دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن، جھنگ زون کی مکتبہ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جھنگ کابینہ کی مکتبہ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بہنوں کو بستوں میں مضبوطی کے حوالے سے ذہن دیا گیا نیز وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور نیو بکنگ کے حوالے سے ترغیب دلوائی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لیے مدنی پھول دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی ریجن کے پاپوش ڈویژن میں  3 مدارس کے جائزے کئے۔ مدرسات کے تحریری کام چیک کئے۔طریقہ تدریس کا جائزہ لیا۔مدرسات اور کابینہ ذمہ داران کےساتھ مشاورت بھی کی، مدرستہ المدینہ بالغات میں اضافہ کرنے اور نظام کو بہتر بنانے کا ذہن بھی دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ٹیلیتھون کے مدنی پھولوں کے مطابق عطیات جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شخصیات اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  شمالی لاہور زون میں کورس جنت کا راستہ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مدنی مرکز کی ہدایات کے مطابق تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلیتھون میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور ریجن مشاورت شعبہ مالیات نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن، پاک و عالمی سطح کی مالیات ذمہ داران نے شرکت کی نیز شعبہ کی اسلامی بہنوں کو بجٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن  کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران زون اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی اہمیت بیان کی نیز ٹیلیتھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  چنیوٹ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈویژن عثمان آباد میں لنک کے ذریعے شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان اجتماع میں شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو ٹیلیتھون کا ذہن بھی دیا۔ شریک اسلامی بہنوں نے نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ڈیرہ اسماعیل خان زون ، پہاڑ پور کابینہ ، چشمہ ڈویژن کے ایک ذیلی حلقے میں ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے تعارف پیش کیانیز ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی اور آخر میں رقت انگیز دعا بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لاہور شمالی زون، کابینہ ہربنس پورہ کے ذیلی حلقہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران زون اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے تعارف پیش کیانیز ٹیلیتھون کی ترغیب دلائی اور آخر میں رقت انگیز دعا بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شمالی لاہور زون،   ہربنس پورہ کابینہ کے علاقے فتح گڑھ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی نیز ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن، فیصل آباد زون ،  رضا آباد ڈویژن میں اجتماع ذکر و نعت ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد زون نگران نے محبتِ مصطفےٰ ﷺ کے موضوع پر بیان کیا ۔اجتماع کے بعد زون نگران اسلامی بہن نے نومبر اور دسمبر میں ہونے والے ٹیلی تھون کی ترغیب دلائی نیز اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو 15 نومبر کے ٹیلی تھون کو براہ راست مدنی چینل پر دیکھنے کی بھر پور ترغیب دلائی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں علاقائی دورہ ہوا جس میں شعبۂ تعلیم کابينہ تا ذیلی مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقائی دورے میں اسکول انچارج سے ملاقات ہوئی جنہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا ۔ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا گیا۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے اور ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس موقع پر اسکول ٹیچر زو ٹیوشن ٹیچرز نے بھی اجتماع میں آنے کی نیت پیش کی۔