
اسلامی بہنوں
کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو شارٹ کورسز ذمہ
دار پاک و ریجن اور ریجن ذمہ دار مدرسۃ
المدینہ بالغات نے گوادر زون کی مدرسات اور ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں
حب اور لسبیلہ کابینہ کی مدرسات ،ذمہ داران ، تجوید القرآن کورس و مدنی قاعدہ کورس
کی طالبات نے بھی شرکت کی۔
فیصل آباد ریجن
کی علاقائی دورہ ذمہ دار کا میانوالی زون
کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیراہتمام
گزشتہ روز فیصل آباد ریجن کی علاقائی دورہ
ذمہ دار اسلامی بہن کا میانوالی زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی
مشورہ ہواجس میں ذیلی سطح تک کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے ان کی تربیت کی اور تقرریوں پر کلام کیا نیز شیڈول اور کارکردگی وقت پر جمع
کروانے کی ترغیب دلائی اور شعبہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کےلئے اور بہتری لانے کے
لئے نکات فراہم کئے۔
مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیراہتمام میانوالی زون کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیراہتمام
گزشتہ روز میانوالی زون کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کا ذہن دیا نیزمدرسۃالمدینہ
بالغات کے اپ ڈیٹ مدنی پھول سمجھائے ۔تنظیمی ٹیسٹ دینے کی نیتیں کروائی اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف بھی دئیے۔
مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام پاکستان کی ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن
دفن کے زیرِ اہتمام 20 اکتوبر 2020ء
کوپاکستان کی ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ
کفن و دفن کی عالمی اور پاک سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوراسپیشل اسلامی بہنوں کے سلسلے میں اہم امور پر مشاورت
کی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
لاہور ریجن گلگت بلتستان زون میں شعبہ مالیات و ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیرِ اہتمام لاہور ریجن گلگت بلتستان زون میں شعبہ مالیات و ڈونیشن بکس کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مالیات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورچندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں رسالہ
سے ٹیسٹ لیا نیز مدارس المدینہ کا آڈٹ کیا، ٹیسٹ اور ای رسید فارم کے حوالے سے بھی
مشاورت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم19 اکتوبر 2020ء
کو کامونکی اور حافظہ آباد کابینہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ربیع الاول کے اجتماعات اور ٹیلیتھون
کے حوالے سے اہداف دئیے نیز نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلیتھون میں دعوتِ اسلامی
کےلئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم20 اکتوبر 2020ء
کو لاہور ریجن کی شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلیتھون کے سلسلے میں
اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا نیزنومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلیتھون میں دعوتِ
اسلامی کےلئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
داتا دربار
کابینہ کی ڈویژن شیراکوٹ میں قائم حاجی ابراہیم اسپتال کی انتظامیہ سے ملاقات

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں داتا دربار کابینہ کی ڈویژن شیراکوٹ
میں قائم حاجی ابراہیم اسپتال میں شعبہ
تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسپتال کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی۔
مجلس شعبہ تعلیم
کے زیرِ اہتمام داتا دربار کابینہ لاہور میں سوشل میڈیا کورس کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں داتا دربار کابینہ لاہور میں سوشل میڈیا کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں
مختلف شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ
تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے بزریعہ اسکائپ کورس کروایا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام20 اکتوبر 2020ء کوجنوبی لاہور زون میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں زون
نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں
کو گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت پیش کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
لاہور ریجن شب
و روز ذمہ دار اسلامی بہن کا زون نگران اسلامی بہن کےہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن شب و روز
ذمہ دار اسلامی بہن کا زون نگران اسلامی بہن کےہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں لاہور ریجن
شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نےان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز جلد
از جلد زون شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن مقرر کرنے کا ہدف دیا۔
مدرستہ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام گڈاپ زون کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے شعبے مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ
اہتمام گڈاپ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مدرسات نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار سلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرستہ المدینہ بالغات کے نیو
اپڈیٹ نکات کی فائل کے مطابق جدول سمجھانے کی کوشش کی نیزنئے مقامات پر مدرستہ
المدینہ بالغات کےمدارس کھولنے،کورس میں کامیاب طالبات کے درجات کا جلد آغاز کرنےاور طالبات کی تعداد بڑھانے کے اہداف بھی دئیے۔