دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں لیاقت آباد کابینہ کراچی میں مختلف مقامات پر کورس بنام ’’فیضان تجوید و نماز‘‘ کاسلسلہ ہوا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نےاسلامی بہنوں کو تجوید میں مدنی قاعدہ سے قواعد بتائےاور ساتھ ساتھ نمار کےفرائض ،واجبات اور مفسدات سےمتعلق معلومات دی نیزدعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بریفنگ دیتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھےجذبات کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت کورنگی کابینہ کراچی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقادہواجس میں 8 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’پیٹ کا قفل مدینہ لگانے‘‘کے موضوع پر بیان کیااور روزانہ کی بنیاد پررسالہ ’’نیک اعمال ‘‘کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے کا ذہن دیاجبکہ اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے اور ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں بلدیہ،ہاکس بے اور سائٹ ایریا کی کابینہ تا علاقائی سطح کی 8 ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی شیڈول کاجائزہ لیتےہوئے انہیں مدنی مذاکرہ کارکردگی،اصلاح اعمال کارکردگی اور عاملات نیک اعمال میں اضافے کرنےکا ذہن دیا۔مزیداصلاح اعمال اجتماعات منعقد کرنےکےحوالےسے نکات فراہم کئےنیزتقرریاں مکمل کرنے اور تمام ذیلی حلقوں میں اصلاح اعمال کے بینرز لگانے کا ہدف بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں تقریبا 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن دفن اجتماعات منعقد کرنےکےحوالےسے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اور کتاب’’ تجہیز و تکفین کاطریقہ ‘‘ سےٹیسٹ لینےکے حوالے سے مدنی پھول دیئےمزید دینی کاموں کو بڑھانے اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2  بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ جونا گڑہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں 12 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے’’ احساسِ ذمہ داری ‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی ذمہ داری دینے کے حوالے سے تربیت کی۔ اس کے علاوہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعےاپنے اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیااور جائزہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ مزید دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے مفید نکات بتائے اور دینی کاموں میں اضافے کی نیت کرواتے ہوئے اہداف بھی دیئے۔ اچھی کارکردگی پر تبرکات کا تحفہ دیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کی نیز ڈونیشن بکس ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شعبہ ڈونیشن بکس کے حوالے سے اہم نکات بتائے اور کارکردگی بھی وصول کی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


کراچی ساؤتھ زون2  بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں قائم مدرسۃ المدینہ بالغات کی جون 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے۔

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد :22

مدارس میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد :22

مدارس میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :256

گھر مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد :18

گھر مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی طالبات کی تعداد :49

مدنی مذاکرہ سننے والی مدرسات و طالبات کی تعداد :99

رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنا جائزہ کرنے والی مدرسات و طالبات کی تعداد :150

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی مدرسات و طالبات کی تعداد :145 


 اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت 4جولائی 2021ء کوپاکپتن زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکپتن زون ذمہ دراسلامی بہن نےجدول کومضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ واررسالہ کارکردگی کو بڑھانےاورصدقہ بکس کی رجسٹریشن کو جلد از جلد مکمل کروانے کاذہن دیا۔ ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے نکات پر کلام کرتےہوئے بر وقت کارکردگی شیڈول جمع کروانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 4 جولائی بروز اتوار 2021ء کو فرید کوٹ کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈویژن نگران اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کو بڑھانے ،ہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور دیگر دینی کام کو بہتر بنانے کے حوالےسےباہم تبادلہ خیال کیااورنکات بتائے نیز انہیں کارکردگی جدول مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اوروقت پر کارکردگی جمع کروانےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام  جھنگ زون میں ہونےوالے نیکی کی دعوت کی جون 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 103

اکثر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 215

ماہ میں ایک یا دو بار نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 89

انفرادی کوشش کےذریعے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 46


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں واہگہ ٹاؤن کابینہ قائداعظم انٹر چینج الرحمن سوسائٹی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہو ا جس میں سوسائٹی میں رہنے والی اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی اوردعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےدینی کاموں کےبارے میں آگاہ کیاگیا جس پرانہوں نےدعوت اسلامی کی دینی خدمات کوسراہتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتوں اظہارکیا۔آخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تحفتاً دیئےگئے ۔ 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون جامشورو کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون مشاورت روحانی علاج کی ذمہ داراسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اورنمازوں کی پابندی کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیانیزاس اجتماع میں روحانی علاج کا بستہ بھی لگایا گیا اور اسلامی بہنوں کوتعویذات عطاریہ بھی دئیے گئے ۔اختتام پر ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا اورانہیں شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالےسےنکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں مدرسات نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسۃالمدینہ بالغات کے نظام کو بہتر بنانےکےحوالےسےاسلامی بہنوں کونکات بتائےنیزکورسز کےجدول مضبوط کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے اور مدرسوں میں ٹیسٹ کے نظام کو مضبوط کرنے کےحوالےسےذہن سازی بھی کی اورمدرسات کو نئی اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دلواکر نئےمقامات پر مدرسہ بالغات شروع کروانےکاہدف دیا۔