اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام کراچی ناظم آباد کابينہ سخی حسن  میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” شکر کے فضائل اور اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی رنچھور لائن کابینہ شومارکیٹ میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے پر عمل کا آسان طریقہ بیان کیا نیز اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں زون سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت شعبہ مجلس اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس  شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں (Rising Future) اورAl Madinah) اکیڈمی  کی ایڈمنز سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے  انہیں  نیکی کی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیروز پور کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ربیع الاول کی محفل میلاد اداروں اور شخصیات کے گھروں میں کروانے کے اہداف دئیے نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  22 اکتوبر 2020 ء کو ریجن نگران اسلامی بہن نے لانڈھی اور کورنگی کابینہ کی علاقائی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں ماہ ربیع الاول میں ہونے والی محفلِ نعت کے ذریعہ کس طرح مدنی کاموں کو بڑھایا جا سکتا ہے اس پر کلام ہوا نیز ایسی جگہوں پر محفل نعت رکھنے کا ذہن دیا جہاں اب تک مدنی کاموں کا آغاز نہیں ہوا۔ ساتھ ہی دار السنہ کے کورسز میں اسلامی بہنوں کے داخلے کے اہداف بھی دیئے گئے۔

دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام 22 اکتوبر 2020 ء کو کورنگی کی ڈویژن نگران اسلامی بہن کے گھر رسمِ بسم الله کے موقع پر محفل نعت میں ریجن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

میلاد النبی کے موضوع پر بیان ہوا اور اپنے گھروں کو سبز پرچموں سے سجانے اور چراغاں کرنے کا ذہن دیا گیا نیز اولاد کی تربیت کس طرح کرنی چاہیے اس حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ اپنے بچوں کو مدنی ماحول سے وابستہ رکھنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں شرکاء اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا اور تقسیم رسائل کا سلسلہ بھی ہوا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2020 ء کو مجلس شعبہ ٔتعلیم کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹاور میں مدنی حلقہ منعقد کیا جس میں ٹیچرز کے درمیان سنتوں بھرا بیان ہوا۔

بیان کے بعد انفرادی کوشش کا سلسلہ بھی ہوا جس میں ٹیچرز نے اپنے اسکول میں مدنی حلقہ رکھوانے، آن لائن کورسز کرنے، کروانے اور دیگر اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25اکتوبر 2020 ء کو سکھر زون ، جیکب آباد کابینہ ،  ڈویژن جیکب آباد میں جیکب آباد کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کو ٹیلی تھون کے نکات سنائے گئے اور آئندہ ماہ ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے ذمہ داران کو اہداف دئیے گئے جن ذمہ داران کی غیر حاضری رہی انہیں کانفرنس کال کے ذریعے مدنی مشورے میں شامل کیا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2020  ء کو حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں ایڈووکیٹ آف سول کورٹ کے گھر پر مدنی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں حیدرآباد ریجن مشاورت مجلس مالیات ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان میں قرآن پاک کی تلاوت کی فضیلت اور اہمیت کو اجاگر کیا اورشرکاء کو تفسیر صراط الجنان پڑھنے اور آن لائن مدرسۃالمدینہ میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا۔ دعوت اسلامی کے کاموں میں تعاون کی بھی ترغیب دلائی اور شرکاء میں مختلف کتب ورسائل بھی تقسیم کئے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2020 ء کو نواب شاہ زون ،  شہر سکرنڈ، شہداد پور کابینہ کے علاقے شہباز کالونی میں ہیلتھ سپروائزر (Health supervisor) کے گھر پر اجتماع میلاد ہوا جس میں پیرامیڈیکل اسٹاف ، ایس ڈی او ایجوکیشن ، پرنسپل شاہ لطیف پبلک اسکول اور دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز میں ایڈمیشن کا ذہن دیا گیا نیز دعوت اسلامی کے کاموں میں تعاون کی بھی ترغیب دلائی گئی۔ آخر میں شرکا اسلامی بہنوں میں مختلف کتب ورسائل تقسیم کئے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبۂ  تعلیم کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2020ء کو حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 میں مجلس رابطہ ڈویژن اور علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔

1 ’’ انمول بیوٹی پارلر‘‘ کی اونر(owner) کو نیکی کی دعوت دی گئی اورپارلر میں رسالہ ریک اور ڈونیشن بکس بھی رکھوایا گیا ۔ اونر نے پارلر میں مدنی حلقہ کروانے کی بھی نیت کی۔

2 ’’ایو سلائی سینٹر‘‘ میں بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی اور سینٹر کی اونر کو رسالہ تحفے میں پیش کیا۔

3یونیورسٹی کی لیکچرار سے بھی ملاقات کی انھوں نے ملاقات کے دوران کڈز مدنی چینل کی تعریف کی ۔