اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جنوبی زون، سخاوی کابینہ، خیبر بلاک، اقبال ٹاؤن میں’’جنت و دوزخ کیا ہیں؟‘‘ کورس حلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مکمل کرایا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کر کے مزید ایسے کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گوجرانوالہ شارٹ کورسز زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ8 مدنی کاموں کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

جس میں شعبہ تعلیم و مجلس رابطہ کی ذمہ داران کو متفرق کورس مل کر کروانے کا ذہن دیا اور اہداف دئیے گئے نیز ہفتہ وار تحریک اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی وصول کرنے کو مضبوط کرنے ,کارکردگی فارم سمجھانے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچهی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کےزیر اہتمام  15 اکتوبر 2020 ء کو ریجن نگران اسلامی بہن نے کراچی کے علاقہ ڈیفنس( فیز 4، 9اسٹریٹ) پر قائم مدرسۃ المدینہ کا دورہ کیا۔ طالبات کی غیر حاضری پر کلام ہوا اور مُدَرِّسَہ کو نکات بھی دئیے ۔بعد ازاں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے ڈیفینس میں ہونے والے ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ میں بھی شرکت کی۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام 15 اکتوبر 2020 ء کو جڑانوالہ زون ، جڑانوالہ اطراف کابینہ اڈا جوہل ڈویژن کے علاقہ چک 163 بلگن کے سنی جامعہ مدنیہ رضویہ کی معلمہ سے شعبۂ تعلیم زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ملاقات کی جس میں انہیں دعوت اسلامی کے مختلف اداروں میں ہونے والے مدنی کام کا بتایا گیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار فرمایا اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے، مدنی انعامات کے رسائل پر عمل کرنے اور مدنی چینل دیکھنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا۔ مزید اپنے جامعہ میں درس کی اجازت سے بھی نوازا۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیراہتمام 16 اکتوبر 2020ء کو ریجن فیصل آباد کی ساہیوال کابینہ کی شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیکنالوجی کالج کی ٹیچر اور سٹوڈنٹس سے ملاقات کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔دارالسنہ کے تحت ہونے والے فیضان شریعت کورس کی دعوت دی جس پر اسٹوڈنٹس نے داخلہ لینے کی نیتیں پیش کی۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیراہتمام سرگودھا کابینہ میں ڈونیشن بکس ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا گیا جس میں سرگودھا کابینہ کی ڈویژن سطح ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورےمیں 3 ڈویژن سطح پر تقرری کی گئی۔ زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران کو اپ ڈیٹ کارکردگی فارم اور کارکردگی شیڈول سمجھائے نیز کارکردگی وقت پر دینے کی نیت کروائی گئی۔ رسید بک اور نئے گھریلو صدقہ بکسز لگوانے پر کلام ہوا۔

ذمہ داران اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کا ذہن بھی دیا اور نکات بھی فراہم کئے۔ ہفتہ وار اجتماع میں ڈونیشن بکس کے اعلانات شامل کرنے اور اپنی کارکردگی کو اضافے کی طرف لانے کا ذمہ داران کو بھرپور ذہن دیا گیا، تمام ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد زون نگران اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کی ناظمات کے ساتھ مدنی مشورہ  کیا۔

زون نگران اسلامی بہن نے ناظمات سے ٹیلی تھون کے حوالے سے کلام کیا اور نکات بھی فراہم کئے۔سوسائٹی میں مدنی کام شروع کروانے کے لئے فارغ التحصیل طالبات کا ڈیٹا بھی حاصل کیا۔ مزید جامعۃ المدینہ کی طالبات کو درس و بیان کے مدنی حلقے لگوانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد زون نگران نے شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات کی ۔زون نگران اسلامی بہن نے شخصیت اسلامی بہن کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ شخصیت اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ 1 لاکھ 25 ہزار عطیات دعوت اسلامی کے لیے پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیراہتمام 15 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار نے میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، لیہ اور پاکپتن زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کے حوالے سے کلام کیا اور ماتحت اسلامی بہنوں کے کارکردگی شیڈول لینے اور چیک کرنے کا ذہن دیا نیز شیڈول کے مطابق کام کرنے کی ترغیب دلائی اور تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا ۔ اپنے شعبے کے کاموں کو مزید بہتر بنانے کے لئے نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی مشور ےمیں ریجن اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے تقسیم رسائل کی ترغیب لائی نیز آخر میں نیک اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران زون اسلامی بہن نے پشاور کابینہ کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں ربیع الاول کے مدنی پھولوں کے حوالے سے کلام کیا۔

دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی

مدنی مشورے میں میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے سلسلے میں پاک سطح نگران اسلامی بہن نے مدنی پھول دئیے اور 26 نومبر تک بہت سے مدنی کام کرنے کے اہداف لیے۔