
دعوتِ اسلامی کےتحت
گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 لیاری
کابینہ ڈویژن نیا آباد میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں 2 مدارس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے قراٰن پاک پڑھنے پڑھانے کے فضائل
بتاتے ہوئے دو مدرسوں کے درجوں کا جائزہ لیا اور مدرسات کو مدارس کےنظام میں بہتری
لانےکےحوالےسےمدنی پھول دئیے نیز دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے نکات بتائے۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات
کےتحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کی ڈویژن بابرمارکیٹ کراچی میں تربیتی سیشن
کاانعقادہواجس میں مدرسات نےشرکت کی ۔
کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدارس المدینہ بالغات کی کارکردگیوں جائزہ لیا اوراس دوران طالبات کے ٹیسٹ بھی لئے نیز مدارس کے نظام میں بہتری لانے
کےحوالےسےمدنی پھول دیئے نیزتکمیلی شیڈول فارم چیک کئے جبکہ طالبات کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنانے کی ترغیب دلائی اور اچھے اخلاق اپنانے کےحوالے سے مدنی پھول دئیے۔ ساتھ ہی نئے
مدراس المدینہ بالغات کھولنے کے لئے مقامات دیکھے اورنئےمدرسات کا چیکنگ ٹیسٹ لیتےہوئےڈویژن ذمہ
داراسلامی بہنوں کو نئے مدارس کھولنے کےاہداف
دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی
دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں ڈیفنس اور محمود آباد کابینات میں
شخصیات کے گھر ایصال ثواب کے سلسلے میں
محفل نعت اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں تقریباً100سے زائد اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نے ’’فکر آخرت ‘‘کےموضوع
پر بیان کیا اورنمازوں کی پابندی کی دعوت دیتے ہوئےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں
شرکت کی دعوت دی جس پر اہل خانہ نے اجتماع پاک ميں شرکت کی نیتوں کااظہارکیا اور اہل خانہ
نے اپنے گھر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے ماہانہ دینی حلقے رکھوانے کی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ
میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مختلف امور پر تربیت کی۔ اس کے علاوہ ماہانہ کارکردگی جدول ، جائزہ کارکردگی اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں
اضافہ کرنےکاذہن دیا نیز پہلے سے منسلک وہ
اسلامی بہنیں جو اب دینی کاموں میں حصہ نہیں لے رہی انہیں دوبارہ فعال کرنے کی ترغیب دلاتےہوئےاہداف دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں صحرائے
مدینہ زون گڈاپ کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں تقریبا 29 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں
کو کفن دفن اجتماعات منعقد کرنےکےحوالے سے
تربیتی نکات بتائے اور کتاب تجہیز و تکفین کےمطالعہ کرنےکاذہن دیانیز دینی کاموں میں حصہ لینےکی
ترغیب دلائی۔ زون نگران و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ لینے کے
حوالےسے مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کلفٹن کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے ’’ تکبّر‘‘کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کی
سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیتےہوئےشعبہ میں بہتری لانےکے حوالے سے نکات بتائے اور شعبےکی
طرف سے دیئےگئےمدنی پھول مدرسات کوسمجھائے جس پر مدرسات نے تعلیمی معیار کو مضبوط
کرنے کے حوالے سے اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ شب و روز للبنات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 میں بذریعہ اسکائپ
مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون نگران و مشاورت اور کابینہ نگران سمیت کم و بیش
18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ جات کی مدنی خبریں
دینے کےحوالےسے نکات بتائےاور ویب سائٹ پر شائع ہونے والی مدنی خبریں وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلےمیں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
مدنی مشورے کے
اختتام پر کابینہ ذمہ دراسلامی بہنوں سے بھی دینی کاموں کےحوالے سےباہم تبادلہ خیال کیا
اور تقرری مکمل کرنے پر ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کے ڈویژن بابر مارکیٹ
کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں مقامی 20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے نیک اعمال کی کارکردگی
بڑھانے کے حوالے سے اہم نکات بتائے اورتقرری کی مکمل کرنےکا ہدف دیا نیز اصلاح اعمال اجتماع منعقدکرنے،مدنی
مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا اور عملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنو ںنے اچھے
جذبات کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں 7 دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن ہواجس
میں شخصیات خواتین اور شعبہ تعليم کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیشن میں موجود اسلامی
بہنوں میں نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری نے بذریعہ آڈیوں
لنک تربيتی نکات بیان کئےاور شخصيات خواتین کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور تقویٰ اختیار کرنے کا ذہن
دیا۔اس کے بعد پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کرتےہوئے لاک ڈاؤن میں شعبہ FGRF کی کاوشوں سےآگاہ کرتے ہوئے غریب مسلمانوں کی خیرخواہی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوںنے نیک جذبات
کااظہارکیا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن سکھر زون میں مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں ذیلی تا زون
سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ فنانس پر تقرری
مکمل کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز مدنی
مشورےمیں ای- رسید کےاستعمال کے حوالے سے ذہن دیانیز ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے
تربیت بھی کی جس پراسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ اچھی نیتیں پیش کیں ۔ جبکہ جن کےای رسید اکاؤنٹ نہیں بنے انہیں اکاؤنٹ بنوانے کے اہداف دیئے۔
پنگریواور لطیف آباد کے علاقےبسم اللہ سٹی میں Environment Day سیشن کا
انعقاد

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں بدین کابینہ کے ڈویژن پنگریواور
لطیف آباد کے علاقےبسم اللہ سٹی میں اہل ثروت
شخصیات خواتین کے گھروں پر Environment
Day سیشن کا انعقاد ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے شعبہ FGRF کا
تعارف پیش کیا اور ملک کو آلودگی سے بچانے کے لئے درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر
کیا جس پر شخصیات خواتین نے دعوتِ اسلامی
کے دینی، فلاحی کاموں کو سراہا اور FGRF کے ساتھ تعاون کرنے اور گھروں میں پودے
لگانے کی نیتوں کا اظہار کیا نیز آخر میں مکتبۃ
المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے ۔

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں بہادر آبادکے علاقہ امیر خسرو
کراچی میں شخصیات اجتماع ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے فرض علوم سیکھنے کے حوالےسےاسلامی بہنوں کی ذہن
سازی کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ
لینے کاذہن دیا۔
آخر میں ایک
شوشل مڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت خاتون کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئےانہیں دعوت اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کیا اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نےدعوتِ اسلامی کی دینی کاموں کی
خدمات کو سہراتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شرکت کی نیت کااظہارکیا۔