دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان کی زون نگران اسلامی بہن نے زون مشاورت اور کابینہ نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔ ٹیلیتھون
کے اہداف دئیے گئے۔ شخصیات اجتماع کروانے اور خوب ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا نیز
کارکردگی شیڈول پر کلام ہوا۔ مزید مدنی
برقع،تقسیم رسائل اور محفل نعت کارکردگی بہتر کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن، سکھر زون مدرسۃالمدینہ بالغات زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سکھر زون، جیکب آباد کابینہ میں مدنی
مشورہ لیا جس میں علاقہ ڈویژن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
سکھر زون،
جیکب آباد کابینہ میں سلطان کوٹ اور شکار پور میں شخصیات اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سکھر زون، جیکب آباد کابینہ میں سلطان کوٹ اور
شکار پور میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا ٹیچر اوردیگر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
میر پور
خاص زون ، جھڈو کابینہ ، ڈویژن کوٹ غلام
محمد میں کابینہ سطح پر مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں میر پور خاص زون ، جھڈو کابینہ ، ڈویژن کوٹ غلام محمد میں کابینہ سطح
پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ داران، ڈویژن ذمہ داران کے ساتھ زون نگران اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں کوٹ غلام محمد کے علاقوں کی تقرری مکمل کروائی گئی مزید ٹیلیتھون کا ذہن دیا گیا
۔اسلامی بہن کے سوئم کے سلسلے میں منعقدہ محفل نعت میں زون نگران اسلامی بہن نے بیان فرمایا جس میں آخرت کی تیاری
کا ذہن دیا ۔ اہل خانہ کومرحومہ کے لیے خوب ایصال ثواب کرنے کے لیے مدنی کام کرنے
کا ذہن دیا ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کےزیر اہتمام
پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ کے اقراء ہاسپٹل میں نیکی کی دعوت دی گئی
جس میں حیدرآباد کابینہ کی شعبۂ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اقراء
ہاسپٹل میں موجود ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز
کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور ہاسپٹل میں درس اجتماع رکھنے کی ترغیب دلائی گئی۔
آخر میں اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی پیش کئے گئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں چنیوٹ کابینہ ڈویژن عثمان آباد میں محفلِ نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز 15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں حصہ
ملانے کا ذہن دیا۔
وہاڑی زون
بورے والا کابینہ میں قائم الائڈ اسکول میں محفل میلاد کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام
وہاڑی زون بورے والا کابینہ میں قائم الائڈ اسکول میں محفل میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت
کی۔
شعبہ
تعلیم کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”درود
پاک کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا
اور محفلِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دورودِ پاک کی کثرت کرنے کی ترغیب
دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کا کام
پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سے چند یہ ہیں:
عرب شریف، کویت،عمان، بحرین، سڈنی، انڈونیشیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، ہند، ایران، ساؤتھ
افریقہ، کینیا، تنزانیہ، یوکےم ڈنمارک ، اٹلی، اسپین، فرانس، ناروے، بلجئیم، یوبا
سٹی۔
پاکستان
میں اکتوبر2020ء میںکم و بیش 15ہزار188اسلامی
بہنوں نے علاقائی دورہ میں شرکت کی اور
اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع و دیگر مدنی کاموں کی ترغیب دلائی جبکہ بیرون ممالک کی کم و بیش 9ہزار143اسلامی
بہنوں نے علاقائی دورہ کے ذریعے اسلامی بہنوں کو محتلف مدنی کاموں میں شرکت کی
دعوت دی۔
مجلس مالیات
کے زیرِ اہتمام تھر زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس مالیات کے زیرِ اہتمام تھر زون میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عمر کوٹ کی کابینہ تا حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
حیدرآباد ریجن مالیات ذمہ دار بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ مالیات کے
کاموں کے بارے میں اپڈیٹ کیا نیزماہانہ رسید بکس رائج کرنےاور ای رسید استعمال
کرنے کی ترغیب دلائی ۔
ڈیرہ اسماعیل
خان زون میں ایک اسلامی بہن کے شادی کے سلسلے محفل میلاد کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون میں ایک
اسلامی بہن کے شادی کے سلسلے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات
خواتین نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے”پیارے آقاﷺ کی سیرت“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
شادیوں
میں کی جانے والی غیر شرعی رسومات کی نشاندہی کرواکر ان سے بچنے کی ترغیب رلائی
نیز شریعت کی مطابق شادی کرنے کا ذہن دیا۔
Dawateislami