دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن میں رزلٹ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر طالبات اور ان کی سرپرست اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد دی گئیں۔

واضح رہے! کم و بیش156 طالبات نے حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی جبکہ 2ہزار922 طالبات نے ناظرہ قراٰنِ پاک ختم کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سرجانی کابينہ کراچی  میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام ملیر میمن گوٹھ میں علاقائی دورے کا سلسلہ  ہوا جس میں زون و ڈویژن مشاورت و دیگر اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں چند اراکینِ عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ تعلیم و مجلس رابطہ کے مدنی کاموں کو مزید مضبوط کرنے اور اس میں بہتری لانے      پر بات چیت کی اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان مدرستہ المدینہ للبنات کے تحت کم و بیش 61ہزار901 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیراہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن ڈیرہ اللہ یار زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقہ سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس اصلاح اعمال کی پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور عاملات نیک اعمال کے 6 سال کے اہداف دئیے۔،ماہانہ کارکردگی انگریزی ماہ کے حساب سے مکمل وصول کرنے اور اصلاحِ اعمال اجتماع کو ہر ڈویژن میں کرنےکا ذہن دیا، کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت ذمہ دار سے وصول کر کے چیک کرنے، سفر شیڈول ان زون/کابینہ /ڈویژن میں بنانے کا ذہن جہاں اب تک نہیں بنا نیزمدنی مذاکرہ کارکردگی 100 % وصول کرنے کا ذہن دیا، ہفتہ وار مدنی کاموں کی تحریکوں کی کارکردگی تمام سطحوں سے وصول کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں نمایاں کارکردگی والی ذمہ دارا سلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے گئے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان کی مجلس مالیات ریجن ذمہ داران  کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ داران، پاک ذمہ دار اورعالمی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ کو ہراعتبار سے مضبوط و مستحکم بنانے پر گفتگو ہوئی نیز ہرریجن میں ریجن سطح پر مدنی مشورہ کرنے اوردیگر اسلامی بہنوں سے مضبوط رابطے رکھنے کی اسلامی بہنوں نے نیت بھی کی۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلےد نوں پوری کابينہ میں 14مقامات پر 26 روزہ مدنی قائدہ کورس منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 130 اسلامی بہنوں نے تجوید کی درستگی کے ساتھ مدنی قائدہ پڑھا۔

اس کورس کے اختتام پر طالبات نے پابندی سے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے سننے کا عزم کیا نیز مدرستہ المدینہ بالغات پڑھانے و دیگر مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں کیں۔ اسلامی بہنیں اس کورس کی برکت سے سلسلہ عطاریہ میں بھی داخل ہوئیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہواجس میں تجوید القرآن، ناظرہ قرآن، مدنی قائدہ کوسز مکمل کرنے والی طالبات کے درمیان تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا۔

طالبات کو تحائف بھی دئیے گئے۔اس موقع پر 187 طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ آخر میں طالبات نے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کابينہ نگران اسلامی بہن نے کابينہ مشاورتوں اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ماہانہ مدنی مشورہ کیا۔

جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی نیز کابينہ نگران اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو بہتری کی طرف لانے کے اہم نکات دئیے۔کردار کی درستگی کے حوالے سے بھی ذہن بنایا ۔آخر میں ذمہ داران سے ٹیلی تھون کے اہداف بھی لئے اور نیتیں بھی کروائیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں FG school of Armyمیں پرنسپل سےشعبہ تعلیم کی ذمہ دارہ نے ملاقات کی۔ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور میلاد پیکٹ پیش کیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن میں علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ لاہور ریجن نگران اور زون نگران اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور مدنی ماحول کی برکتیں بتائیں۔