دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جنوبی لاہورزون کے شہر شاہ پور کانجرہ ملتان روڈ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں  مقامی اسلامی بہنوں سمیت شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ربیع الاول کا وظیفہ بھی بتایا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ڈیرہ اسماعیل خان میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میلاد کروانے کی برکتیں بتائیں نیز شادیوں میں گانے باجے وغیرہ سے بچنے اور محافل نعت کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور کینٹ ڈاکٹرز امین لوہاری گیٹ والے کے گھر اجتماعِ میلاد  کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

لاہور ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز گھر اور ہسپتالوں میں ڈونیشن بکس رکھوانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات واورادعطاریہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاک سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں بستوں کے سامان کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئے نیز سامان محفوظ مقام پر رکھنے، اس کا تمام ریکارڈ تیار کرنے اور بستوں پر پہنچانے کے حوالے سے نظام بنانے پر غور کیا گیا ۔ مزید ٹیلی تھون اور مدنی بہار شعبے پر بھی کلام ہوا ۔ 

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ دار و  رکنِ ریجن نے زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے متعلق مختلف مدنی پھولوں پر کلام کیا اور جائزہ کارکردگی بڑھانے پر نکات فراہم کئے نیز کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کے کارکردگی شیڈول چیک کرنے کا ذہن دیا نیز ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے ہر ہر ڈویژن میں اصلاح ِاعمال اجتماع کروانے کا ذہن دیا اور اہداف بھی دئیے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی چینوٹ کابینہ نگران کی ڈویژن ٹھٹھی کی نگران کے ساتھ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے عشقِ مصطفےٰ ﷺ پر بیان کیا۔ شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ٹیلی تھون مہم میں حصّہ لینے کا ذہن بھی دیا اور ہاتھوں ہاتھ 2 یونٹ جمع ہوئے۔

 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کراچی لیاقت آباد اور لانڈھی کابینہ میں دو مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت تقریباً 99 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے توبہ کی اہمیت پر بیان کیا نیز کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے مسائل حل کئےا ور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شاہ فیصل میں مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ سکھایا گیا، وقت پر ڈونیشن بکس اور گھریلو صدقہ بکس کھولنے اور جمع کروانے ، ڈونیشن بکس کی رجسٹر یشن مکمل کروانے ، ذیلی تا ڈویژن تقرریاں مکمل کرنے، صدقہ بکس آرڈرکرنے اور مزید گھروں میں رکھوانے کی ترغیب دلائی۔ اور اہداف بھی دئیے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن کی راولپنڈی کینٹ کابینہ کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ کے ذیلی حلقہ مغل آباد اعوان ہاؤس کے اجتماعِ میلاد میں دعا کروانے کی سعادت حاصل کی ۔ آخر میں شرکاء اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں آٹھ مدنی کاموں میں شرکت کرنے اور ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلام آباد کابینہ کے جامعۃ المدینہ للبنات میں اجتماعِ میلاد میں شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’کمالات ِ مصطفیٰﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان بھی کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کے علاقے کلفٹن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

اجتماع میں کمالات مصطفی ﷺ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا اور آخر میں انفرادی کوشش کی گئی ۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گلگت بلتستان زون استور کابینہ کی استور ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ  ہوا جس میں ریجن اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دی نیز استور ڈویژن کا مدنی مشورہ لیا۔