
اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ
المدینہ گرلز کےتحت اسلامی بہنوں کے
لئےفیضان شریعت کورس لیول 1کے داخلوں کا
آغاز ہوگیا ہے”فیضانِ شریعت
کورس“ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت ہونے والا فرض علوم، مسائل شرعیہ اور روزمرہ کے
ضروری مسائل ومعاملات کی معلومات پر مشتمل کورس ہے ،کورس کا دورانیہ 3 گھنٹے اورکورس
کی مدت 5 ماہ ہے ۔
کورس کی
خُصُوصِیَات
1)قرآن مجید دُرست مَخَارِج کے ساتھ پڑھنا سکھایا جائےگا۔
2) قرآن پاک کی مُنتَخَب سورتوں کا تَرجمہ و تفسیر سکھایا جائےگا ۔
3)دُرُست عَقائِد اہلِسنّت جن کا سیکھنا ہر مسلمان کے لئے
ضروری ہے اُن کی مَعلُومات دی جائےگی ۔
4) پیارے آقا مدینے والے مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ
آلِہٖ وَ سَلَّم کی اَحادِیثِ مُبارَکہ سُننے، سیکھنےاور یاد
کرنے کا سلسلہ ہوگا۔
5) اَرکانِ اِسْلام : نماز، روزہ، زکوۃ، حج و
دیگر ضروریاتِ دین کے بارے میں مَعلُومات دی جائےگی ۔
6) نماز کا عَمَلی طریقہ، اَذْکارِ نماز اور دیگر دُعائیں بھی
سکھائی جائےگی ۔
7) اسلامی بہنوں کی
اَخلاقی تَرْبِیت بھی کی جائےگی۔
8) مُہلكات ومُنْجِيَات (ہَلاکَت میں ڈالنے والے اُمُور اور نجات دلانے والے اَعمَال) کی
مَعْلُومات فراہم کی جائےگی۔
9) سرکار ِمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ
آلِہٖ وَ سَلَّم اور اُمَّهَاتُ الْمُؤْمِنِيْن کی سیرت
مُبارَکہ کی مَعْلُومات فراہم کی جائےگی ۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام
آباد ریجن بحریہ ٹاؤن فیز 4
میں ون- ڈے سیشن کاانعقادہوا جس میں زون ذمہ دار و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
صاحبزادیِ عطار سلمہ الغفار نے ون -ڈے سیشن میں موجود اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے اور اپنے علاقے میں ہونےوالے اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی نیز
مکتبۃ المدینہ کی اصلاحی کتب کامطالعہ اور رمضان کورس کرنےکاذہن دیاجس پر اسلامی
بہنوں نےفیضانِ نمازکتاب کا مطالعہ کرنے
اور 15اسلامی بہنوں نے رمضان کورس کرنے کی نیت کااظہارکیا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کےتحت گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مدرسۃ
المدینہ کی تمام ریجن سے ذمہ داراسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
عالمی
سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو
تربیت کے نکات بتاتے پوئے مدرسۃ
المدینہ گرلزکے تحت ہونےوالے 30 دن کےناظرہ رہائشی کورس کےمعیارکو بہتربنانے سے
متعلق اورشعبہ کے متفرق کاموں سےمتعلق مدنی پھول بتائےاور اہداف دیئے جس پر اسلامی
بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں دارالسنّہ میں ہونے
والے کورس میں بذریعہ انٹرنیٹ تربیتی
سیشن کاانعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے
پاکستان کی تمام دارالسنّہ میں ہونے والے
کورس میں بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا اور
استقامت کے موضوع پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کومدنی پھول پیش کئے نیز نیک
اعمال رسالہ کارکردگی فل کرنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےتحت گزشتہ دنوں بلدیہ کے جامعۃ المدینہ میں
تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں پاک شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے جامعۃ المدینہ کی طالبات کو درسی کتب کے علاوہ المدینۃ العلمیہ کی کتب و رسائل مطالعے کا
ذہن دیا اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مضامین میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر طالبات نے اپنے شوق کا اظہار کرتےہوئے ماہنامہ
فیضان مدینہ کے تحریری مضامین میں
حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن سیالکوٹ
زون کی ڈسکہ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈسکہ کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت
کی۔
ریجن نگران اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ماہِ شعبان میں کرنے والے دینی کام کےبارے
میں معلومات فراہم کیں اورسالانہ ڈونیشن کے اہداف دئےنیز عشرہ ماہنامہ فیضانِ
مدینہ مناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کر کے سالانہ بکنگ
کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےتحت گزشتہ دنوں اسلام
آباد جامعۃ المدینہ فیضِ
رضا ڈسکہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ فیض ِرضا ڈسکہ کی دورۃالحدیث کی
11 طالبات نےشرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے طالبات کودعوت ِاسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش
کرتےہوئے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ادارتی شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے
اور دینی کاموں کی ذمہ داری لینے کا ذہن
دیا۔جس پر تین طالبات نے دارالمدینہ سیالکوٹ کیمپس کے لئے اور باقی نے فیضان آن
لائن اکیڈمی میں تدریسی خدمات سرانجام دینے کی نیتوں کااظہارکیانیزطالبات نے شعبہ
شارٹ کورسز کے تحت علاقہ سطح پر کورسز کروانے کی نیت پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کےتحت
گزشتہ دنوں اڈیالہ روڈ دارالسنہ میں
اجتماع پاک کاانعقادہوا جس میں صاحبزادئی عطار سلمھاالغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو اپنے علاقوں میں ہونےوالےدینی کام احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس
پراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا
۔ اجتماع کےاختتام پر حضرتِ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے
ایصالِ ثواب کاسلسلہ ہواجس میں
شرکاکےدرمیان نیازتقسیم کی گئی۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کےتحت
گزشتہ دنوں گلشنِ عطار جامعۃ
المدینہ اسلام آباد میں تربیتی اجتماع کاانعقاد ہواجس میں جامعۃ المدینہ کےعملہ اور زون مشاورت و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
صاحبزادئی عطار سلمھاالغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی کام بڑھانے کا ذہن
دیا نیز ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی بکنگ اور روحانی علاج کے بستے بڑھانےکےحوالےسے نکات دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے
اپنے شعبے کو مضبوط بنانےاور بستے بڑھانے کی اچھی نیتوں کااظہار کیا آخر میں صاحبزادئی عطار سلمھاالغفار
نے زون مشاورت و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں میرپور
خاص زون کی کابینہ میرپور میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں میرپور خاص کی زون
تا ذیلی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
حیدرآباد ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیتی بیان کے بعد نیک اعمال کے بنیادی مقصد کےحوالےسے اسلامی بہنوں کومدنی پھول پیش کئے نیز
ذمہ داراسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اور
مدنی مذاکرہ کی کارکردگی مضبوط کرنے کےحوالے سےنکات فراہم کئے
مزید زون تا ذیلی اصلاح اعمال،مدنی مذاکرہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا عاملات نیک اعمال بڑھانے
، اصلاح اعمال اجتماع ہر ڈویژن میں کروانےاور ذیلی تک ذمہ دار کے تقرر کا ہدف دیا ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کےتحت گزشتہ دنوں پرواء کابینہ لنڈہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں ڈونیشن بکس کی کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت
اسلامی کے شعبہ جات کےبارے میں معلومات فراہم کی اور ڈونیشن بکس کےحوالےسے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی
اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ تعلیم کےزیراہتمام گزشتہ دنوں حافظ
زون پنڈی بھٹیاں جامعۃ المدینہ للبنات
میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہواجس میں
ہیلتھ ورکرز ٹیچرزا سٹوڈنٹس سمیت تقریباً 110 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ تعلیم زون نگران اسلامی بہن نے صدقے کے
فضائل کے موضوع پر بیان کیا اور دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کےحوالے سے مدنی
پھول فراہم کئے نیز ڈونیشن اور شخصیات
اجتماع کے بارے میں نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی
اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔