دعوت ِاسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت پچھلے
دنوں کوئٹہ زون جناح کابینہ ، عزیزآباد، صحرائے مدینہ اور تھانہ بولا خان میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں مقامی
اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
زون شعبہ ذمہ داراسلامی بہن نےتربیتی اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت دینےا و رکفن کاٹنے کا عملی طریقہ سکھایا نیز موت
اور اس کے بعد کے مراحل کے بارے میں معلومات دی ۔دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کےبارے
میں بتاتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔اسی طرح کتاب ’’تجہیز و تکفین کا طریقہ ‘‘سےمطالعہ کرکے کفن دفن کاٹیسٹ دے کر
موقع ملنے پر غسل میت دینے کےحوالےسے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات دیئے اور ٹیسٹ
دینے کی نیتیں بھی پیش کیں۔
کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ کے ڈویژن مہاجر
کیمپ میں چہلم کے سلسلے میں محفل نعت کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں مہاجر کیمپ میں چہلم کے
سلسلے میں محفل نعت کاانعقادہوا جس میں
تقریباً 100اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ سطح کی علاقائی دورہ اور اصلاحِ اعمال ذمہ
درا سلامی بہنوں نے ڈویژن اِصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کے مرحوم چچا کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ’’
فکرِ آخرت‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی ۔آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے اور مرحوم کے
ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔
رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن سولجر بازار کراچی میں محفل ِنعت اجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں رنچھوڑلائن کابینہ ڈویژن سولجر بازار کراچی میں شادی کے سلسلے
میں محفلِ نعت اجتماع کاانعقادہوا جس میں اہل خانہ سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے’’ شکر‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ
لینےکاذہن دیا نیز صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے
بھی شرکت کی اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔
کراچی زون صحرائے مدینہ کابینہ تھانہ بولا خان میں محفل نعت اجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں صحرائے مدینہ کابینہ تھانہ بولا خان میں محفل نعت اجتماع
کاانعقادہوا جس میں تقریبا 18 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’گھریلو جھگڑوں کا علاج‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اورہفتہ وار رسالہ پڑھنے اورہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا نیزرسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال
کاجائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
حافظ آباد کابینہ
عمر ٹاؤن میں کورس بنام ’’ ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ ‘‘ کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیراہتمام گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ عمر ٹاؤن میں
کورس بنام ’’ایثار کے رنگ بڑی عید کے سنگ‘‘ کاانعقادہوا جس میں9 ذمہ دار اسلامی بہنو ں نےشرکت کی ۔
مبلغہ ٔ دعوتِ
اسلامی نےاسلامی بہنوں کو قربانی کےبارے میں دینی معلومات فراہم کیں اور اپنے قربانی کےجانور کی کھال دعوت اسلامی
کو دینے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ
دیکھنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ
شارٹ کورسزکےتحت گزشتہ دنوں اطراف حافظ آباد کابینہ ونیکےتارڈاورپنڈی بھٹیاں میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں
مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی
سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کورس بنام ’’فیضان تجوید اور ایثار کے رنگ بڑی عید
کے سنگ ‘‘ کا فالو اپ لیا اور ماہانہ شیڈول و ماہانہ کارکرگی پر بھی کلام کیا اور تربیت کی نیز کابینہ اطراف حافظ آباد میں ڈویژن سطح پر
تقرریاں مکمل کرنے کےحوالے سے اہداف
دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون کی کابینہ اطراف قصور میں ماہانہ مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں مدرسات اور زون تا علاقائی سطح کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا اور رسالہ
کارکردگی سافٹ ویئر پر انٹر کرنے کا طریقہ کار سمجھایا نیز مدرسات سے مدرسۃ
المدینہ بالغات میں اضافے اور اس کے جدول پر مضبوطی سے عمل کرنے کاذہن دیاجس پر
اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ رنگپور ڈویژن میں مدنی مشورہ ہواجس میں مقامی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
لاڑ کا نہ کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں
کی تقرریاں مکمل کیں اورنئے مقرر ہونے
والی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز
کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی فارم سمجھائے اور ایک اسلامی بہن نے نئےمقام پر اجتماع شروع کروانے کی نیت پیش کی ۔
لاہور زون حافظ آباد میں 7 د ن پرمشتمل ٹریننگ ڈرل میں مدنی مشورے
کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے
شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں ریجن لاہور حافظ آباد زون میں 7 د ن پرمشتمل ٹریننگ
ڈرل سیشن میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ شارٹ کورسز زون ذمہ داراسلامی بہنوں
نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے 2گھنٹہ کی ٹریننگ ڈرل سیشن میں اسٹوڈنٹ ٹیچرز اور لیڈی ڈاکٹر ز نیز اداروں میں اجتماعات کروانے کےحوالے سے
نکات بتائے اسی طرح لیڈی اسٹاف والے
اداروں میں وزٹ کرکےنیکی کی دعوت دینےاور شارٹ کورسز کروانےکے حوالے سے مدنی
پھول دیئے جس پرحافظ آباد زون کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ان شخصیات
خواتین اور دیگر اداروں میں کورسز کروانے اور نیکی کی دعوت دینے کی نیتیں پیش کیں۔
حافظ آباد کی ڈیژن
علاقہ کسو میں ایک نئے مقام پر سنتوں
بھرےاجتماع کاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے
شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں حافظ آباد زون کی ڈیژن علاقہ کسو میں ایک نئے مقام پر ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
رکنِ زون اسلامی بہن
نے ’’علم دین کے فضائل ‘‘ کےموضوع پرسنتوں بھرا بیان کیااوررسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنے اعمال کاجائزہ لینےکاذہن دیا نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی
میں اضافہ کرنےکی ترغیب دلاتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون کی پہاڑپور ڈویژن میں مدنی مشوره ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ہر
ماہ مقررہ تاریخ پر کارکردگی شیڈول جمع
کروانے، ماتحتوں سے وصول کرنے کفن دفن کا ٹیسٹ دینے اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے
کی ترغیب دلائی نیز نئے علاقوں کی مقرر ہونے والی علاقائی نگران اسلامی بہنوں کی تربیت بھی کی ۔
دعوتِ اسلامی کے
شعبہ کفن و دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں رائیونڈ کابینہ کی ڈویژن راجہ جنگ میں کفن دفن
تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں علاقائی نگران، ذمہ داراورمقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نےغسل میت دینے اور کفن
پہنانے اور مستعمل پانی کے بارے میں شرعی معلومات فراہم کیں اور ترغیبی بیان اچھی صحبت
کا اثر سے مدنی پھول دیئے نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن تربیتی ٹیسٹ دینے کاذہن دیا۔ دعوتِ اسلامی کےشعبہ
جات کاتعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں میں
حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنےکی ترغیب دلائی ۔
Dawateislami