دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ  زون2 کابینہ سائٹ ایریا میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اللہ عزوجل سے محبت اور اس کی رضا کے لئے دینی کام کرنے پر تربیتی بیان کیا۔نماز کورس، مدنی قاعدہ وناظرہ کورسز اور کفن دفن کی تربیت لینے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کرتے ہوئے اہداف بھی دئیے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور جائزہ کارکردگی میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ مہاجر کیمپ ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں علاقہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئےانہیں علاقائی دورہ کومضبوط بنانےکاذہن دیا اور اس میں بہتری لانےکےحوالےسےنکات بتائے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کےحوالے سے ذہن سازی کی جبکہ ماہانہ کارکردگی کے متعلق کلام کرتے ہوئے احسن انداز میں مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن بحریہ ٹاون اڈا پلاٹ کابینہ آرائیاں ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کابینہ نگران، علاقہ نگران اور مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اور جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہنوں نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےاپڈیٹ نکات بتائےنیزتقرریاں مکمل کرنے ،کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے اور کارکردگی کوبہتر کرنے کا بھی ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ ڈونیشن بکس للبنات کےتحت گزشتہ دنوں پہاڑ پور کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم اور شیڈول سمجھایا اور کارکردگی وقت پر دینے کاذہن دیا نیز ڈونیشن بکس کے لئےایک نئی ذمہ دار اسلامی بہن کی تقرری کی ۔ اسلامی بہنوں کو نئے گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس لگانے کی ترغیب دی جس پران سب نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


    دعوتِ اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل سُرجانی کابینہ کی ماہ جون 2021ءکی کارکردگی ملاحظہ ہو:

اس ماہ تقسیم ہونےوالے رسائل کی تعداد : 375 جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت تقسیم ہونےوالے رسائل کی تعداد: 88

شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت تقسیم ہونےوالے رسائل کی تعداد:12

شعبہ علاقائی دورہ و محفل نعت کے تحت تقسیم ہونےوالے رسائل کی تعداد: 132

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تقسیم ہونےوالے رسائل کی تعداد: 148

شعبہ تقسیم رسائل کےتحت سُرجانی کابینہ میں مدنی مشورہ ہواجس میں مخیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوشعبے کاتعارف کروایااور شعبے کےتحت ہونے والی دینی خدمات سےآگاہ کرتےہوئےبتایاکہ شعبہ تقسیمِ رسائل ان علاقوں تک رسائل پہنچاتا ہے جہاں پررسائل نہیں مل پاتے جس پر مخیر اسلامی بہنوں نے ایسے علاقوں اور دیہاتوں تک رسائل پہنچانےکےلئے ڈونیشن جمع کروائے۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت 4 جولائی2021ء کو جامعۃ المدینہ بھٹہ گوریاقصور  زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا جس میں نرمی کی فضیلت کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیزاسلامی بہنوں کو اپنےاور اپنے متعلقین کےقربانی کےجانوروں کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کے حوالے سے ترغیب دلاتےہوئےاہداف بھی دیئےجبکہ تقرری مکمل کرنے کاہدف دیتےہوئے تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اورکابینہ نگران اسلامی بہنوں کو شیڈول مکمل کرنے کا ذہن دیتےہوئے وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی نیتیں کروائی۔ آخر میں ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 4جولائی2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں مدنی مشوره ہواجس میں کابینہ تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کےسابقہ دینی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے انہیں دینی کام کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئےاوراپنے علاقوں میں ہونےوالے دینی کاموں کومضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز تقرریوں کا جائزہ لیا اور کابینہ، ڈویژن و علاقہ سطح پر تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے جبکہ نیو مقرر ہونے والی ذمہ دراسلامی بہنوں کی تربیت بھی کی۔ آخر میں زون نگران اسلامی بہن نے ڈویژن نگران اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو تحائف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب روز للبنات کےتحت 5 جولائی 2021 ء  بروزپیر سُرجانی کابینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کم وبیش 20 کابینہ و ڈویژن نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہن نے شب و روز کی مدنی خبریں بنانےکےحوالےسے نکات بتائےاور اس کی اہمیت بتائی نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے دینی کاموں کی مدنی خبریں وقت پردینے کا ذہن دیا اوراس کے بعد دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر مدنی خبریں پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز تحریری مقابلے میں حصہ لینے اور دوسری اسلامی بہنوں کو ترغیب دلاکرحصہ لینےکاہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن بہارِ مدینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں طالبات سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور انہیں دینی کاموں کی ذمہ داریاں بھی دی نیزمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ اصلاح اعمال کےتحت ہونےوالےدینی کاموں کے بارے میں سمجھایا اور مدنی مذکراہ کی کارکردگی کے فارم ،ماہانہ کارکردگی فارم اور ہفتہ واررسالہ کارکردگی بڑھانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت 4 جولائی 2021 ء بروز اتوار کوکوئٹہ جناح کا بینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تقریبا 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے غسل میت دینےاو رکفن پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز آخر ت کی فکر کرنےکاذہن دیتےہوئےاسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنےاورسنتوں پرعمل کرنےکاجذبہ پانےکےلئےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع پاک میں شرکت کرنےکاذہن دیا نیزاسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  3جولائی 2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 کابینہ نیو کراچی کی ڈویژن نارتھ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں 5 ڈویژن نگران اور ان کی مشاروت ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو امیرالمؤمنین حضرت سیدنافاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسے نکات دیتےہوئے اپنےقربانی کےجانور وں کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی اورکھالوں کے اہداف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون گلزار ہجری کابینہ  الآصف اسکوائر ڈویژن میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذیلی نگران اور مشاورتوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی بڑھانے اور وقت پراپنی ذمہ داراسلامی بہن کوپیش کرنے کا ذہن دیا گیا نیز کارکردگی شیڈول کے حوالے سے کلام کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ کارکردگی شیڈول پُر کرکے ڈویژن نگران اسلامی بہن کوجمع بھی کروائے ۔