
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ رنگپور ڈویژن میں مدنی مشورہ ہواجس میں مقامی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
لاڑ کا نہ کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں
کی تقرریاں مکمل کیں اورنئے مقرر ہونے
والی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز
کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی فارم سمجھائے اور ایک اسلامی بہن نے نئےمقام پر اجتماع شروع کروانے کی نیت پیش کی ۔
لاہور زون حافظ آباد میں 7 د ن پرمشتمل ٹریننگ ڈرل میں مدنی مشورے
کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں ریجن لاہور حافظ آباد زون میں 7 د ن پرمشتمل ٹریننگ
ڈرل سیشن میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ شارٹ کورسز زون ذمہ داراسلامی بہنوں
نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے 2گھنٹہ کی ٹریننگ ڈرل سیشن میں اسٹوڈنٹ ٹیچرز اور لیڈی ڈاکٹر ز نیز اداروں میں اجتماعات کروانے کےحوالے سے
نکات بتائے اسی طرح لیڈی اسٹاف والے
اداروں میں وزٹ کرکےنیکی کی دعوت دینےاور شارٹ کورسز کروانےکے حوالے سے مدنی
پھول دیئے جس پرحافظ آباد زون کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ان شخصیات
خواتین اور دیگر اداروں میں کورسز کروانے اور نیکی کی دعوت دینے کی نیتیں پیش کیں۔
حافظ آباد کی ڈیژن
علاقہ کسو میں ایک نئے مقام پر سنتوں
بھرےاجتماع کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں حافظ آباد زون کی ڈیژن علاقہ کسو میں ایک نئے مقام پر ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
رکنِ زون اسلامی بہن
نے ’’علم دین کے فضائل ‘‘ کےموضوع پرسنتوں بھرا بیان کیااوررسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنے اعمال کاجائزہ لینےکاذہن دیا نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی
میں اضافہ کرنےکی ترغیب دلاتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون کی پہاڑپور ڈویژن میں مدنی مشوره ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہر
ماہ مقررہ تاریخ پر کارکردگی شیڈول جمع
کروانے، ماتحتوں سے وصول کرنے کفن دفن کا ٹیسٹ دینے اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے
کی ترغیب دلائی نیز نئے علاقوں کی مقرر ہونے والی علاقائی نگران اسلامی بہنوں کی تربیت بھی کی ۔

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ کفن و دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں رائیونڈ کابینہ کی ڈویژن راجہ جنگ میں کفن دفن
تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں علاقائی نگران، ذمہ داراورمقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نےغسل میت دینے اور کفن
پہنانے اور مستعمل پانی کے بارے میں شرعی معلومات فراہم کیں اور ترغیبی بیان اچھی صحبت
کا اثر سے مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن تربیتی ٹیسٹ دینے کاذہن دیا۔ دعوتِ اسلامی کےشعبہ
جات کاتعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں میں
حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنےکی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان
کابینہ پنیالہ ڈویژن میں ماہانہ دینی حلقے
کا انعقاد ہوا جس میں زون تا ذیلی سطح تک اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون ذمہ داراسلامی
بہن نےاسلامی بہنوں کو نیو کارکردگی فام سمجھائے اورمدنی مرکز کی طرف سے نئے آئے ہوئے نکات سمجھائے نیز دینی
کام کرنےکاذہن دیتےہوئےدینی کاموں میں عملی طورپر حصہ لینےکاذہن دیا ۔ہر ہفتہ
پابندی کےساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون زنجانی کابینہ میراں حسین میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں
کابینہ ڈویژن اور مدرسات نےشرکت کی ۔
زون نگران اسلامی
بہن نےاسلامی بہنوں کو ماہانہ جدول اور
رسالہ کارکردگی اور ماہانہ کارکردگی کےحوالےسےنکات دیئےنیز انٹری کرنےکاطریقہ بھی سیکھایا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں لاہور زون پشاور کابینہ میں دینی حلقے کاانعقادہواجس میں شعبہ
شارٹ کورسز کی زون ذمہ داراسلامی بہن نے
پشاور کابینہ میں ہونے والے فرض علوم کورس
میں بذریعہ آ ڈیو لنگ بیان کیااور اسلامی بہنوں کو 3 دن کا کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘کا تعارف پیش کرتے ہوئےکورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو کورس کروانےکے حوالےسےمدنی
پھول سمجھائے نیز جلد ازجلد کورس کروانے کا اعلان کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔
گلزار ہجری کابینہ
کراچی میں اسلامی بہن کی شادی کے موقع پر محفل نعت اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں گلزار ہجری کابینہ کراچی میں اسلامی بہن کی شادی
کے موقع پر محفل نعت اجتماع کا انعقاد
ہواجس میں اہل خانہ سمیت مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےبھی شرکت کی ۔
کراچی ریجن مشاورت
شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے خاتونِ جنت رضی اللہ
عنہااور
مولا علی رضی اللہ عنہکے مبارک نکاح کا واقعہ بیان کیا۔ساتھ ہی آج کل شادیوں میں ہونے والی فضول رسومات کی
نشاندہی کرتے ہوئے اس سے بچ کر اللہ پاک کو راضی کرنے والے کام
کرنے اور اس کا شکر بجا لانے کا ذہن دیا ۔ آخر میں امیراہل سنتدامت برکاتہم العالیہ کا تحریر کردہ سہرا
بھی پڑھا گیا ۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ
علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ اوربحریہ
ٹاون کابینہ کی ڈویژن(ازمیر ٹاون )کراچی میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں ڈویژن ،علاقہ اور ذیلی
مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون مشاورت برائے علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے محفل نعت و نیکی کی دعوت
کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے ہر سطح تک کی تقرریوں کو مکمل کرنے
کاذہن دیانیز محارم اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب دلانے کی بھی
نیت کروائی ۔ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی
ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
اسی طرح کاایک مدنی
مشورہ بذریعہ واٹس کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ میں بھی ہواجس میں کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت
دینے کےحوالےسے نکات بتائےاور انکی تربیت
کی۔
کراچی لانڈھی کابینہ
ڈویژن شیر پاؤ میں قائم مدرسۃالمدینہ بالغات میں
تربیتی سیشن

دعوتِ اسلامی کےشعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ ڈویژن شیر پاؤ میں قائم
مدرسۃالمدینہ بالغات میں تربیتی سیشن کاسلسلہ ہوا۔
کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدارس المدینہ بالغات کےنظام
میں بہتری لانےکےحوالےسے مدرسات کونکات بتائے، تکمیلی شیڈول فارم کاجائزہ لیا اور
طالبات کو سو فیصد حاضری کاذہن دیانیز
دیگر اخلاقی حوالے سے بھی مدنی پھول دئیے ساتھ ہی نئے مدراس کھولنے کے لئے مقام
دیکھے اورنئے مدرسات کا چیکنگ ٹیسٹ لیا۔
لانڈھی کابینہ ڈویژن
جُمعہ گوٹھ کراچی میں مدنی قاعدہ کورس کےجائزہ کاسلسلہ

دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں
لانڈھی کابینہ ڈویژن جُمعہ گوٹھ کراچی میں مدنی قاعدہ کورس کےجائزہ کاسلسلہ ہوا اس دوران مدرسۃالمدینہ بالغات کی کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تجوید القراٰن
کی اہمیت پر بیان کیا اور کورس کے جدول کاجائزہ کیا نیز کورس میں شریک طالبات کو مدارس کی تدریس کے متعلق ذہن دیا جس پر طالبات نے ہاتھوں ہاتھ اچھی نیتوں کا
اظہار کیاساتھ ہی جُمعہ گوٹھ ڈویژن میں نئے مدارس المدینہ بالغات کے افتتاح کے لئے
مقامات کا جائزہ لیا۔