دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام18 اکتوبر 2020ء کولاہورتلونڈی و الٰہ آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورآئندہ 6 سالہ اہداف طے کئے نیز نئے علاقوں میں مدنی کام شروع کرنے کا ذۃن دیا جبکہ تقسيم کاری کابینہ پر نیو تقرری کی۔ شعبہ ذمہ دارااسلامی بہنوں نے الگ سے اپنی ماتحت کو مدنی نکات کے حوالے سے مدنی کام سمجھائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام17 اکتوبر 2020ء کو گوجرانوالہ زون  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار زون سطح و کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاک سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلیتھون کے لئے زیاد زیادہ کوششیں کرنے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِعطاریہ  کے زیرِ اہتمام18 اکتوبر 2020ء کو ہزارہ زون ہری پور کابینہ میں شعبہ مکتوبات و اورادِعطاریہ کی بستہ مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مکتوبات و اورادِعطاریہ کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشعبہ مدنی بہاریں کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلیتھون کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔ بستے کی تشہیر کرنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہ ِاکتوبر2020ء میں گوجرانوالہ زون میں 80 مقامات پر”جنت کا راستہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں سے 16 درجے آن لائن ہوئے۔ ان کورسز میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے یہ کورس دلچسپی کے ساتھ کیا نیز ایسے متفرق کورس کرنے کی نیتیں بھی کیں۔ ڈویژن سطح پر شارٹ کورس ذمہ دار اسلامی بہن کا تقرر بھی ہوا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیرِ اہتمام18 اکتوبر 2020ء کو عالمی سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا پاک سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز پاکستان میں شعبے کے مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور مدنی کاموں میں درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام17 اکتوبر 2020ء کو پاکستان کے ریجن لاہور کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ، ہزارہ،ڈیرہ اسماعیل خان،لاہور جنوبی اور گلگت کی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز مختلف اہداف بھی طے کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد کابینہ کے علاقے ملک پور کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے یونیٹی اسکول (Unity school ) اور شہزاد پبلک اسکول (Shehzad public school) کی پرنسپلز سےملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی ۔

شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، اسکول میں درس اجتماع شروع کروانے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام17 اکتوبر 2020ء کو لاہور جنوبی زون شاہ پور کابینہ کی  شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن سمیت زون مشاورت نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیزکابینہ پر شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری کی گئی۔ مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کے مدنی کام مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف بھی دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام لاہور جنوبی زون میں مختلف مقامات پر مختلف شارٹ کورسز کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔  گزشتہ دنوں تمام زون مشاورت کو بذریعہ اسکائپ ”جنت کا راستہ کورس“ کروایا گیا۔

نیک اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ اب یہ کورس ہر سطح کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو کروایا جائے گا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام17 اکتوبر 2020ء کو لاہور شمالی زون مشاورت اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز 6 سالہ اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جنوری تا اکتوبر2020ء تک کے کارکردگی شیڈول کا ریکارڈ بنانے اور محفوظ رکھنے کا ذہن دیا گیا جبکہ شعبےکے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف دئیے گئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بیرون ملک میں ہونے والے مختلف مدنی کاموں کی تحریک کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 77ہزار882

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:22ہزار60

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:29ہزار657

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 55ہزار937

1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:44ہزار349

313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 64ہزار668

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 71ہزار231

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 10ہزار864

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 8ہزار685

تہجد کی نماز ادا کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11ہزار101

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ بابر مارکیٹ میں ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اور ڈویژن نگران اسلامی بہن سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے، دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔