دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیراہتمام بروز ہفتہ 3 اکتوبر فیصل آباد ریجن، میں فیصل آباد اور جڑانوالہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اصلاح اعمال ریجن تا ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

63 نیک اعمال کا رسالہ انگریزی ماہ کی پہلی تاریخ وصول کرنے اور روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور یومِ قفل مدینہ پہلی پیر شریف منانے کا ذہن دیا ۔ پاک سطح ذمہ دار نےنیک اعمال اور مدنی مذاکرہ کے مدنی پھول اور کارکردگی فارم سمجھائے نیز نیک اعمال اجتماع کروانے کی بھرپور ترغیب دلائی ۔ ذمہ داران کو کارکردگی شیڈول سمجھاتے ہوئے اپنا شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کرنے کی ترغیب دلائی ۔

پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے کام کو بڑھانے کے لیے نیک اعمال اجتماع کرنے اور بستہ لگانے کا ذہن دیا نیز ذمہ داران کو نیک اعمال کا رسالہ تقسیم اور وصول کرنے کے اہداف بھی دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام02 اکتوبر 2020ء کو ریجن، جنوبی اور شمالی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گورنر پنجاب کی اہلیہ سے سرور فاونڈیشن کے دفتر ڈیوائن گارڈ میں ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ملاقات کے دوران شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز شعبہ ٔ تعلیم کے تحت ہونے والے کاموں کا بھی تعارف کروایا گیا، مزید دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے بارے میں بتایاجس پر انھوں نے سراہا اور Girl guide institute blind centreاور Child protection میں اور دوسرے اداروں میں درس قرآن اور قرآن کلاسز کروانے کےلیے تعاون کا اظہار کیا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 28 ستمبر 2020ء کو حافظ آباد کابینہ کی 2 ڈویژن کا بذریعہ واٹس ایپ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ شارٹ کورسز کی ڈویژن ذمہ داران، علاقہ ذمہ داران اور مدرسات نے شرکت فرمائی اور شارٹ کورسز کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  3 اکتوبر 2020 ء کو کراچی،بابری چوک کے قریب مدرسہ ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس پر ریجن نگران اسلامی بہن نے محاسبہ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داران کی تربیت کی۔

مدنی مشورے میں خصوصیت کے ساتھ شعبہ جات کی ریجن سطح ذمہ دار مدرستہ المدینہ للبنات، فیضان مرشد، فیضان آن لائن اکیڈمی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مجلس مالیات نے ای رسید اکاؤنٹ کھولنے، مجلس شب و روزنے مدنی خبریں دینے اور مجلس اوراد عطاریہ میں جہاں بستے پر مدنی عملہ کم ہے اس تقرری کو مکمل کرنے کے اہداف دئیےاسی ماہ ان اسلامی بہنوں کی تربیت کی جائے گی۔

شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر حل بھی بتائے گئے اور دین کے کاموں میں مزید ترقی کرنے، غیر فعال اسلامی بہنوں کو فعال کرنے، اور آئندہ 1 سال کی پلاننگ کے لئے اہداف تیار کرنے کا بھی ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 اکتوبر2020ء کو  نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا پاکستان نگران اسلامی بہن، کراچی ریجن نگران، اور دعوتِ اسلامی کے شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے لیے بکرز اور سپلائیر کے ذریعے سے اس کام کو مضبوط کرنے، اس کے طریقۂ کار اور نظام پر بات چیت ہوئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 3 اکتوبر 2020ء کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈاکٹرز کا اجتماع ہواجس میں آسان نیکیوں کے بارے میں مدنی پھول دئیے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال  کے زیر اہتمام 2 اکتوبر2020ء کو ریجن سطح مجلس اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے زون سطح کی ذمہ داران کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیاجس میں نیک اعمال کا جائزہ لینے اور ان پر عمل کرنے والوں میں اضافے کے اہداف دینے کے ساتھ نیو تبدیلی اور کارکردگی کے حوالے سے نکات پہ کلام ہوا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  اصلاحِ اعمال  کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2020ء کو پاک مشاورت مجلس اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں نیک اعمال کی نئی اصطلاح اور تبدیلی پر کلام ہوا اور کارکردگی کے حوالے سے نکات دئیے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیرِ اہتمام03 اکتوبر 2020ء کو کراچی گرو مندر کے مدرسے ادریس گارڑن میں مالیات کی ریجن مشاورت ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ای-رسید کے متعلق ترغیب دلائی نیزاور ای-رسید کے نفاذ کے نکات پر کلام ہوا اور ذمہ داراسلامی بہنوں سے آڈٹ اور ٹیسٹ کی بھی کارکردگی لی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہاکس بے کراچی، اورنگی ٹاؤن کراچی اورسرجانی ٹاؤن کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مفتشہ اسلامی بہن پاک سطح نے سنتوں بھرے بیانات کئے اورتربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن پہنانے کا طریقہ، اسراف اور مستعمل پانی کے مدنی پھول سکھائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام03 اکتوبر 2020ء کوکراچی گرو مندر کے مدرسے ادریس گارڑن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کو بھی پڑھوانے کا ذہن دیا نیز رسالہ کارکردگی دینےاور تجوید درست کرنے کے لئے وقت دینے کی ترغیب دلائی۔

کارکردگی شیڈول اپنی ماتحت سے وصول کرنے اوراپنا شیڈول بر وقت جمع کروانے، صدقہ بکس آرڈر کا کابینہ وائز ریکارڈ بنانے، ہر ماہ 2کابینہ کے شیڈول بنانے اور کابینہ مشاورت کے 2 مدنی مشوروں کےفالو اپ کرنےنیز پیشگی جدول دینے کی بھی نیتیں کروائی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 03 اکتوبر 2020ء کو  کراچی گلزار ہجری کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں، ڈویژن نگران اور مشاورتوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے لاک ڈاؤن سے پہلے اورموجودہ کارکردگی میں تقابل کا ذہن دیا اور شیڈول جمع کروانے نیزماتحت سے کارکردگی وصول کرنے کا ہدف دیا۔