اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  19 اکتوبر 2020 ء کو گلشن کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے نیک اعمال کی اہمیت بتاتے ہوئے ، روزانہ اپنا محاسبہ کرنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا ۔ جس پر شرکا6 اسلامی بہنوں نے روزانہ فکر ِمدینہ کرنے کی نیتیں پیش کیں۔ مزید دوسری اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلانے کی نیت کا اظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2020 ء کو کراچی ملیر کے علاقہ ڈرگ کالونی میں علاقائی دورہ  کیا گیا جس میں ریجن ، زون اور کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورے میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی گئی جس پر نیو اسلامی بہنوں نے اجتماع میں آنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18اکتوبر 2020 ء کو ملتان ریجن نگران اسلامی بہن نے ملتان ریجن ، زون رحیم یار خان ظاہر پیر اور خان پور کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی گئی اور اہداف لئے گئے ۔

ماہ ربیع الاول کے مدنی پھولوں کے اہم نکات کا فالواپ کیا گیا ماہانہ مدنی مشوروں اور آٹھ مدنی کا موں کا فالواپ کیاگیا۔ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت سے وصول کر نے پر فالو اپ اور ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2020 ء کو ملتان زون میں ملتان شعبہ مدرسۃ المدینہ  زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ممتازآباد ڈویژن میں ہونے والے 26 دن مدنی قاعدہ کورس میں جائزہ فرمایا۔ طالبات کو خوب محنت اور لگن سے اپنے قرآن کو درست کرنے اور درست کرنے کےبعد اپنے گھر والوں کو درست قرآن پڑھانے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلیتھون میں حصہ ملانے کی بھی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن  کے زیرِ اہتمام 20 اکتوبر 2020ء کو ملتان ریجن ، وہاڑی کابینہ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں غسل ِمیت کا طریقہ ، کفن پہنانے کا طریقہ کار ، اسراف اورمستعمل پانی کے مدنی پھول سکھائے گئے۔ تربیت کے بعد اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے ٹیسٹ دینے کی بھی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2020ء  کو پاک مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ داران کا ٹیلیفونک مدنی مشورہ لیا۔مدنی مشورے میں کارکردگیوں کے حوالے سے تربیت کی گئی۔ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ داران کو کارکردگیاں بنانے کے حوالے سے نیچے سطح تک کی ذمہ داران کی تربیت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 4 ربیع الاول بمطابق 22 اکتوبر 2020ء کو مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکن عالمی مجلس نے کلفٹن میں شخصیات میں ہونے والی جشن ولادت کے سلسلے میں محفلِ نعت میں شرکت کی۔

محفل کے آخر میں دعا کروانے کی سعادت بھی حاصل کی۔ محفل نعت میں ایڈوکیٹ اور مزید شخصیات اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکن عالمی مجلس نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2020ء کو دھورا جی کالونی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارو رکن ِعالمی مجلس نے شرکت کی۔

اجتماع کے بعد خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام19اکتوبر 2020 ء کو ملتان ریجن نگران اسلامی بہن  نے رحیم یار خان اور صادق آباد کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ داران کو ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی اور اہداف لئے گئے۔

ماہ ربیع الاول کے مدنی پھولوں کے اہم نکات کا فالواپ کیا گیا ماہانہ مدنی مشوروں اور آٹھ مدنی کا موں کا فالواپ کیاگیا اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت سے وصول کر نے پر فالو اپ اور ترغیب دلائی گئی۔

دعوت اسلامی کےزیر اہتمام  23 اکتوبر2020 ء کو کراچی كهارادر (ٹاور) میں محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

نبی کریم ﷺ کے اختیارات اور معجزات کے بارے میں بیان کیا۔آخر میں اسلامی بہنوں کو پانچ وقت کی نماز پڑھنے، سنتوں بھرا اجتماع اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیکر قرآن پاک کو درست کرنے و ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام  20 اکتوبر 2020 ء کو متعلقہ شعبہ کی ریجن و کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مینا بازار لیڈیز مارکیٹ میں مدرسۃ المدینہ بالغات ، مدنی انعامات اور رسائل کارکردگی کا جائزہ لیا اور حوصلہ افزائی کی۔

شخصیات سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی حلقہ، محفل نعت کروانے، آن لائن کورسز اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ آخر میں ذمہ داران و نعت خواں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی کام بہتر انداز میں کرنے کا ذہن دیاگیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2020 ء کو آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں مفتشہ اسلامی بہن نے تربیت کی۔ اس  اجتماع میں 15 اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

غسلِ میت کا طریقہ، کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا، اسراف سے بچنے اور مستعمل پانی کے احکام بیان کئے نیز تربیت کے بعد اسلامی بہنوں نے متعلقہ شعبہ کے مدنی کام میں حصہ لینے اور ٹیسٹ دینے کی نیتیں بھی کیں۔ اچھے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔