ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا
اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور گھر میں درس پابندی سے دینے کا ذہن دیا ۔ مدنی
مشورے میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے بھی
شرکت کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
مجلس مالیات
کے زیرِ اہتمام سکھر زون کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیرِ اہتمام07 اکتوبر
2020ء کو سکھر زون کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کی مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ای رسید
پر تربیت کی نیز مالیات ٹیسٹ کے حوالے سے بھی اہداف لئے ۔ اس مدنی مشورے میں سکھر زون نگران، کابینہ نگران، زون مشاورتیں
اور کابینہ ڈویژن مالیات ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان کی
تمام ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کی تمام ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک شارٹ کورسز
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور مفتشہ ٹیسٹ کے مسائل پر
گفتگو کی نیز”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“
سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن کی جامعۃ المدینہ
للبنات فیضان عطار راولپنڈی کے رداِ پوشی
اجتماع میں شرکت
دعوت اسلامی
کے تحت 5اکتوبر 2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ
للبنات فیضان ِ عطار راولپنڈی کی رداِ پوشی اجتماع میں شرکت کی جس میں
پاکستان نگران نے جامعۃ المدینہ للبنات کی
فارغ التحصیل طالبات کی راداِ پوشی کی ۔
فیصل آباد ریجن
کے تمام جامعات المدینہ للبنات میں فارغ التحصیل طالبات کی ردا پوشی تقریب کا
انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے زیراہتمام
4 اکتوبر 2020ء کو فیصل آباد ریجن کے تمام جامعات المدینہ للبنات میں فارغ التحصیل
طالبات کی ردا پوشی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد ریجن ، شعبہ تعلیم
پاک سطح اور دارالسنہ ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ تعلیم پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے فارغ
التحصیل اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا
ذہن دیا اور تنظیمی ذمہ داریاں لینے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر فارغ التحصیل
طالبات کی طرف سے اچھی نیتوں کا اظہار ہوا۔آخر میں فارغ التحصیل اسلامی بہنوں کی ردا(چادر) پوشی ہوئی۔
فیصل آباد ریجن پاکپتن کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کےشعبہ تعلیم کے زیراہتمام گزشتہ
دنوں فیصل آباد ریجن پاکپتن کابینہ کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ تعلیم ڈویژن سطح ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ تعلیم کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت نیز شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ
اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد
زون جامشورو کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ پر تقرریاں مکمل کرنے کاذہن دیا نیز شعبے کے نئے نکات
سمجھاۓ اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔
میرپور خاص
زون کے شہر ٹنڈوالٰہ یار ڈویژن میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں میرپور
خاص زون کے شہر ٹنڈوالٰہ یار ڈویژن میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
کراچی میں
تمام اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام06 اکتوبر 2020ءکو کراچی میں تمام اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون
ملک کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ بیرون ملک اور بیرون شہر میں مقیم اسلامی بہنوں نے بذریعہ اسکائپ اس مدنی مشورے
میں شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی
بہنوں کو بالعموم روزانہ اور بالخصوص ربیع الاول میں آقاﷺپر زیادہ سے زیادہ درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب
دلائی نیزمختلف ریجن اور شعبے کی ترقی کے لئے کیا کیا اقدامات کئے جائیں اس پر بھی
کلام ہوا۔
مجلس شارٹ
کورسز ذمہ دار اسلامی بہن ریجن سطح کا زون ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ماہانہ
مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 3
اکتوبر 2020 ء کو کراچی ریجن میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس شارٹ کورسز کی
3 زون ذمہ داران نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن کا ڈویژن اور مشاورتوں کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ
مجلس ڈونیشن
بکس ذمہ دار اسلامی بہن کابینہ سطح کا ڈویژن
تا ذیلی مشاورت کے ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام 5
اکتوبر 2020 ء کو کراچی ملیر میں زون اور کابينہ مشاورت اسلامی بہن نے متعلقہ شعبہ
کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذیلی تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ سکھایا ۔ وقت پر ڈونیشن
بکس اور گھریلو صدقہ بکس کھولنے اور وقت
پہ جمع کروانے کی ترغییب دلائی۔ ڈونیشن بکس کی رجسڑ یشن جلد از جلد مکمل کرنے، ذیلی تا ڈویژن تقرریاں مکمل کرنے، صدقہ بکس
آرڈرز کرنے اور مزید گھروں میں رکھوانےکی ترغیب دلائی۔
Dawateislami