دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی زون ساؤتھ 1 صدر کابینہ کے مختلف ذیلی حلقوں میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقادہوا جن میں 154اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے پانی کے اسراف سے بچتے ہوئے غسل میت دینےا ور کفن پہنانے کاطریقہ سکھایا۔ساتھ ہی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینےاور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن ساؤتھ زون 2 ماہ اگست 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کےدینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 115

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :5ہزار274

مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 5ہزار650

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد :352

اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار251

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 570

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار249

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: اہزار414

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد:17ہزار929

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :4ہزار985


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےتحت ناظم آباد کابینہ کراچی میں  ہونےوالے دینی کاموں کی ماہ اگست 2021 ء کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی تعداد : 116

ان میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد:116

پڑھنے والی طالبات کی تعداد:1ہزار366

ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 604

مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:834

رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:820


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہن نےڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کارکردگی اور اصلاح اعمال کارکردگی کے نئے فارم سمجھائے۔ اس کےعلاوہ ہفتہ وار رسالے کی مطالعہ کارکردگی جمع کروانے اور اس میں بہتر ی لانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  للبنات کےزیر اہتمام پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید پور کے ذیلی حلقہ فیضان عائشہ صدیقہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 85 کےقریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے کفن کاٹنے اور غسل میت دینے کا طریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا اور سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ادریس گارڈن کراچی  ریجن میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ریجن مشاورت ، زون نگران اور شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور سنتوں بھرا انداز اختیار کرنے کا ذہن دیا۔اسلامی بہنوں کو ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات کے مدنی پھول سمجھاتے ہوئے شرعی پردہ کرنےکاذہن دیا۔ شعبہ فیضان اسلام کےدینی کاموں کو مضبوط کرنے اور نیو مسلم خواتین کی تربیت کے نظام کو مضبوط بنانے کاہدف دیا۔


٭پچھلےدنوں اوکاڑہ زون  میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں اوکاڑہ زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنےکےحوالےسے اہم نکات بتائےاورانہیں ماہانہ کارکردگی جدول بروقت جمع کرونےکاذہن دیا۔

٭ جنوبی لاہور زون جوہر ٹاؤن کابینہ میں ایک شخصیت خاتون کے گھر محفل نعت اور دینی حلقے کاسلسلہ ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’نیکیوں کی حرص ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔ اسلامی کو بہنوں دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے اورہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭ ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں ماہانہ دینی حلقہ و محفل نعت کاانعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس کے بعد زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں انہیں دینی حلقہ مضبوط بنانےاور جدول کہ مطابق دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ میں نگرانِ کابینہ اسلامی بہن نے ماہانہ کابینہ سطح پر مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور شعبہ اصلاح اعمال و فنانس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے نکات بتائے۔

٭دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام ادریس گارڈن کے مقام پرماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مبلغات کی تربیت کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے انہیں محفل نعت کےحوالےسےمدنی پھول دیئے نیز شعبے کے دینی کاموں کومزید بہتر و مضبوط بنانے کے طریقے بتائےاورکارکردگی بہتر کرنے کے اہداف دیئے۔

٭ دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 3 ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کفن دفن کے حوالےسےاہم نکات پیش کئے اور اس شعبے کا کام بڑھانے کاذہن دیانیز کارکردگی اور ماہانہ شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات  کےتحت گزشتہ دنوں (ساہیوال کابینہ کی مارکیٹنگ میسٹرو اکیڈمی ٭ گوجرہ روڈ میں قائم ٹیوشن سینٹر٭ ڈرگ کالونی کے دو اسکولز، فیضان اکیڈمی اور ایک گورنمنٹ اسکول ٭ گلزار ہجری ڈویژن ابوالحسن میں قائم ٹیوشن اکیڈمی ) میں یومِ ختمِ نبوت کےموقع پردینی حلقوں کاانعقاد ہواجن میں طالبات و ٹیچرز سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کےموضوع پر بیانات کئے ۔ بچوں اورٹیچرز کو اس عقیدےکے بارے میں معلومات دی نیز انہیں مزید علم ِدین حاصل کرنے اور عشقِ رسولﷺ سے لبریز انداز اپنانےکےلئےمدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام پچھلےدنوں حافظ آباد کابینہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ ڈیرہ سٹی میں یومِ دعوتِ اسلامی کےموقع پر شکریہ عطار سیشن کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون وکابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے ’’نیکی کی دعوت اور امیرِ اہل سنت کی قربانیاں‘‘کےموضوع پر بیانات کئے اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کےبارےمیں بتایا نیزدیگرذمہ داراسلامی بہنوں نےبھی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنےکا جذبہ دلایااورانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ادریس گارڈن کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون مشاورت شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں تقرری مکمل کرنےکے اہداف دیئےنیز دارالسنہ کے تحت ہونےوالے کورسز میں داخلے کے نکات پر بھی کلام کیااور اس میں بہتر ی لانے کے طریقے بتائے ۔مزید شیڈول میں پوزیشن لینےوالی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئےاور جن علاقوں میں کورسز کا سلسلہ نہیں وہاں شروع کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کےزیر اہتمام ادریس گارڈن کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی بہتری کے لئے مبلغہ کے مدنی پھول پڑھ کر سنائےاور کارکردگی کو بہتر بنانے کے مدنی پھول بتائے۔ ساتھ ہی کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانےکاذہن دیا نیز شعبے کےدینی کام کو بڑھانے اور دعائے صحت اجتماع کروانےکاہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام ادریس گارڈن میں  ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکے تحت ہونے والے رہائشی مفتشہ اور ناظرہ قراٰن کورس کے داخلوں کی تعداد کا فالواَپ کیا ۔ ساتھ ہی اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےانہیں مدارس المدینہ کی تعداد بڑھانے اور ہفتہ وار رسالے کی انٹری کے نظام کو مضبوط کرنے کے اہداف دیئے۔