
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر
مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بیرون ملک میں ہونے والے مدنی
کاموں کی تحریک کارکردگی درجِ ذیل ہے:
روزانہ نیک اعمال کا جائز لینے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 83ہزار920
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 23ہزار66
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:27ہزار507
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 57ہزار265
1200مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 48ہزار602
313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 78ہزار378
12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:71ہزار593
نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 19ہزار559
نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:13ہزار455
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7ہزار452
اگر کوئی
اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:
پنڈی بھٹیاں
کے گاؤں (مارتھ) کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں محفل میلاد کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں پنڈی بھٹیاں کے گاؤں (مارتھ) کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں محفل میلاد
کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی
بہن نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ٹیچرز کو تحفے میں کتاب پیش کی نیز درس شروع کروانے کی نیت بھی کی۔
جھنگ زون
مکتبہ المدینہ ذمہ دار کا جھنگ کابینہ کی مکتبہ المدینہ ذمہ داران سے بذریعہ
کال مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن،
جھنگ زون کی مکتبہ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے جھنگ کابینہ کی مکتبہ المدینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بہنوں کو بستوں
میں مضبوطی کے حوالے سے ذہن دیا گیا نیز وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی
اور نیو بکنگ کے حوالے سے ترغیب دلوائی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے لیے
مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک سطح نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ٹیلیتھون کے مدنی پھولوں کے مطابق
عطیات جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے شخصیات اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شمالی لاہور زون میں کورس جنت کا راستہ منعقد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مالیات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن مشاورت شعبہ مالیات نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں ریجن، پاک و عالمی سطح کی مالیات ذمہ
داران نے شرکت کی نیز شعبہ کی اسلامی بہنوں کو بجٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن
کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران زون
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں کی اہمیت بیان کی نیز ٹیلیتھون میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں چنیوٹ کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ڈویژن عثمان آباد میں
لنک کے ذریعے شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان اجتماع میں شرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو ٹیلیتھون کا ذہن بھی دیا۔ شریک اسلامی
بہنوں نے نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ
اسماعیل خان زون ، پہاڑ پور کابینہ ، چشمہ
ڈویژن کے ایک ذیلی حلقے میں ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
ڈیرہ اسماعیل
خان زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے حوالے سے تعارف پیش کیانیز ٹیلی تھون کی ترغیب
دلائی اور آخر میں رقت انگیز دعا بھی کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور
شمالی زون، کابینہ ہربنس پورہ کے ذیلی
حلقہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران زون
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے حوالے سے تعارف پیش کیانیز ٹیلیتھون کی ترغیب دلائی اور آخر میں
رقت انگیز دعا بھی کی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شمالی لاہور زون، ہربنس
پورہ کابینہ کے علاقے فتح گڑھ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔