
اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کلفٹن کابینہ میں اجتماع کاانعقادہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کیا اور نیکی کی دعوت کی اہمیت،فرض علوم
سیکھنےاور راہ ِخدا عزوجل میں خرچ کرنے کی
فضیلت کے بارے میں بتایانیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کا ذہن دیا جس پر 6
اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ اورادِ عطاریہ کے تحت نیو کراچی اور نارتھ کراچی کے بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقادہواجس
میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بستہ پر موجوداسلامی کو
سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی بہار کے بستے
لگانے،ڈونیشن جمع کرنے اور نئی تربیت کے لئے اسلامی بہنوں کے نام آگے بڑھانے کا
ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی
لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں ڈویژن مشاورت شعبہ بالغات کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کوکورسز و عطیات کے نکات بیان کیئے نیز
شعبہ کی بہتری کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اورتقرر ی مکمل کرنے کے اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کا شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ
میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ
ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشعبہ کو
بہتر بنانے کے اہم پوائنٹ بیان کئے مزید اسلامی بہنوں کوشعبہ کار کردگی جدول بتایا اور شخصیت اجتماع
کا جدول سمجھایا جس
پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں مدنی مشورے
کاانعقادہواجس میں ڈویژن مشاورت کی اسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیااورکارکردگی
جدول بہتر بنانے کےحوالےسے اسلامی بہنوں کونکات بتائے نیز دینی کام کو بہتر بنانے کے لئےاہداف
دئےجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ و شعبہ تعلیم کےتحت
گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے نواب شاہ ڈویژن میں
شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تھیلیسیمیالیڈی ڈاکٹر،ٹیچرزپروفیشنل نعت خواں
اور دیگر مخیر اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نےجنت کی قیمت موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کاذہن دیا نیز مدنی حلقے کا
ذہن دینےپر ایک ڈاکٹر نے اپنے کلینک میں مدنی حلقہ رکھوانے کی نیت پیش کی۔ اجتماع
کے اختتام پرشرکامیں مختلف رسائل تقسیم کئےگئے۔
حیدرآباد کابینہ
جامشورو کے ڈویژن جھرک (اونگہر) میں شخصیات اجتماع کاانعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر
اہتمام حیدرآباد کابینہ جامشورو کے ڈویژن جھرک (اونگہر) میں شخصیات اجتماع کاانعقادہوا
جس میں لیڈی ڈاکٹر کے گھر والوں
اور علاقے کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے جنت کی نعمتوں اور راہ ِخدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان
کیا اور شرکاکو دعوت ِاسلامی میں اپنے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
فیضان آن لائن اکیڈمی کےتحت حیدرآباد زون کی ایک برانچ میں شخصیات
اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد
زون کی ایک برانچ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں حیدرآباد کابینہ کی چند اہل ثروت شخصیات اور
آن لائن کی مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی زون ذمہ دار اسلامی
بہن نے جنت کی قیمت ،جنت کی نعمتیں ،راہ خدا میں خرچ کرنے اور صدقے کے فضائل موضوع پر بیان کر کے شرکاکو ڈونیشن جمع کرانے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی
نیتوں کااظہارکیا۔
شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کےتحت مختلف جامعۃ المدینہ گرلز میں تربیتی سیشن کاانعقاد

اسلامی
بہنوں کے شعبہ فنانس
ڈیپارٹمنٹ کےتحت گزشتہ دنوں (ملتان زون
کے ممتاز آباد ، جہانیاں ، ٹھٹھہ صادق آباد سرور شہید چوک ، ،
ٹبہ سلطان پور ، بہاولپور اور دو کوٹہ) جامعۃ المدینہ گرلز میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا۔
جس میں پاک سطح شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی
بہن نےدورہ حدیث کی طالبات کو نیکی کی
دعوت کے حوالے سے چند مدنی پھول پیش کئے اوردعوت
ِاسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا
نیزطالبات کو کچھ شعبہ جات (جامعۃ
المدینہ،مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ
بالغات گرلز) میں تدریس کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور دورہ حدیث سے فارغ ہونے کے بعد دینی کاموں میں اپنی خدمات سر انجام
دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی آخر میں دورہ حدیث کی طالبات کو اہداف دیئےجس
پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ
گرلز کے زیرِ اہتمام 30 دن کے ناظرہ رہائشی کورس کا آغازکچھ ریجن میں یکم مارچ 2021ء
سے اور کچھ ریجن میں 10 مارچ2021ء کو ہوچکا ہے۔
پاکستان کے کل 8 مقامات (حیدرآباد،
ملتان، فیصل آباد، لاہورجوہرٹاؤن، ڈیرہ اسماعیل خان ہزارہ ،فرید ٹاؤن اورلالہ موسیٰ
میں رہائشی کورس) ہورہے ہیں۔ کورس
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعدادتقریباً 290 ہے۔
کورس میں اسلامی بہنوں کو مخارج کی درستی، مدنی
قاعدہ وحدرقراٰنِ پاک کی دہرائی، فرض علوم،اسلام کی بنیادی باتیں، سنتیں اورآداب
اس کے علاوہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
فروری2021ء میں پاکستان بھر میں ہونے والے اسلامی
بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فروری2021ء میں پاکستان بھر میں ہونے والے اسلامی
بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:
گزشتہ ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:6ہزار128
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:63ہزار448
روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی
مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:80ہزار721
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات: 3ہزار582
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:41ہزار727
تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 8ہزار574
ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2لاکھ52ہزار789
ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ): 19ہزار677
تعداد ماہانہ مدنی حلقوں کی تعداد:660
ماہانہ
مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 17ہزار842
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 55ہزار363

اسلامی بہنوں کے شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیراہتمام ماہ فروری 2021ء میں 37 مدارس المدینہ بالغات اور گھر بالغات کا اضافہ ہوا جبکہ فیصل آباد ریجن میں 180
مقامات پر مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں 1500 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ذمہ دار
اسلامی بہن نےکورس کے اختتام پر امتحان میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کو مدرسۃ
المدینہ بالغات لگانے کاذہن دیتےہوئے مدارس
المدینہ بالغات لگانے کا ہدف دیا جس پر ا سلامی
بہنوں نے بالغات میں پڑھانے کی نیتیں کیں نیز کورس کے اختتام پر زون ذمہ داراسلامی
بہن نےاسلامی بہنوں کو 26 مدارس المدینہ
بالغات لگانے کےا ہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔