دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کےتحت ماہ اگست2021ء میں ہونےوالےدینی کاموں کی ماہانہ کی کارکردگی درج ذیل ہے:

گھریلو صدقہ بكس کی تعداد: 6 ہزار227

وصول ہونے والے بكس کی تعداد: 4ہزار452

ڈونیشن بكس کی تعداد: 625

وصول ہونے والے بكس کی تعداد: 593


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ اگست 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

انفرادی طور پر ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 150

آن لائن بکنگ ہونےوالےماہنامہ فیضان مدینہ کی تعداد : 9

اس ماہ میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کی نیتیں کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 42


قراٰن وسنت کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی کُتب و رسائل شائع کرتی ہے اور شائع شدہ کتب و رسائل کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لئے تقسیم رسائل(Distribution Of Booklet) کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں اگست 2021ء کو بھی رسائل تقسیم کئے گئے جن کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:

شعبہ تعلیم کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد : 72

شعبہ تعلیم کے ذریعے تقسیم کی گیں کتب کی تعداد: 22

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 84

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کی گیں کتب کی تعداد :2

شعبہ علاقائی دورہ کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 1ہزار169

شعبہ علاقائی دورہ کے ذریعے تقسیم کی گیں کتب کی تعداد :80

شعبہ محفل نعت کے ذریعے کئے گئے تقسیم رسائل کی تعداد :1ہزار847

سنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 2ہزار91

سنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد :43

شعبہ کفن دفن کے ذریعے کئے گئے تقسیم رسائل کی تعداد:2ہزار515

شعبہ کفن دفن کے ذریعے تقسیم کی گیں کتب کی تعداد: 123


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ اگست 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات میں لگنے والےبستوں (اسٹال) کی تعداد: 813

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں لگائے گئے بستوں کی تعداد: 132

ماہانہ دینی حلقوں میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 31

دارالسنہ للبنات میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 3


اسلامی بہنوں کےشعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں جڑانوالہ،  ٹوبہ اور میانوالی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتبۃ المدینہ کے بستے (اسٹال)بڑھانے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور ان کی ذہن سازی کی۔ ربیع الاول میں تقسیم رسائل کرنے کے اہداف دیئے۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ بڑھانے اور اسے زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی ترغیب دلائی ۔ اس سلسلے میں اسلامی بہنوں نے اپنی تجاویز پیش کیں اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ  للبنات کے تحت میانوالی زون کی رکن زون شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے میانوالی کابینہ کا مدنی مشورہ لیاجس میں اسلامی بہنوں کو کارکردگی وقت پر دینے کا ذہن دیا اورچندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں رسالےسے شعبہ تعلیم کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا ٹیسٹ لیا ۔مزید اگلے ماہ کے ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کو تیاری کرنےکا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت میانوالی زون کی میانوالی کابینہ میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں  کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔

دینی کام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیااور ہر ڈویژن میں مبلغہ کی تعداد کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کرنےکے لئے مدنی پھول دیئےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تعداد کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز ذمہ داران کی تقرری بھی ہوئی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ تا علاقائی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا، کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے پر تربیت کی اور اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کا ہر ماہ مدنی مشورہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو سوفیصد کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیانیز ہر ہر ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع کو مضبوط بنانے پر توجہ دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت     فیصل آباد ریجن میں ہونے والے اگست 2021 ءکی ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

تقسیم کئےگئےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 9 ہزار 724

وصول ہونےوالے نیک اعمال رسائل کی تعداد: 8 ہزار 157

ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 74

ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 173

ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 407

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 168

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد : 50

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 908


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں ریجن نگران اسلامی بہن نے زون نگران اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا۔

اس مدنی مشورے میں ماہ ربیع الاول کے مدنی پھول سمجھائے اور ماہ ربیع الاول میں دینے والی کارکردگیوں پر کلام ہوا۔ کارکردگی فارم بھی سمجھائے ۔اس کےعلاوہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو جلد از جلد ماہ ربیع الاول کے نکات ذیلی سطح تک سمجھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت سیالکوٹ زون جامعۃالمدینہ گرلزپاک پورہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورت ،کابینہ نگران و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیان کیااورماہ ربیع الاول کے نکات سمجھائے۔مختلف شعبہ جات سےملنےوالےکارکردگی شیڈول کی تکمیلی کیفیت کا جائزہ لیا نیز بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور تقسیمِ رسائل کرنے کا ذہن بھی دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان   کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اس کے بعد جولائی تا اگست 2021 ء کی ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی اور تنظیمی شعبہ جات کی مختلف انفرادی و اجتماعی کارکردگیوں کا جائزہ لیا۔ اضافے پر حوصلہ افزائی کی اور مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی نیزغیرفَعال ذمہ داراسلامی بہنوں کو فَعال بنانےپر مدنی پھول دیئے۔ شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت کورسز میں ایڈمیشن کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔