دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کے علاقے کلفٹن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔

اجتماع میں کمالات مصطفی ﷺ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا اور آخر میں انفرادی کوشش کی گئی ۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گلگت بلتستان زون استور کابینہ کی استور ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ  ہوا جس میں ریجن اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دی نیز استور ڈویژن کا مدنی مشورہ لیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ریجن نگران اور زون نگران اسلامی بہنوں نے گلگت بلتستان زون استور کابینہ میں علاقائی دورہ میں شرکت کی اور گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت پیش کی۔ بولن میں مدرستہ المدینہ کا دورہ کیا اور تربیت کے مدنی پھول دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام شمالی لاہور زون میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا  جس میں کابینہ ذمہ داران کو گھریلو صدقہ بکس کے آرڈر بڑھانے مزید مالیات کے ٹیسٹ کی کارکردگی کے لیے چندہ بکس نگران نے عرض کیا۔ اسلامی بہنوں نے درپیش مسائل پیش کئے جن کو حل کرنے کی کوشش کی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  رنچھوڑلائن کابینہ کے ڈویژن گارڈن میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرے کے موضوع پر بیان کیا دوران بیان مدنی مذاکرے کی اہمیت و فضائل بیان کئے نیز نیک اعمال پر عمل کا آسان طریقہ اور الجھنوں کا حل بھی بتایا۔

آخر میں اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئےنیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے کی نیتیں بھی کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔ امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کی جانب سے ترغیب دلائے گئے رسالہ ’’ربیع الاول کی خوبیاں‘‘ پڑھنے یا سننے کا سلسلسہ ہوا۔پاکستان اور بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’ربیع الاول کی خوبیاں‘‘ پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی”6 لاکھ24ہزار9سو 29‘‘رہی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس   فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں شخصیات سرپرست اسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ ذمہ داران نے بھی خصوصی شرکت کی۔ محفل میں نعت خوانی کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں میں ذہنی آزمائش و ذوق نعت مقابلے ہوئے مزیدخصوصی بیان کا سلسلہ ہوا نیز ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی گئی اور آخر میں ذمہ داران اسلامی بہنوں سے ممتاز کارکردگی پر مدرسات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں داتا صاحب کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران،ڈویژن نگران اور مشاورت نگران  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اہداف بنا کر مدنی کام کرنے کے موضوع پر بیان کیا ۔ جدول کی مضبوطی کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے جدول اور مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ایک مشہور جے سی اسکول میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیاجس میں وائس پرنسپل،اسکول آرنر، ٹیچرز اور طالبات نے شرکت کی۔ آخر میں اسٹاف سے ملاقات کی گئی اور تحفے میں رسائل پیش کئے گئے۔ وائس پرنسپل نے اپنے اسکول میں ہر مہینے درس اجتماع کروانے کی نیت کی اور وائس پرنسپل اور ٹیچرز نے آن لائن کورسز اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زنجانی کابینہ میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ربیع الاول کے حوالے سے ’’محفل میلاد‘‘ اداروں اور شخصیات کے گھروں میں کروانے کے اہداف دئیے جس پر انہوں نے 26 سے زیادہ اداروں اور شخصیات کے گھروں میں محفل میلاد کی نیت کی۔

مدنی مشورے کے بعد University of Engineering And Technology کے لیکچرار کے گھر محفل منعقد کرنے کا طےگیا نیز یونیورسٹی پروفیسر زکی محرمات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں   پنڈی بھٹیاں کابینہ میں مشہور اکیڈمی السید عبداللہ میں اجتماع ذکر و نعت ہوا جس میں 4 ٹیچرز اور تقریبا 102 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ آخر میں اسٹاف سے ملاقات کرنے کے دوران تحفے میں رسائل پیش کئے گئے نیز پرنسپل نے اپنی اکیڈمی میں ہر مہینے اجتماع کروانے کی نیت پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے میاں میر کابینہ میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں  ربیع الاول کے اجتماعات اور ٹیلی تھون کے اہداف دئیے جس پر اس کابینہ میں 26 اداروں اور شخصیات کے گھروں میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔