لاڑکانہ زون سیہون
شریف کابینہ کی ڈویژن بھان میں اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں لاڑکانہ زون سیہون شریف کابینہ کی ڈویژن بھان میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 39 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
جوہر ٹاؤن
لاہور میں ریجن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جوہر
ٹاؤن لاہور میں ریجن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ریجن مشاورت اور تمام زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔آخر میں نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف
پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور
جنوبی زون میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے،دیگر اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
جنوبی لاہور
زون داتا صاحب کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی
لاہور زون داتا صاحب کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن
نگران، زون نگران اور کابینہ مشاورت ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز اہداف
بنا کر کام کرنے کے بارے میں مدنی پھول بیان کئے گئے ،ذمہ داراسلامی بہنوں کو آٹھ دینی کام بڑھانےاور ہفتہ وار سالے کے مطالعے
کی بہتر کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل
خان زون لکی مروت کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی کابینہ نگران اسلامی بہن سمیت مقامی شخصیات خواتین نے شرکت
کی۔
شعبہ ڈونیشن بکس کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو سالانہ مدنی عطیات مہم میں بھر
پور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں صدر کے علاقے خداداد کالونی میں کفن
دفن اجتماع کاانعقاد ہواجس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت اور کفن پہنانے
کا طریقہ بتایا ،اسراف اور مستعمل پانی کے اہم مسائل سکھائے نیز 11 اسلامی بہنوں
نے ٹیسٹ دے کر غسل میت دینےکی اور 7 اسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز و
تکفین کا مطالعہ کرنے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں
کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سرجانی ڈویژن میں دعائے صحت اجتماع منعقد ہوا جس میں ریجن اور زون شعبہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی بہن نے ”بیماری، پریشانی ،صبر
اور صداقت کی برکتوں“ کے موضوع پر
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صلوٰة الحاجات پڑھنے کی فضائل
بتائے۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے صلوٰة
الحاجات کی نماز بھی ادا کی جبکہ دعا و
سلام کا سلسلہ بھی ہوا۔اس اجتماعِ پاک میں 159 شرکاکو تعویذات عطاریہ و اورادو
وظائف دئیے گئے۔
شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کراچی کے
علاقے لیاری میں مدنی مشورےکاانعقاد

اسلامی بہنوں کا شعبہ
فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس
میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی
ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی، دوران
تربیت ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع
کرنے اور کروانے کی احتیاطیں بتائیں اور اس کے علاوہ اس شعبے کے حوالے سے مدنی
پھول دئیے، آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف بھی دئیےجس پر
اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
اصلاح ِاعمال کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کورنگی
میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
اصلاحِ اعمال کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن
نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبہ اصلاح
اعمال کے حوالے سے معلومات فراہم کی اور مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کے نئے مدنی پھول بتائے نیز کارکردگی فارم سمجھائے،آخر میں کابینہ سطح ذمہ
دار اسلامی بہن نے اچھی کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کورنگی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس
میں کابینہ نگران سمیت 10 مشاورت ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں
کو دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول
فراہم کئے اور مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو
مدنی مذاکرہ سننے،اجتماع میں شرکت کاذہن دیاجس
پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ
کفن دفن کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میانوالی زون،اطراف حافظ والا کابینہ کی ڈویژن
دوآبہ کے علاقے موسی والی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں رکن
ریجن کفن دفن ذمہ دار، رکن زون ذمہ دار اور کابینہ نگران سمیت کثیر تعداد میں
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
ذمہ داراسلامی بہن نے شریعت کے مطابق غسل دینے کا طریقہ بتایا، کفن
کاٹنے کا طریقہ بتایا اورپانی کےاسراف کےحوالےسے
مسائل پر مدنی پھول دیئےنیز اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کا
ذہن دیا اور شعبہ کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے
اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت گزشتہ
دنوں ریجن ملتان زون بہاولپور میں ٹیلی
فونک مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں اصلاح اعمال کابینہ، ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال کارکردگی کو مضبوط کرنے اور نئے فارم کے مطابق کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا
تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کے اہداف مقرر کئے جس پراسلامی بہنوں نے اہداف پورے کرنے
کی نیتوں کا اظہار کیا اور جو مدنی پھول ان کی طرف بڑھائے گئے انہیں ذیلی سطح تک
پہنچانے کی نیتیں پیش کیں۔