
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
اہتمام کراچی گلشنِ معمار میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیو جدول سمجھایا، تقرری کے حوالےسےاہداف دیئے اور
تجوید بہتر کرکے کامیاب ہونےکا ذہن دیا، اس کے علاوہ بچیوں کےمدارس سے بالغات کی
ہاتھوں ہاتھ تقسیم کاری کی،مدرسات اور ذمہ داراسلامی بہنوں کے جلدازجلد ناظرہ کی تیاری کرنے کا ذہن بھی دیا۔
نگران عالمی
مجلسِ مشاورت کا اورنگی ٹاؤن کے
علاقے مکی مدنی میں اجتماع میں شرکت


اسلامی بہنوں
کے شعبہ کفن دفن کے زیراہتمام 29 ستمبر 2020ء کو فیصل
آباد ریجن، میانوالی زون، میانوالی کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا منعقد ہوا
جس میں کفن دفن ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن
پہنانے اور میت کو غسل دینے کا طریقہ سمجھایا ۔ مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے
متعلق اہم امور پر کلام کیا نیز اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن کے
کام میں حصہ لینے اور ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا اور نیتیں بھی کروائیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیراہتمام
30 ستمبر 2020ء بروز بدھ فیصل آباد ریجن
پاکپتن زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈونیشن
بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی عطیات بڑھانے
کے حوالے سے کلام کیا نیز زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس رکھوانے اور شعبے کے مدنی
کاموں کو بڑھانے کے لئے اہداف دئیے۔

اسلامی بہنوں
کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 29 ستمبر
2020ء کو فیصل آباد ریجن، اوکاڑہ زون، اوکاڑہ کابینہ کی
اوکاڑہ سٹی ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم کی
ذمہ داران اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کی زیر
اہتمام ملتان مکی کی ڈویژن رنگیل پور میں
مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ” احترام مسلم“
کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی
انعامات بننے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں بہاولنگر منچن آباد محلہ غلہ منڈی میں
کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں
کو میت کو غسل و کفن دینا سکھایااور انہیں علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور میّت کو غسل دینے کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 29ستمبر2020ء کو پاک مالیات ذمہ دار کی فیصل آباد ریجن کے جھنگ
زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مالیات
ذمہ داران ، کابینہ اور ڈویژن مالیات ذمہ داران ،کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں شعبہ مالیات کا تعارف پیش کیا گیا۔ شعبہ مالیات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاکو
آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ۔ مالیات کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے مدنی پھول پیش کئے
گئے۔ ماہانہ کارکردگی پر کلام ہوا ۔کارکردگی فارم سمجھایا گیا اور وقت پر کارکردگی دینے کی ترغیب دلائی گئی۔سفری
اخراجات کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی گئی ۔ ہر ماہ کے سفری اخراجات ہر ماہ میں لینے
کا ذہن دیا گیااور جو مالیات کی پالیسی ہےاس کا فالو اپ کرتے ہوئے اس کے مطابق اخراجات لینے کی ترغیب دلائی گئی۔
مدنی مشورے
میں ذمہ داران کو ٹیسٹ کی ترغیب دلائی گئی اس کے علاوہ ماہانہ ڈونیشن میں اضافہ کرنے ،ماہانہ ڈونیشن وقت پر جمع
کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی۔ 100فیصد
رسید بکس مالیات میں جمع کروانے کا بھی
ہدف دیا گیا۔ مدات اور شرعی احتیاطوں کے ٹیسٹ
کے حوالے سے بھی شرکاکو عرض کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام30 ستمبر 2020ء کو کراچی کے علاقے عزیز آباد میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ساؤدرن
افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام 29ستمبر 2020ء کو بروز پیر فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون کی شعبہ تعلیم زون سطح زمہ دار اسلامی بہن اور جڑانوالہ اطراف رکن کابینہ نے کھرڑیانوالہ کی
ایک پرائیویٹ اسکول پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتایا نیز انہیں نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
فیصل آباد ریجن
میں مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن کا شخصیات خواتین سے ملاقات

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام فیصل
آباد ریجن میں مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی
بہن نے شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور
انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے،
مدنی چینل دیکھنے، مدنی مذاکرہ پابندی کے ساتھ دیکھنے اور گھروں میں مدنی حلقہ
لگانے کی ترغیب دلائی۔
فیصل آباد ریجن
جڑانوالہ زون کھرڑیانوالہ کابینہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی آفیشل میٹنگ میں مدنی
حلقے کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن
جڑانوالہ زون کھرڑیانوالہ کابینہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی آفیشل میٹنگ میں مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 29 لیڈی ہیلتھ
ورکرز نے شرکت کی۔
شعبہ تعلیم زون زمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ سکھایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ مدنی حلقہ کے اختتام پر شعبہ تعلیم زون زمہ
دار اسلامی بہن نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مدنی رسائل بھی تحفے میں دئیے۔