اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤ تھ سینٹرل زون رنچھوڑلائن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 3ٹیچرز  اور 1 کالج کی ایڈمن اسٹاف سمیت مخیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ، آن لائن کورسز میں داخلہ لینے، مکتبۃ المدینہ کے کتب رسائل کا مطالعہ کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی کورنگی کابینہ کے ڈویژن ڈھائی نمبر میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ مشاورت سمیت 5 ذیلی حلقوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور اپنے شب وروز نیک اعمال میں گزارنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے تحت 17 اکتوبر 2020 ء کو کابینہ ناظم آباد کے ڈویژن گلبہار میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں ڈویژن اور علاقہ مشاورت سمیت تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے نیت کی اہمیت پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام  17 اکتوبر 2020 ءکو اورنگی کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاحِ اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ اپنا محاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2020 ء کو کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ ، ڈویژن دستگیر میں مجلس رابطہ کابینہ نگران کے تحت مخیر اسلامی بہن کے یہاں مدنی حلقہ ہوا جس میں پروفیشنل نعت خواں اور چائلڈ اسپیشلسٹ سمیت 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا۔ دورانِ بیان ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں مدنی کام کی آگاہی دیتے ہوئے مدنی کام کرنے، ربیع النور کی چاند رات سے مدنی مذاکرہ دیکھنے، سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، نماز پابندی سے پڑھنے اور آقا کریم ﷺ کی سنتوں پر چلنے کا ذہن دیا جس پر شریک اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں ڈویژن سطح کی اسلامی بہن نے دعا کروائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کےزیر اہتمام  16 اکتوبر 2020 ء کو کورنگی ڈھائی نمبر میں اسلامی بہنوں کا اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے نیک اعمال کا تعارف پیش کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی نیت کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2020ء کو   نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کراچی نیا آباد کے ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کی۔ اسلام نے عورت کے پردے کا جو حکم دیا ہے اس کے احکامات پر پابندی کرنے سے متعلق تربیتی مدنی پھول دیئے گئے،آخر میں انفرادی کوشش کرکے اسلامی بہنوں کو مدنی کام کی نیتیں کروائی گئیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ریجن نگران، شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں مسکرانے کے دینی و دنیاوی فوائد کے حوالے سے بتایا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین کے والد محترم کی برسی کے موقع پر اہل خانہ کی جانب سے  اسلامی بہنوں کی محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب اور دعا بھی کروائی ۔ آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرنے اورمدنی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 16 اکتوبر 2020ء  کو فیصل آباد ریجن، میانوالی زون کی خانقاہ ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران، ڈویژن اور ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور آئندہ ماہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے نکات فراہم کئے۔ٹیلی تھون کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ذہن دیا ۔علاقائی دورہ کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لئے نکات فراہم کئے اور گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جنوبی زون، سخاوی کابینہ، خیبر بلاک، اقبال ٹاؤن میں’’جنت و دوزخ کیا ہیں؟‘‘ کورس حلقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مکمل کرایا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کر کے مزید ایسے کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گوجرانوالہ شارٹ کورسز زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ8 مدنی کاموں کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

جس میں شعبہ تعلیم و مجلس رابطہ کی ذمہ داران کو متفرق کورس مل کر کروانے کا ذہن دیا اور اہداف دئیے گئے نیز ہفتہ وار تحریک اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی وصول کرنے کو مضبوط کرنے ,کارکردگی فارم سمجھانے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچهی نیتوں کا اظہار کیا۔