اسلامی بہنوں کی مجلس ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں بنت عطار سلمہ الغفار نے اجتماع میں شرکت کی جس میں مجلس رابطہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور بنت عطار سلمہ الغفار نے دعا کی۔ اس موقع پر 103 شخصیات ،نعت خواں، ایونٹ ، آرگنائزر اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ بیان دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں گھر درس دینے، محاسبہ کرنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پرشخصیات نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ اجتماع میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن لانڈھی 6نمبر (چراغ ہوٹل) میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں علاقائی دورہ کابینہ سطح اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی گئی۔ دو ایسی اسلامی بہنیں جو پہلے اجتماع میں آتیں تھیں اب نہیں آتیں انکو بھی دعوت دی گئی تو انھوں نےدوبارہ آنے کی نیت پیش کی۔

-کراچی ریجن ، ماہ ستمبر  میں 8455 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 17 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 183 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

2-حیدرآباد ریجن میں 4406 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 2 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

3-ملتان ریجن میں 3722 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔5مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 126 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

4-فیصل آباد ریجن میں 3299 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔10مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع عوام ہوا جس میں 61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

5-لاہور ریجن میں 5329 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 26 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 458 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

6-اسلام آباد ریجن میں 2984 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 1 مقام پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کےشہر فیصل آباد ریجن کی لیہ زون  میں پاک سطح ذمہ دار مجلس کفن دفن نے مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس میں علاقہ ،ڈویژن، کابینہ اور زون ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں پاک سطح ذمہ دار نے کئی اہم مدنی پھولوں سے نوازا ۔ تقرری ، کارکردگی شیڈول، کارکردگی کے فالو اپ اور تربیت کے حوالے سے بھی کلام کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ  تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان سطح کی شعبۂ تعلیم ذمہ دار نے ایک لیڈیز ہاسٹل کا دورہ کیا۔ اس دوران ہاسٹل کی رہائشی اسٹوڈنٹس کے درمیان مدنی حلقہ بھی لگایا گیا ، پا ک سطح شعبۂ تعلیم ذمہ دار نے طالبات کو نیکی کی دعوت دی۔ مدنی حلقے کے آخر میں اسٹوڈنٹس نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  16اکتوبر 2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے لاہور ریجن کی ڈیرہ الہ یار زون و کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے مدنی کام کارکردگی کا تقابل کیا ، تقرریاں مکمل کرنے اور نیوعلاقوں میں مدنی کام کا آغاز کرنے کے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  15اکتوبر 2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے لاہور ریجن کی پشاور زون و کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے مدنی کام کارکردگی کا تقابل کیا ، تقرریاں مکمل کرنے اور نیوعلاقوں میں مدنی کام کا آغاز کرنے کے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  15اکتوبر2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے لاہور ریجن کی شمالی لاہور زون و کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغہ دعوتِ اسلامی نے مدنی کام کارکردگی کا تقابل کیا ، تقرریاں مکمل کرنے اور نیومقامات پر مدنی کام کا آغاز کرنے کے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  14اکتوبر 2020ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کے ذیلی حلقہ بینکرز کالونی کے اجتماع میں ’’تبرکات کی برکتیں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔ بیان کے آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مزید اسلامی بہنوں کو اپنے ساتھ لانے ،ماہِ ربیع الاول کے مدنی مذاکرے دیکھنے اور تقسیم ِ رسائل کرنے کا ذہن دیا ۔ 

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے کراچی ریجن ، گڈاپ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی کام کارکردگی کا تقابل کیا ، تقرریاں مکمل کرنے اور نیو اجتماعات کے آغاز کرنے کے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے کراچی ریجن کی کراچی ایسٹ زون و کابینہ نگران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مدنی کام کارکردگی کا تقابل کیا ، تقرریاں مکمل کرنے اور نیو اجتماعات کے آغاز کرنے کے اہداف دیئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2020ء کو مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار و رکنِ عالمی مجلس نے پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ داران اور مجلس رابطہ ذمہ داران کے ہمراہ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورے میں شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے کاموں کے حوالے سے مزید تربیت کی گئی نیز نومبر میں ہونے والے ٹیلی تھون کے بارے میں نکات پیش کئےگئے اور اس کے لیے کوششیں کرنے کا ذہن دیا گیا۔ مدنی مشورے میں مدنی کاموں میں مزید بہتری اور اضافے کے لیے ترغیب بھی دلائی گئی۔