دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 اکتوبر2020ء  کو اسپیشل مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دار و رکنِ عالمی مجلس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سیاسی شخصیت (چیئر پرسن سندھ کمیشن آن اسٹیٹس آف وومن) اور سیکریٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ گورنمنٹ سے ملاقات کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کی ترغیب دلائی۔ شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا اور اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 اکتوبر  بروز منگل نگران عالمی مجلس مشاورت نے نبیرۂ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ تاج الشریعہ مولانا اختر رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی بھانجی کے گھر محفل نعت میں شرکت کی جس میں متعدد شخصیات اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت پر بیان ہو ا نیز آخر میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2020ء  کو کابینہ اطراف باغ ِمصطفےٰ کی گوجرہ موڑ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون سطح شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاح اعمال کی ڈویژن سطح ذمہ دار کو کارکردگی لینے کا طریقہ بتایا ۔ مزید نئی اصطلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 اکتوبر  2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا کراچی کی زون ایسٹ، کابینہ کھارادر،،ڈویژن ٹاور میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت ہوئی اور اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو مدنی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام14 اکتوبر 2020ء کو جنوبی زون سخاوی کابینہ خیبر بلاک اقبال ٹاؤن میں”کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چائیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ یہ کورس حلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے نے کروایا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14اکتوبر 2020ء کو کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدرآباد  زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے مدنی کاموں میں اضافے کے لئے تربیتی نکات بیان کئے نیزرسالہ کارکردگی میں اضافے کے لئے اہداف دئیے۔


10 اکتوبر 2020ء بروز ہفتہ نواب شاہ زون میں فارغ التحصیل طالبات کے لئے ردا پوشی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار اورنواب شاہ زون،کابینہ نگران اور زون جامعۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی۔

جن طالبات کی نمایاں کارکردگی رہی انہیں تحائف پیش کئے گئے۔ آخر میں صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے اپنے ہاتھوں سے طالبات کی ردا پوشی کی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں کے حوالےسے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام وہاڑی   زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا مدرِسَہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملتان ریجن مشاورت شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات نے اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام ڈیفینس کابینہ میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن سمیت ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزنیک اعمال کے اجتماعات منعقد کرنے اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلا ئی گئی ۔ایام قفل مدینہ کے نکات بھی بتاتے گئے جبکہ جائزہ تحریک کو مضبوط کرنےاور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے اہداف دئیے گئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ و ایّامِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام انگریزی ماہ اکتوبر 2020ءکی پہلی پیر شریف کو ملتان ریجن میں یوم قفل مدینہ و ایّامِ قفل مدینہ منایا گیاجس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!472اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔622 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جبکہ107 اسلامی بہنوں نے ایّامِ قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی ۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ و ایّامِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا چنانچہ اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام انگریزی ماہ اکتوبر 2020ءکی پہلی پیر شریف کو لاہور ریجن میں یوم قفل مدینہ و ایّامِ قفل مدینہ منایا گیاجس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 2ہزار 614اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔2ہزار17 اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا جبکہ473 اسلامی بہنوں نے ایّامِ قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی ۔