ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔اس ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ ’’عاشقِ میلاد بادشاہ‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔پاکستان اور بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’عاشقِ میلاد بادشاہ‘‘پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی’’6 لاکھ44ہزار9سو 2رہی‘‘۔

دعوت اسلامی کے تحت 28 اکتوبر 2020 کو کراچی ریجن کے تمام جامعات المدینہ للبنات میں جشن ولادت مصطفٰی ﷺ کے موقع پر جوش و خروش کے ساتھ اجتماع میلاد سجایاگیا۔ جامعۃ المدینہ کو برقی قمقموں و مدنی پرچم سے سجایا گیا۔

اس اجتماع میں طالبات نے مختلف سیگمنٹ مثلا مقابلہ حسن بیان، ذہنی آزمائش و قصیدہ بردہ شریف میں حصہ لیا۔ اجتماع میں بعض جگہ پر جامعۃ المدینہ کی ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور عشق رسول ﷺ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اللہ کے آخری نبی محمد عربیﷺ کے جشن ولادت کے سلسلہ میں کلام بھی پڑھے گئے۔ٹیلیتھون کا ذہن دیا۔ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلہ لینے والیوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام  ڈالمیا کے علاقہ میں مدنی دورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔اسلامی بہنوں کوہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی گئی۔کابينہ سطح اسلامی بہن نے ذمہ دارہ کو مدنی پھول بھی سمجھائے۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ناظم آباد (بفرزون) میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 150 شخصیات اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران نے بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے آگاہی دیتے ہوئے انہیں جائز کاموں سے پہلے اچھی نیتیں کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی چینل دیکھنے اور 15 نومبر کو ہونے والے ٹیلی تھون میں عطیات دینے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی لیاقت آباد میں مخیر اسلامی بہن کے گھر پر  مدنی حلقہ منعقد کیا گیاجس میں مبلغہ اسلامی بہن نے بیان کیا اور مجلس رابطہ کابینہ سطح اسلامی بہن سمیت 130شخصیات اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے راہِ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت بتائی نیز دعوتِ اسلامی کے زیر انتظام چلنے والے مدارس و جامعات المدینہ کے جملہ اخراجات کےلئے ہونے والے ٹیلیتھون میں حصہ لے کر صدقہ جاریہ کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  گلشن(طارق روڈ) کے اجتماع میں عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان کیا جس میں کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے راہِ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت بتائی نیز دعوتِ اسلامی کے زیر انتظام چلنے والے مدارس و جامعات المدینہ کے جملہ اخراجات کےلئے ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ لے کر صدقہ جاریہ کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام  ڈیفینس فیز 4 ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے آقا کریمﷺ کے کمالات پر بیان کیا۔ اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں تقسیم رسائل اور ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب دی۔

اجتماع کے آخر میں ذمہ دار نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں بھی کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی رنچھوڑ لائن (سولجر بازار) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماعِ پاک میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران نے تقسیم ِرسائل کی ترغیب دلائی اور آخر میں ذیلی ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی جمشید روڈ (مسلم آباد) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔

زون نگران نے تقسیم ِرسائل کی ترغیب دلائی اور آخر میں ذیلی ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیراہتمام پچھلے دنوں   فیصل آباد ریجن، جڑانوالہ زون، کھڑیانوالہ کابینہ کی کھڑیانوالہ ڈویژن شعبہ تعلیم رکنِ زون اور مبلغۂ دعوت اسلامی کی فیکٹری انٹر لوپ کی آفس مینیجر کے گھر محفل نعت میں شرکت ہوئی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے نبی پاک ﷺ کے معجزات کے موضوع پر بیان کیا۔ رکن زون اسلامی بہن نے صدقے کے فضائل بیان کئے اور دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات دینے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے 15 نومبر کو ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں مدنی عطیات دینے کی نیتوں کا اظہار فرمایا اس محفلِ نعت میں ایک پرائیوٹ سکول کی پرنسپل ، ایک پارلر کی آنر اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد کابینہ سطح شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن اور ڈویژن سطح ذمہ دار کی آمین ٹاون کے علاقہ میں ’’ آفاق اسکول سسٹم‘‘ (Afaq school system )میں اجتماع ذکر و نعت منعقد ہواجس میں اسکول کےپرنسپل، ٹیچرز اور طالبات نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیانیز ٹیلی تھون کے حوالے سے بھی ترغیب دلائی۔

اسکول کی پرنسپل نے ٹیلی تھون کے حوالے سے ہاتھوں ہاتھ عطیات پیش کئے اور مزید تعاون کی بھر پور نیت کی۔ اسکول پرنسپل اور ٹیچرز نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ مزید اسکول پرنسپل نے اپنے اسکول میں ماہانہ درس واجتماع شروع کروانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ گنج بخش میں شعبہ ٔتعلیم کی ریجن، کابینہ اور علاقہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تربیت کے مدنی پھول دئیے نیز مشاورت کی تکمیل کے اہداف دئیے اور ٹیلیتھون کے لئے بھی اہداف طے کئے گئے۔