دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دادو ڈویژن اور سہون شریف کابینہ کے ڈویژن بھان سعید
آباد میں مدنی مشوروں کاانعقادہوا
جن میں کابینہ شعبہ تعلیم ذمہ دار ، ٹیچرز اور گرلزاسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےطےشدہ مدنی
پھول سمجھائے اور اداروں میں دینی حلقے منعقد کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں
نے اداروں میں دینی کام کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔آخر میں
رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےتحت گزشتہ
دنوں لاڑکانہ زون کی دادو کابینہ میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں شعبے کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شارٹ کورسز کروانے کےحوالےسے نکات بتائےاور
دارالسنہ کے رہائشی کورس کے داخلوں سے متعلق مدنی پھول دیئے نیز دارالسنہ کے تحت
ہونےوالےکورسز میں داخلوں کےاضافوں کےحوالےسے ا ہداف دیئےاور شارٹ کورسز ٹیسٹ میں کامیاب مدرسات کوکورسز کروانے کاجدول
دیا جبکہ کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کےسنگ ‘‘کی
تیاریوں کا جائزہ لینےکی ترغیب دلائی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت حیدرآباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ شخصیات للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
حیدرآباد ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو قربانی کی کھالوں کی بکنگ کرنے کی ترغیب دلائی اور اس سلسلے میں اہداف
بھی دیئے نیز اگست2021ء میں دعائے شفاء اجتماعات شخصیات کے گھروں پر
رکھنےسےمتعلق اہم نکات بیان کئے جبکہ کارکردگی
جدول وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ
المدینہ فیضانِ عطار بھینس کالونی کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
مختلف شعبہ جات کی ذیلی تا زون سطح کی 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری‘‘
اور ’’نرمی‘‘ کے موضوعات پر مدنی
پھول دیئے نیز دعوت اسلامی جیسی عظیم نعمت کی قدر کرنے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ کُچھ دینی کاموں کے
اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
شعبہ تعلیم زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کی اہمیت کو اسلامی بہنوں میں
اجاگر کرنے اور اس شعبےکے تحت اداروں میں دینی حلقہ رکھنے نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دینے کےحوالے سے رہنمائی کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
ساؤتھ زون ماڑی پور کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت کے
شعبہ جات، علاقائی دورہ ، اصلاح اعمال اور دیگر دینی کاموں کےحوالےسے اسلامی
بہنوں کونکات بتائے نیز تمام ڈویژن وذیلی
مشاورتوں پرتقرر ی مکمل کرنے کا ہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے تقرری مکمل
کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر تعاون کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔
شعبہ کفن دفن
للبنات کےتحت عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن للبنات کےتحت گزشتہ
دنوں عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کابذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں
پاکستان اور بیرون ملک کی کفن دفن کاٹیسٹ لینے والی تمام مفتشات نےشرکت
کی۔
عالمی
سطح کی ذمہ دا ر اسلامی بہن نے
شعبےکےدینی کاموں کےحوالے سےاپڈیٹ نکات
بتائےاورآن لائن ٹیسٹ لینے کے حوالے سےتربیت بھی کی نیز ڈویژن میں رہائشی اسلامی بہنوں کا ٹیسٹ لینےاور تربیت کرنے
کےحوالےسےبھی مفتشات کومدنی پھول دیئےجس پر انہوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ جناح کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مدرسۃ
المدینہ بالغات کی مدرسات نےشرکت کی ۔
زون
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مَدرسہ کےنظام کا جائزہ لیتےہوئے تفتیش کےنظام کےنفاذ کےحوالےسے مدنی پھول دئیے مزید ڈویژن میں نئے مدرسۃ المدینہ بالغات کھولنے کے اہداف
دیئے اور رسالہ نیک اعمال کےذریعے روزانہ اپنےاعمال کاجائزہ لینے کاذہن دیا
نیز درجات کےنظام کو مضبوط کرنے پر
نکات بھی پیش کئے۔
شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کےتحت سُرجانی کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کےتحت 5 جولائی
2021ء بروز پیر کو سُرجانی کابینہ کراچی میں
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے تمام شعبہ جات کی کارکردگیوں کا فالو اَپ کرتے ہوئے بہتر
کارکردگی پراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات اور تقسیم رسائل کی کارکردگی کو وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا جبکہ
کابینہ اور ڈویژن سطح کےدینی
کاموں کےبارے میں بتاتےہوئے اہداف دیتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں مکتبۃ
المدینہ کااسٹال لگانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کے
تحت 5 جولائی 2021 ء کراچی ریجن زون ایسٹ 2 میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں زون تا ذیلی سطح کی 30 ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن سطح کی شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نرمی کو اپنانےسےمتعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اوروقت پر شیڈول جمع کروانے کی ترغیب دلائی مزید ذمہ
داراسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئےنیزتقرری کی تکمیل کا
ہدف دیا اور مدنی مذاکرے کی اہمیت کو بتاتےہوئے اصلاح ِاعمال اجتماعات منعقد کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں
پیش کیں۔
نیو کراچی کابینہ میں کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘
کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت6 جولائی
2021 بروز منگل کو کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ میں کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘ کاانعقادہوا
جس میں زون مشاورت شعبہ شارٹ کورسز سمیت
41 مدرسات نے شرکت کی ۔
زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےقربانی کرنےکےفضائل
بتائےاور قربانی کےحوالےسےدینی معلومات فراہم کی نیز اپنی اور متعلقین کےقربانی کےجانوروں کی کھالے
دعوتِ اسلامی کو دینےکےاہداف دیئے جبکہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےنظام میں بہتری
لانے حوالےسےنکات بھی بتائے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ کی ڈویژن سلیم سینٹر میں مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں 4 ڈویژن مشاورتوں
کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی
دورہ برائے نیکی کی دعوت،محفلِ نعت اورڈویژن دینی حلقےکےحوالےسےنکات بتائے نیزمحارم
کو ترغیب دلا کرمدنی قافلوں میں سفر
کروانے کے حوالے سےذہن سازی کی اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف پیش کرتے ہوئے شعبہ
علاقائی دورہ کو مضبوط بنانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
کراچی ساؤتھ زون2
سُرجانی کابینہ کے ڈویژن گرین لائن میں مدنی مشورے کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 سُرجانی کابینہ کے
ڈویژن گرین لائن میں مدنی مشورے کاانعقاد
ہواجس میں ڈویژن
مشاورت مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ سطح مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ
کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا اور ماہانہ کارکردگی میں بہتری لانےسےمتعلق نکات بتانےنیز ماتحت کو وقت دیکر ان کی کارکردگیوں کاجائزہ لینےاور اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کرنےکی ترغیب دلائی جس پر ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے عمل کرنے کی
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
Dawateislami