اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز و شعبہ تعلیم کےتحت گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن شرقی گفٹ کالج اور گورنمنٹ ہائی ا سکول جلالپور بھٹیاں میں ون ڈے سیشن A night jouney کا انعقاد ہوا جس میں کم پیش 60 طالبات نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”آقا کریم ﷺکے معجزہ معراج شریف“ کےحوالےسے معلومات فراہم کیں اور دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیاجس پر طالبات نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات  کےتحت بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقاد

Thu, 25 Mar , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات  کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں حیدرآباد ریجن ، زون اور کورسزکی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےمتفرق پینڈنگ والے کاموں کا فالواپ کیااورانہیں جلد مکمل کرنے کاذہن دیا نیز 2021میں مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دئے۔رمضان عطیات کے حوالے سے بھرپور کوشش کرنے کا ذہن دیا۔ای رسید پر کام کرنے کی اورسافٹ ویٔر پر کارکردگی وقت مقررہ پر انٹر کرنے کا ذہن دیا۔ہر سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیاجس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جوہر ٹاؤن کابینہ کی ایکسپو سینٹر میں تربیت کا سلسلہ ہواجس میں لاہور کی ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے”صدقہ کی فضیلت“ کےموضوع پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف بتا کر ڈونیشن کی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سرجانی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن تمام شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےنیک اعمال کے موضوع پرنکات بیان کئےمزید اسلامی بہنوں کو کارکردگی و ماہانہ جدول وقت پر دینے اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ سینٹرل1 کابینہ گلشن کےعلاقہ بہادر آباد میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دارو ڈویژن ذمہ دار مع علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز کی زون سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشارٹ کورسز کےحوالےسے نکات بیان کئے اور ماہانہ کارکردگی بہتر بنانےکاذہن دیا نیز جہاں تقرری نہیں ہے وہاں تقرری کا ہدف دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سرجانی کابینہ کے ڈویژن خدا کی بستی میں اصلاح ِاعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں شعبہ اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت سمیت 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’تہجد اور نوافل ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو تہجد کے فضائل بتائے اور پڑھنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے تہجد اور دیگر نوافل ادا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدرآباد ریجن میں ماہِ فروری 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے آٹھ دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہیں:

انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 797

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9 ہزار 623

مدنی مذاکرہ سننےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 10 ہزار111

مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد: 603

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7ہزار 569

سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 928

سنتوں بھرے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد: 33ہزار760

علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 675

ماہانہ مدنی حلقوں کی تعداد: 88

مدنی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30 ہزار4

نیک اعمال رسالہ کارکردگی: 94ہزار66 

اسلامی بہنوں کےشعبہ روحانی علاج کےتحت لاہور ریجن میں تعویذات عطاریہ کی دہرائی کاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان سطح ذمہ دار، لاہور ریجن زمہ دار اور جنوبی زون و شمالی لاہور زون ذمہ دار متعلقہ بستہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے روحانی علاج کےبستوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائے اور اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کے لئے اہداف دئیے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


فروری و مارچ  2021 مدرستہ المدینہ بالغات کی کارکردگی 

Thu, 25 Mar , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کےشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کےتحت فروری2021ء میں پاکستان بھر میں مدرستہ المدینہ بالغات مدارس کی تعداد 4ہزار 649 تھی جن میں کم و بیش 43ہزار 773 اسلامی بہنیں تعلیم قراٰن کے ساتھ فرض علوم سیکھ رہی تھی ۔

مارچ 2021ءمیں پاکستان بھر میں مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت 315 نئے مدارس کا اضافہ ہوا جن میں کم و بیش 3ہزار 310 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا جوکہ اب تعلیم قراٰن ِپاک کے ساتھ فرض علوم بھی سیکھ رہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کےشعبہ تعلیم کےزیراہتمام گزشتہ دنوں پاکستان لاڑکانہ کابینہ اور فورٹ ایریا اورکراچی ناظم آباد میں ون ڈے سیشن کاانعقادہواجس میں مبلغات اسلامی بہنوں نے طالبات کے درمیان واقعہ معراج کےبارےمیں بیان کیا۔

مبلغات اسلامی بہنوں نےطالبات واسکول ٹیچرز کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کیں اوراجتماعِ پاک میں شرکت کرنےاور مختلف شارٹ کورسزکرنےکاذہن دیا جس پرطالبات نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ پاکستان و بین الاقوامی امور میں ہونے والے دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے۔

روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ17ہزار250

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 32ہزار967

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:41ہزار553

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 78ہزار346

1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 70ہزار216

313 مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ10ہزار898

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 82ہزار293

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 32ہزار518

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 22ہزار795

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 15ہزار201

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:

islamibahan.inamat@dawateislami.net


اسلامی بہنوں کےشعبہ رابطہ  برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں صدر پاکستان کی اہلیہ سے ملاقات کاسلسلہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن سمیت بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےملاقات کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےانہیں دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیااور دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر انہوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیااورآخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ ترجمہ قرآن معرفۃ القرآن پیش کیا۔